• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بریلویوں کی تین بدعات کا لیٹسٹ ورژن

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
بریلویوں کی تین بدعات کا لیٹسٹ ورژن

السلام و علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاۃ
دوستو!بریلوی حضرات کی طرف سے پرانی بدعات پر عمل کرنا تو چلتا آرہا ہے ۔لیکن بریلوی حضرات کی طرف سے جو بدعات آج میں متعارف کروانے جا رہا ہوں۔وہ بالکل لیٹسٹ ورژن ہے۔
بدعت نمبر 1۔آج تک آپ نے ان کی مساجد سے صرف آزان سے پہلے صلواۃ و سلام سنا ہوگا۔لیکن ہمارے محلے میں ایک نئی تعمیر شدہ مسجد سے صلواۃ و سلام سے پہلے یہ الفاظ باآواز بلند لائوڈ اسپیکر پر کہے جاتے ہیں۔اللہ دیکھ رہا ہے۔

بدعت نمبر 2۔مسجد کے لائوڈ سپیکر مسجد پر لگانے کی بجائے کم از کم دو سو فٹ دور ایک سڑک پر لگائے گئے کھمبے پر لگائے گئے ہیں۔جو تقریباً دوسرے محلے کو ٹچ کر رہے ہیں اُس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ جتنی دور آواز جائے گی اُتنا زیادہ ثواب

بدعت نمبر 3۔امام کے ممبر والی جگہ پرخوب رنگ برنگی لائٹس لگائی گئیں ہیں۔کیونکہ امام کا رتبہ عام مقتدی سے زیادہ ہوتا ہے۔اس لئے اُ س کے مصلے والی جگہ کا چمکنا لازمی ہے باوجود اس کے کہ مسجد کی تعمیر کے بعد سفیدی بھی نہیں کرائی گئی۔
یہ تھیں لیٹسٹ بدعات اس پر آپ لوگوں کے تبصرے کا انتظار رہے گا۔ان شا ء اللہ
 

saghir

رکن
شمولیت
مارچ 13، 2011
پیغامات
35
ری ایکشن اسکور
136
پوائنٹ
58
بدعات اور ان کا پوسٹ مارٹم

بھائی میں نے غالبا ابن الحجر العسقلانی رحمہ اللہ کی کتاب کا اردو ترجمہ پڑھا تھا جس کا عنوان کچھ اس طرح تھا، ’’بدعات اور ان کا شرعی پوسٹمارٹم‘‘ میرے خیال میں اس کتاب کو جدید شکل میں لاکر نت نئی بدعات کا تعاقب کرنے کی ضرورت ہے۔ اور اس میں ٹائٹل پر یہ لکھا جائے کہ یہ ۲۰۱۲ تک کی بدعات کا تعاقب نامہ ہے۔ باقی بدعات کی ایجاد کے ساتھ ساتھ اس کتاب کے جدید ایڈیشنز میں پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔۔
کیا خیال ہے آپ سب کا؟
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
عقائد کی جن قبیح ترین بدعات میں یہ گروہ ملوث ہے، اس کی تردید میں، بلکہ اصلاح میں ہمارا وقت صرف ہونا چاہئے۔ عقیدہ کی بدعات کی درستی ہو جائے تو یہ چیزیں خود بخود دور ہو جائیں گی۔
ویسے بھی جب تک درج بالا کام کرنے والے، اسے دین سمجھ کر نہ کرتے ہوں، اور ان کے نہ کرنے والوں پر فتوے نہ جڑتے ہوں، انہیں بدعت کہنا مشکل ہے۔
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
اس حوالے سے ایک کتاب ابن لعل دین کی "میٹھی میٹھی سنتیں یا ۔۔۔۔۔۔۔" اس میں نئی نئی بدعات کا تذکرہ پوسٹ مارٹم کے ساتھ موجود ہے ۔ یہ کتاب میری لائبریری میں موجود ہے محدث لائبریری میں ہے یا نہیں علم نہیں ہے ۔
 

saghir

رکن
شمولیت
مارچ 13، 2011
پیغامات
35
ری ایکشن اسکور
136
پوائنٹ
58
اس حوالے سے ایک کتاب ابن لعل دین کی "میٹھی میٹھی سنتیں یا ۔۔۔۔۔۔۔" اس میں نئی نئی بدعات کا تذکرہ پوسٹ مارٹم کے ساتھ موجود ہے ۔ یہ کتاب میری لائبریری میں موجود ہے محدث لائبریری میں ہے یا نہیں علم نہیں ہے ۔
میں نے محدث لائبری میں تلاش کی مگر مجھے کوئی کامیابی نہیں ملی، شاکر بھائی کو محدث لائبریری کے لئے میں نے یہ کتاب دی تھی، اب شاید وہ کہیں رکھ کے بھول گئے ہونگے۔
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
ویسے بھی جب تک درج بالا کام کرنے والے، اسے دین سمجھ کر نہ کرتے ہوں، اور ان کے نہ کرنے والوں پر فتوے نہ جڑتے ہوں، انہیں بدعت کہنا مشکل ہے۔
جی شاکر بھائی آپ کی بات بالکل درست ہے.لیکن یہاں معاملہ تھوڑا سا مختلف ہے.جب اس مسجد کے مقتدی سے پوچھا گیا کہ آپ نے مسجد میں سفیدی تو کروائی نہیں لیکن امام کے منبر والی جگہ پرجگمگ کرنے والی لائٹس لگالیں.تو اُس نے کہا کہ بھائی بات یہ ہے کہ سفیدی کرواتے تو اس سے وہابیوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن اس طرح کی لائٹس سے وہابی جلتے ہیں.اب میرے خیال میں آپ کو اندازہ کرنا مشکل نہیں ہوگا کہ وہ لوگ ان بدعات کو کس نیت سے کر رہے ہیں.
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
اس حوالے سے ایک کتاب ابن لعل دین کی "میٹھی میٹھی سنتیں یا ۔۔۔۔۔۔۔" اس میں نئی نئی بدعات کا تذکرہ پوسٹ مارٹم کے ساتھ موجود ہے ۔ یہ کتاب میری لائبریری میں موجود ہے محدث لائبریری میں ہے یا نہیں علم نہیں ہے ۔
سسٹر ہو سکے تو اس کتاب کو سکین کر کے محدث فارم کی لایئبریری میں شامل کریں.جزاک اللہ خیرا
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
ب میرے خیال میں اس کتاب کو جدید شکل میں لاکر نت نئی بدعات کا تعاقب کرنے کی ضرورت ہے۔ اور اس میں ٹائٹل پر یہ لکھا جائے کہ یہ ۲۰۱۲ تک کی بدعات کا تعاقب نامہ ہے۔ باقی بدعات کی ایجاد کے ساتھ ساتھ اس کتاب کے جدید ایڈیشنز میں پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔۔
کیا خیال ہے آپ سب کا؟
جی بھائی آپ کا مشورہ بہت زبردست ہے.جزاک اللہ خیرا
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
بھائی بریلوی وہ سوفٹویر ہے جو ہر روز اپگریڈ ہوتا رہتا ہے، اس سوفٹویر کو بدعت سے سنوارنے کے لئے یہ لوگ دن رات خاک چھانتے رہتے ہیں، ان کی ایک اور خاصیت یہ بھی ہے کہ جتنے منہ اتنی باتیں، ہر شخص خود ہی نام نہاد عالم ہوتا ہے،

ایک مسجد میں ایک روز یہ اعلان ہوتے ہوئے سنا کہ : "دوستوں اور بزرگوں اذان کا وقت ہو رہا ہے اپنے ٹی وی اور دوسرے موسیقی کے سامان بند کر دیجئے" اور ایک مسجد میں یہ اعلان ہو رہا تھا: "بھائیوں اذان کا وقت ہو رہا ہے نماز پڑھ لیجئے اگر نماز نہیں پڑھ سکتے ہو تو وضو ہی کر لیجئے تاکہ آپ کو وضو کا ثواب مل سکے"

انکی بے اقلی پر تو گدھا بھی قربان ہو جائے.
 
Top