• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بسم اللہ کی تفسیر میں ایک حدیث

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
سوال:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم شیخ!
اس کا حکم بتا دیجیئے!
قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم : من قرأ بسم الله الرحمن الرحيم كتب الله له بكل حرف أربعة آلاف حسنة ، ومحا عنه أربعة آلاف سيئة ، ورفع له أربعة آلاف درجة
جواب:
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
یہ حدیث کہیں باسند نہیں مل سکی.
امام سیوطی نے یہ حدیث الدیلمی کے حوالے سے ذکر کی ہے. بعد میں کئی مصنفین نے انہیں سے نقل کی ہے۔
کلیۃ الحدیث جامعہ اسلامیہ میں الدر المثنور کی تخریج و تحقیق میں بھی اس کے باسند نہ مل سکنے کا اعتراف کیا گیاہے۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
یہ حدیث کہیں باسند نہیں مل سکی.
امام سیوطی نے یہ حدیث الدیلمی کے حوالے سے ذکر کی ہے. بعد میں کئی مصنفین نے انہیں سے نقل کی ہے۔
کلیۃ الحدیث جامعہ اسلامیہ میں الدر المثنور کی تخریج و تحقیق میں بھی اس کے باسند نہ مل سکنے کا اعتراف کیا گیاہے۔
مسند الفردوس کے حوالے سے اس کی سند مل گئی ہے۔
لیکن بعض رواۃ کے تراجم نہیں مل سکے۔
اس لیے سند پر کوئی حکم لگانا ممکن نہیں۔
 
نسیم احمد

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2016
پیغامات
746
ری ایکشن اسکور
129
پوائنٹ
108
محترم علماء کرام
@خضر حیات
اس کا ترجمہ بھی تحریر کردیں تاکہ عربی دانوں کے ساتھ اردو دان بھی اس حدیث کا مطلب سمجھ سکیں۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
مجھے نہیں مل رہی ہے براہ کرم رہنمائی کریں۔
مسند الفردوس مطبوع نہیں۔
اس کی اسانید دیگر کتب کے واسطے سے ملتی ہیں، اب مجھے یاد نہیں کہ اس کی سند کہاں دیکھی ہے۔
زهر الفردوس جو ابھی کچھ عرصہ قبل الغرائب الملتقطۃ کے عنوان سے شائع ہوئی ہے، وہاں دیکھیں۔
یا پھر الفردوس کو شاملہ میں دیکھنے کی بجائے، اس کا مطبوع نسخہ یا پی ڈی ایف دیکھیں، شاید حاشیہ میں اس کی سند ذکر ہو۔
 
عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
مسند الفردوس مطبوع نہیں۔
اس کی اسانید دیگر کتب کے واسطے سے ملتی ہیں، اب مجھے یاد نہیں کہ اس کی سند کہاں دیکھی ہے۔
زهر الفردوس جو ابھی کچھ عرصہ قبل الغرائب الملتقطۃ کے عنوان سے شائع ہوئی ہے، وہاں دیکھیں۔
یا پھر الفردوس کو شاملہ میں دیکھنے کی بجائے، اس کا مطبوع نسخہ یا پی ڈی ایف دیکھیں، شاید حاشیہ میں اس کی سند ذکر ہو۔
جزاک اللہ خیرا
 
Top