• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بشیر و نذیر رسول ﷺ

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
بَدِيْعُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ۝۰ۭ وَاِذَا قَضٰٓى اَمْرًا فَاِنَّمَا يَقُوْلُ لَہٗ كُنْ فَيَكُوْنُ۝۱۱۷ وَقَالَ الَّذِيْنَ لَا يَعْلَمُوْنَ لَوْ لَا يُكَلِّمُنَا اللہُ اَوْ تَاْتِيْنَآ اٰيَۃٌ۝۰ۭ كَذٰلِكَ قَالَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ مِّثْلَ قَوْلِہِمْ۝۰ۭ تَشَابَہَتْ قُلُوْبُھُمْ۝۰ۭ قَدْ بَيَّنَّا الْاٰيٰتِ لِقَوْمٍ يُّوْقِنُوْنَ۝۱۱۸ اِنَّآ اَرْسَلْنٰكَ بِالْحَقِّ بَشِيْرًا وَّنَذِيْرًا۝۰ۙ وَّلَا تُسْـــَٔـلُ عَنْ اَصْحٰبِ الْجَحِيْمِ۝۱۱۹
وہ زمین اور آسمان کا نیا نکالنے والا(پیدا کرنے والا ہے) جب کسی کا م کا حکم دیتا ہے توصرف کہتا ہے کہ ہوجا اور وہ ہوجاتا ہے۔(۱۱۷) وہ لوگ جن کو علم نہیں،کہنے لگے۔ اللہ ہم سے کیوں نہیں بولتا۔ یا ہم۱؎ کو کوئی نشان دیتا۔ ان کے اگلوں نے بھی انھیں کی سی بات کہی تھی۔ ان کے دل یکساں ہیں۔ ہم نے اہل یقین کے لیے آیتیں (نشانیاں) بیان کردی ہیں۔(۱۱۸) بیشک ہم نے تجھے حق بات دے کے خوشخبری اور ڈر سنانے کو بھیجا ہے اور دوزخیوں کی بابت تجھ سے سوال نہ ہوگا۔۲؎(۱۱۹)
۱؎ ان آیات میںبتلایا گیا ہے کہ قریش مکہ کو معجزہ طلبی اور کرشمہ پسندی کا ایک مرض تھا ۔یہودیوں اور عیسائیوں کی طرح وہ یہ کہتے کہ خدا ہم سے براہ راست کیوں گفتگو نہیں کرتا اور وہ کیوں ہمیں نشان نہیں دکھلاتا۔ فرمایا تـَشَابَھَـتْ قُلُوْبُھُمْ یعنی ان سب کی ذہنیت ایک ہی ہے ۔ کیا وہ نہیں دیکھتے کہ قرآن کی ایک ایک آیت معجزہ ہے ۔ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا ہرلمحہ وثانیہ اپنے اندر ایک جہانِ عقل وبصیرت رکھتا ہے ۔ بات یہ ہے کہ یقین وایمان کا ''ذوق'' ان میں نہیں رہا۔
بشیر و نذیر رسول ﷺ
۲؎ تمام انبیاء کی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا منصب بھی بشارت وانذار ہے یعنی وہ جوان کی اطاعت کریں دین واخریٰ کی خوشخبریاں اور مژدے ان کے لیے ہیں اور وہ جو انکار ومخالفت میں پیش پیش ہیں، دونوں جہان کی رسوائیاں ان کے حصہ میں ہیں۔
حل لغات
{بَدِیْعٌ} بلا مدد واستعانت پیدا کرنے والا۔ {جَحِیْمٌ}دوزخ۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
جزاکم اللہ خیرا۔
 
Top