• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بسنت اسلامی ثقافت اور اسلام

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
بسنت اسلامی ثقافت اور اسلام

مصنف
محمد عطاء اللہ صدیقی

ناشر
مجلس التحقیق الاسلامی،لاہور

تبصرہ

محمد عطاء اللہ صدیقی اس وقت ہمارے درمیان موجود نہیں ہیں۔ وہ گزشتہ سال پھیلنے والی ڈینگی کی وبا کا شکار ہوئے اور پلک جھپنے میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ البتہ اپنی تحریروں کی صورت میں آج بھی وہ زندہ ہیں۔ موصوف اگرچہ صوبائی وزیر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے لیکن اسلامی شعائر کے ساتھ وابستگی کا یہ عالم تھا کہ پوری زندگی قلمی جہاد کرتے ہوئے گزاری۔ ادارہ محدث کے ساتھ ان کا نہایت گہرا تعلق تھا۔ اپنی گوناگوں مصروفیات کے باوجود ’محدث‘ میں وقتا فوقتاً لکھتے رہتے۔ محترم صدیقی صاحب کی تحریریں اردو ادب کا شاہکار نظر آتی ہیں۔ صدیقی صاحب چونکہ ثقافت کے وزیر تھے اس حوالے سے ان کی اسلامی تہذیب و ثقافت پر خاصی گہری نظر تھی۔ بسنت کو بھی چونکہ پاکستان میں کچھ لوگ تہذیب و ثقافت کا حصہ گردانتے ہیں اس لیے انھوں بسنتی خرافات کے خلاف جامع کام کرنے کا بیڑا اٹھایا۔ زیر نظر کتاب اسی منصوبے کا تکملہ ہے۔ جس میں ناقابل تردید ادلہ کی روشنی میں بسنت کی حقیقت واشگاف کی گئی ہے۔ کتاب میں محترم صدیقی صاحب نے اپنے اور دیگر مضمون نگاروں کی بسنت سے متعلقہ لکھی جانے والی تحریرات کو جمع کیا ہے۔ کتاب کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جس میں 1۔ بسنت، تاریخ مذہب اور ثقافت۔ 2۔ بسنت اور جدید لاہور۔ 3۔ ویلنٹائن ڈے۔ 4۔ بسنتی کالم، بسنتی خبریں اور بسنتی خطوط شامل ہیں۔ (ع۔م)
اس کتاب بسنت اسلامی ثقافت اور پاکستان کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
فہرست
نوائے دل
بسنت ،تاریخ ،مذہب اور ثقافت
بسنت محض موسمی تہوار نہیں!
مذہب،ثقافت اور تہوار
بسنت اور امیر خسرو
بسنت ہنداوانہ تہوار ہی ہے
بسنت اور ویلنٹائن ڈے،شرعی نقطہ نظر
بسنت کیا ہے؟
حصہ دوم۔جدید بسنت
بسنت اور ثقافتی لبرل ازم
بسنت اور درباری کلچر
بسنتی ہلاکتیں
قاتل بسنت
حصہ سوم۔ویلنٹائن ڈے
ویلنٹائن ڈے،اوباشوں کا عالمی دن
ویلنٹائن ڈے پر شرمناک طرزعمل
حصہ چہارم۔بسنتی کالم،بسنتی خبریں،بسنتی خطوط
بسنتی کالم
بسنتی خبریں
ادارتی تحریریں،مراسلات اور رد عمل
بسنتی مکاتیب
 
Top