• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بریلوی مکتب فکر کے قرآن و سنت سے متصادم عقائد

ندیم محمدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 29، 2011
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,279
پوائنٹ
140
بریلوی مکتب فکر کا تباہ کن عقیدہ

بریلوی مکتب فکر کے خلیل امت مفتی محمد خلیل خان قادری اپنی کتاب "بہارِنسواں" المعروف "سنی بہشتی زیور" جو سنی مدارس میں داخل نصاب ہے میں لکھتے ہیں:۔
آداب المریدین

مسلمان مرد خواہ عورت نے دنیاوی اغراض فاسدہ کے لیے نہیں ، بلکہ نیک نیتی سے صرف تبرک کے لیے جب کسی عالم،سنی صحیح العقیدہ،صحیح الاعمال ،(یعنی وہ جس کے اعمال ، احکام شرع کے برخلاف نہ ہوں،یعنی وہ فاسق معلن نہ ہو) بلکہ جامعِ شرائط بیعت ہو کہ بیعت لینےکا شرع و طریقت میں اہل ہو،اُس کے ہاتھ میں دے دیا، تو اب مرید پرلازم ہے:۔
1۔اپنے ارادہ و اختیار سے یکسر باہر ہو کر اپنے آپ کو شیخ مرشد،ہادی برحق،واصلِ بحق کے ہاتھ مین بالکل سپرد کردے کہ شیخ ہادی نائب وخلیفہ ہے محبوبانِ خدا بلکہ محبوبِ خدا(ﷺ)کا۔
2۔اُسے مطلقاً ہر حال میں اپنا حاکم ومالک اور متصرف (تصرف کرنے والا) جانے۔
3۔اس کے چلانے پر راہ سلوک پر چلے،کوئی قدم بغیر اُسکی مرضی کے نہ رکھے۔
4۔اس کے لیے اس کے بعض احکام یا اپنی ذات میں خود اسکے کچھ کام ،اگر اس کے نزدیک صحیح نہ معلوم ہوں،تو انہیں افعال خضر علیہ الصلوۃ السلام کے مثل سمجھے۔اپنی عقل کا قصور جانے،اسکی کسی بات پر دل میں بھی اعتراض نہ لائے،ورنہ فلاح نہ پائے گا۔
5۔اپنی ہر مشکل اس پر پیش کرے۔
6۔زنہار زنہار اسکی مرضی کے خلاف کوئی قدم نہ اٹھائے۔
7۔ ہر آسانی و دشواری ، ہر خوشی و ناگواری میں اس کا حکم سنے اور اطاعت کرے۔
8۔یقین رکھے کہ شیخ کا جو فعل مجھے صحیح معلوم نہیں ہوتا۔شیخ کے پاس اس کی صحت پر قطعی دلیل ہے۔
9۔شیخ کے رو برو لڑائی جھگڑا ۔دنگا فساد،در کنار بلند آواز سے بھی بات نہ کرے کہ ہادیانِ برحق اور واصلانِ بحق کی عزت و تعظیم رسول اللہ ﷺ کی عزت و تعظیم ہے۔
10۔ہر گز ہرگز کوئی ایسا کام نہ کرے جو اُن کی اذیتِ قلبی اور کلفتِ روحانی کا سبب بنے۔
غرض اسکے ہاتھ میں مردہ بدست زندہ ہوکر رہے،یہی بیعتِ سالکین ہے اور یہی مقصودِ مرشدین ہے۔یہی اللہ عزوجل تک پہنچاتی ہے اور یہی بندہ کو واصل حق بناتی ہے۔
از خدا خواہیم توفیقِ ادب
بے ادب محروم ماند از فضلِ رب

(صفحہ نمبر 110-109)
(سنی بہشتی زیور از مفتی محمد خلیل خان قادری الطبع الثالث فروری 2001ء ناشر فرید بک سٹال 38۔اردو بازار لاہور)

نعوذ باللہ من ذالک
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
امام مہدی علیہ السلام اور سنی بہشتی زیور

درج ذیل لنک مین ملاحظہ فرمائیں:
دد.inp
جزاک اللہ ندیم بھائی جان آپ نے جو ان پیج فائل اٹیچ کی۔اس میں موجود مضمون کو بھی یہاں پوسٹ کردیا گیا ہے ۔جزاک اللہ بہت عمدہ سلسلہ آپ نے شروع کیا ہے اللہ جزائے خیر دے اور باطل عقیدے سے دور رکھے۔آمین
ظہورِ امام مہدی علیہ السلام اور سُنی بہشتی زیور کا باطل عقیدہ

لفظ امام اور مہدی کی وضاحت
ہمارے ہاں لفظ امام کا عام طور پر دو معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔
اولاً۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مسجد میں نماز پڑھانے والے عالمِ دین کو امام کہا جاتا ہے۔
ثانیاً۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔احادیث یا فقہ مدون کرنے والے محّدثیناور فقہاء کو بھی امام کہا جاتا ہے۔مثلاً امام بخاریؒ،امام شافعیؒ۔امام مسلمؒاور امام احمدؒ وغیرہ
نوٹـ:۔
امام کا ایک تصور اہل تشیع کے ہاں بھی پایا جاتا ہے۔ اُس تصور کی مختصر وضاحت درج ذیل ہے:۔
اثنا عشریہ شیعہ کا عقیدہ یہ ہے کہ رسول اکرم ﷺ کی وفات کے بعد اللہ تعالیٰ نے بندوں کی ہدایت کے لیے نبوت کی بجائے امامت کا سلسلہ قائم فرما دیا ہے اور قیامت تک کے لیے بارہ امام نامزد فرما دیے۔اِن اماموں کا درجہ رسول اکرم ﷺ کے برابر اورباقی انبیاء سے افضل ہے ۔اثنا عشریہ شیعہ کے عقیدہ کے مطابق یہ تمام ائمہ صاحب معجزات تھے۔
ُان کے پاس ملائکہ وحی لیکرآتے تھے انہیں معراج بھی ہوتی تھی ان پر کتابیں بھی نازل ہوتی تھیں وغیرہ وغیرہ
انکے نام درج ذیل ہیں:۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ ،حضرت حسنؓ ،حضرت حسینؓ ،امام زین العابدینؒ ،امام باقرؒ ،امام جعفر صادقؒ ،امام موسیٰ کاظمؒ ،حضرت علی بن موسیٰ کاظمؒ ،حضرت محمد تقی بن علی ؒ ،حضرت علی بن محمدتقیؒ ،حضرت حسن بن علی عسکریؒ ،حضرت محمد بن حسن ؒ(امام غائب)
اثنا عشریہ عقیدہ کے مطابق ا ٓج سے تقریباً پونے بارہ سو سال پہلے ۲۵۵ ھ یا ۲۵۶ھ میں امام غائب مہدی پیدا ہوئے اور اپنے والد کی وفات سے ۱۰ دن پہلے ۴ یا ۵ سال کی عمر میں معجزانہ طور پر غائب ہو گئے اور اب تک زندہ کسی غار میںروپوش ہیں۔کہا جاتا ہے کہ جب امام غائب کے ساتھ اہل بدر جتنے مخلص ساتھی (یعنی ۳۱۳)جمع ہوجاییں گے تو وہ غار سے باہر تشریف لے آہیں گے اور یہی امام غائب ہی وہ امام مہدی ہیں جن کے بارے میں نبی کریمﷺ نے بشارت فرمائی۔حالانکہ نبی کریم ﷺ کا واضح ارشاد ہے کہ اسکا نامحمد بن عبد اللہ ہوگا۔لہذا مسلمانوں کے ہاں امام مہدی کا تصور اُس تصور سے بالکل مختلف ہے جو اہل تشیع کے ہاں پایا جاتا ہے۔
امام کا لفظ سنتے ہی ذہن انہی معنوں کی طرف پلٹ آتا ہے۔حالانکہ احادیث میں امام کا لفظ حاکم یا خلیفہ یا امیر لشکر کے معنوں میں استعمال ہوا ہے۔
اِسی طرح ـمہدی امام موصوف کا ذاتی نام یا خاندانی نام نہیں بلکہ اپنے لغوی مفہوم یعنی ہدایت یافتہ شخص کے معنوں میں استعما ل ہوا ہے لہذا امام مہدی سے مراد ایسا خلیفہ(حاکم یا سپہ سالار)ہے جوکتاب و سنت کے مطابق خلافتِ راشدہ کا نظام قائم کرے گا۔

امام مہدی علیہ السلام احادیث مبارکہ کی روشنی میںــ
رسول کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا:۔
مہدی میرے خاندان اور فاطمہؓ کی اولاد میں سے ہوگا۔(ابودائود کتاب الفتن ۳۶۰۳)
دنیا ختم نہیں ہوگی یہاں تک کہ عرب کا بادشاہ ایک ایسا شخص بنے گا جو میرے اہل بیت میں سے ہوگا اور اسکا نام میرے نام جیسا ہوگا۔(ترمذی ابواب الفتن ۱۸۱۸)
امام مہدیؒ کے ساتھی تعداد میں کم ہونگے اور مسجد حرام میں پناہ لیں گے اور ان کے دشمن کو اللہ مقامِ بیداء پر زمین میں دھنسا دے گا ۔اس لشکر ِدشمناں میں سے ایک شخص بچے گا۔(مسلم کتاب الفتن و اشراط الساعۃ)
انکی خلافت کا انتظام ایک ہی رات میں ہوگا۔(ابن ماجہ کتاب الفتن ۳۳۰۰)
امام مہدیؒ کی پیشانی کشادہ اور ناک اونچی ہوگی۔انکا دور خلافت سات سال اور عدل و انصاف کا نمونہ ہوگا۔(ابودائود کتاب الفتن ۳۶۰۴)
(مزید تفصیل کے لیے علاماتِ قیامت کا بیان از محمد اقبال کیلانی پڑھ لیں)

سنی بہشتی زیور کا باطل عقیدہ

حضرت امام مہدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ائمہ اثنا عشریہ(بارہ اماموں)میں آخری امام اور خلیفۃاللہ ہیں۔آپ کا اسم گرامی محمد،والد کا نام عبد اللہ اور ماں کا نام آمنہ ہوگا۔وہ نسبتاً سید حسنی ، حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی اولاد سے ہونگے۔
چالیس سال کی عمر میں آپ کا ظہور ہوگا۔آپ کی خلافت تقریباً ۸ سال کی ہوگی۔اسکے بعد آپ کا وصال ہوگا اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام آپ کی نمازِ جنازہ پڑھائیں گے۔
آپ کے ظہور کا اجمالی بیان یہ ہے کہ جب قیامت کی علامات صغریٰ واقع ہو چکیں گی،نصاریٰ کا غلبہ ہوگا او ر د نیا میں سب جگہ حرمین شریفین(مکہ معظمہ و مدینہ منورہ)کے علاوہ کفر کا تسلط ہوگا
تمام ابدال بلکہ تمام اولیاء کرام سب جگہ سے سمٹ کر حرمین شریفین کو ہجرت کر جائیں گے کہ صرف وہیں اسلام رہے گا اور ساری دنیا کفرستان ہوجائے گی۔رمضان شریف کا مہینہ ہوگا۔ابدال طواف کعبہ میں مصروف ہونگے۔حضرت امام مہدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی وہاں موجود ہونگے۔ اولیاء انہیں پہچان کر درخواست بیعت کریں گے۔وہ انکار فرماہیں گے۔
دفعتاً غیب سے ایک آواز آئے گی:
ھٰذا خلیفۃ اللہ المھدیم فاسمعوا لہ واطیعوہ
یہ اللہ کا خلیفہ مہدی ہے،اِسکی بات سنو اوراسکا حکم مانو۔
اب تمام لوگ آپ کے دست مبارک پر بیعت کریں گے اور آپ وہاں سے سب کو ہمراہ لے کر ملک شام کو تشریف لے جائیں گے۔افواج اسلام کی خبر سن کر نصاریٰ بھی لشکر جرار لے کر شام میں جمع ہوجائیں گے۔دونوں میں جنگ عظیم ہوگی اور چوتھے روز مسلمانوں کو نصاریٰ پر فتح حاصل ہوگی۔(صفحہ نمبر ۴۸ او ر ۴۹)
(سنی بہشتی زیو ر از مفتی محمد خلیل خان قادری طبع الثالث فروری ۲۰۰۱ء ناشر فرید بک سٹال ۳۸۔اردو بازار لاہور)
 
Top