• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بزدلی کی بیماری

شمولیت
جولائی 07، 2019
پیغامات
5
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
10
السلام علیکم
میرا سوال بہت ہی عجیب ہے شاید اس طرح کی پریشانی کسی مسلمان مرد کو تو نہیں ہوگی..
شاید آپ اہل علم کے لیے بھی یہ پہلا موقع ہوگا اس طرح کے سوال کا.
میرا سوال یہ ہے کہ کیا کوئی ایسا مرد جو اپنی زندگی کی تین دہائیوں کو دیکھ چکا ہو اور جس کی زندگی گھر کے پرسکون ماحول میں گزری ہو کسی قسم کی آزمائش نہیں دیکھی ہو باہر مردو کے ماحول میں رہنے کے بجائے گھر میں اکیلا یا ماں-بہن کے پاس وقت گزارا ہو...
اس طرح کی زندگی گزارنے کے بعد اب وہ اتنا بزدل ہو کی اپنی زندگی نہیں جی پا رہا ہو ہر معاملے میں احساس کمتری کا شکار ہو.
مردوں سے دور بھاگتا ہو کسی کی آنکھ میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کر سکتا ہو..
درد برداشت کرنے کی بلکہ بھی قوت نا ہو. حتی کہ درد کے ڈر کی وجہ سے اپنا علاج بھی نہ کروا پاتا ہو..
کیا ایسے انسان کا کوئی علاج ہے جسکی بزدلی اتنی زیادہ بڑ چکی ہو کہ ضروریات زندگی بھی بری طرح متاثر ہو... اور شیطان دن رات ایسی زندگی ختم کرنے کے مشورے دیتا ہوں..
 
Last edited by a moderator:

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
زندگی کے معاشرتی کردار اور سماجی ذمہ داریوں اور سوشل تعلقات کا پہلوغیرفعال ہونےکے سبب اس بندہ کی شخصیت میں یہ کمی یا خلا ہے جس کا علاج بڑا آسان ہے اور وہ یہ کہ وہ زیادہوقت گھر سے باہرمردوں کی صحبت و مجلس میں گزارے ،
کمیونٹی کے دکھ، سکھ ،شادی ،جنازہ ،تعزیت میں شرکت پر اسے مجبور کیا جائے،
اور دوسری اہم صورت علاج یہ کہ اس پر زندگی کی ذمہ دایوں کا بوجھ عملاً ڈال دیا جائےجیسےملازمت،کاروبار،اور پانچوقت باجماعت نماز صرف مسجد میں اداکرے،روزانہ خطیب صاحب کی مجلس لازم ہو ،جس میں اس کوسوال و جواب اور گفتگو لازم ہو ۔
یعنی اس کا اس مجلس میں بولنا ضروری ہے۔
 
Last edited:
Top