• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بقرہ عید کی خوشی میں مصالحوں کی تیاری کریں گھر پر صحت مزہ ایک ساتھ

Hina Rafique

رکن
شمولیت
اکتوبر 21، 2017
پیغامات
282
ری ایکشن اسکور
18
پوائنٹ
75
*قورمہ مصالحہ* خشک دھنیا.تین ٹیبل سپون. . .کیا ہواـ.ثابت زیرہ .دار چینی چار ٹکرے. بڑی الائچی. دو عدد. کالی مرچی. ایک ٹی سپون. جائفل آدھا .. جاوتری ایک پیس. بادیان کا پھول دو عدد. لونگ پانچ عدد. چھوٹی الائچی تین عدد. .تربوز کے بیج ایک ٹیبل سپون. *خربوزے کے کھیرے کے یا چہار مغز میں سے کوئی بھی لے سکتے* انکی جگہ خشخاش بھی ڈال سکتے چار تیز پتے بھی ڈالیں. ایک ٹی سپون انار دانہ. انکو ہلکی آنچ پر ڈرائی روسٹ کریں فرائی پین پہ. پھر ایک پیاز براون کر کے پیپر ٹاول پہ خشک کیا ہو. اسکو بھی اس میں ڈال کر ہلکا سا گرم کریں. انکو باریک پیس لیں..اس میں کوارٹر ٹی سپون ہلدی. ایک ٹیبل. سپون سرخ مرچ پاوڈر. نمک حسب ذائقہ. پھر مکس کر لیں ائیر ٹائٹ میں رکھیں..قورمہ بنانے میں استعمال کریں..بہت مزے کا ٹیسٹ آتا ہے. اپنے اپنے ٹیسٹ کے مطابق استعمال کریں



*گرم مصالحہ پاوڈر* . ایک چمچ چھوٹی الائچی. ایک چمچ بڑی الائچی. . چار چمچ ثابت دھنیا. دو جائفل دو پیس جاوتری. کالی مرچ ایک چمچ. کالی مرچ ایک ٹیبل سپون. . ایک ٹیبل سپون دار چینی. .ایک کپ. ان سبکو اچھے سے پیس لیں.ائیر ٹائٹ ڈبے میں رکھیں.



*بہاری مصالحہ* ثابت مرچ پندرہ سے عدد. چار سے پانچ تیز پتا. چار پیس پپلی .. ایک انچ ہلدی کا ٹکرہ . ایک ٹی سپون زیرہ. کالی مرچ دس سے آٹھ. آٹھ دس لونگ. ایک ٹیبل سپون ثابت دھنیا ایک ٹیبل سپون ..بادیان تین عدد ان سبکو توے پہ ہلکا روسٹ کر لیں. جب تھوڑا روسٹ ہو جائے تو خشخش چار ٹیبل سپون. اور چار ٹیبل سپون ڈال دیں..پھر انکو جب پیسننے لگے تو ایک دار چینی. دو بڑی الائچی. ایک چمچ سونف ڈال کر کر اور نمک حسب زائقہ اور ٹاٹری دو چٹکی ڈال کر پیس لیں. اچھے سے. پھر ائیر ٹائٹ دبے میں رکھیں..یہ آپ بہاری قیمہ. بہاری کباب. بہاری بوٹی بہاری تکہ وغیرہ ایک کلو میں چار سے چھ تیبل سپون یا اپنی مرضی سے کم زیادہ کر سکتے



*سیخ کباب مصالحہ* اجوائن ایک ٹی سپون. لہسن پاوڈر ایک ٹی سپون. نمک حسب ذائقہ. گرم.مصالحہ ایک ٹی سپون. سرخ مرچ پاوڈر. کالی مرچ دس سے پندرہ. دار چینی ایک سٹک.بادیان کے پھول دو تین. چھوٹی الائچی دو عدد.سو کھا دھنیا ایک ٹیبل سپون. جاوتری ایک پیس. لونگ پانچ سے چھ ..ہلدی ایک ٹی سپون. سرخ مرچ پاوڈر ایک ٹیبل سپون. سب خشک مصالحوں کو اچھے سے پیس کر لیں اور باقی سب کچھ مکس کر کے ائیر ٹائٹ ڈبے میں رکھیں جب ضرورت ہو استعمال کریں ...



*مغز کی بو دور کرنے کے لئے* پانی بوائل کے اس میں کچھ جوئے لہسن ڈالیں اور تھوڑی سی ہلدی ڈالیں ابال آ جائے تو دماغ یا مغز کو اس میں ڈال لیں.گائے یا بڑی قربانی کا مغز پندرہ منٹ اور بکرے کا ہے تو پانچ منٹ.جب ابل جائے تو اس کے اوپر کی vanes نظر آ جائے گی آسانی سے.اسے الگ کر لیں اور مغز پکا کر مزے سے کھائیں



❣ *کلیجی کو گلانے اور بو ختم کرنے کے لئے*❣ کلیجی کو ثابت ہی لیں اور اس کے اوپر ایک جھلی ہوتی ہے وہ اتار لیں. آسانی سے نکل جائے گی. پھر پیس کر کے پکائیں .بہت جلد گل جائے گی سخت نہیں ہو گی *اور بو دور کرنے کے لئے آٹے کی بھوسی کلیجی کو لگا لیں اور کچھ دیر رکھیں پھر دھو کر پکائیں*


*پائے صاف کرنے کے لئے* آٹا لے کر اسے پایوں پہ لگا لیں..اور سپرے بوتل سے پانی سپرے کریں.کچھ دیر دس پندرہ منٹ. بعد اسے اچھی طرح دھو لیں



*چپلی کباب مصالحہ* ایک ٹی سپون لہسن کا پاوڈر.آدھا ٹی سپون کالا نمک.دو ٹی سپون خشک دھنیا موٹا موٹا پیس لیں.ڈھرا مرچ. موٹی کٹی لال مرچ دو چمچ.ایک ٹی سپون کالی مرچ پسی ہوئی.دو ٹی سپون زیرہ موٹا کٹا ہوا. ایک ٹی سپون ادرک کا پاوڈر سونٹھ. دو ٹی سپون انار دانہ موٹا کوٹ لیں.ایک ٹیبل سپون چارٹ مصالحہ. نمک حسب ذائقہ *ترکیب* ان سب کو مکس کر لیں. اور ائیر ٹائٹ ڈبے میں رکھ لیں..یہ ایک کلو قیمہ کے لئے کافی ہے. اگر آپ کم مصالحے استعمال کرتے تو ڈیڑھ کلو قیمہ لیں. *زیادہ مقدار میں بنانے کے لئے مقدار بڑھا دیں*


*کڑاہی گوشت مصالحہ*
زیرہ آدھا چائے کا چمچا.جوائن آدھا چائے کا چمچ.کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ.ثابت دھنیا دو کھانے کے چمچ.لال مرچ دو کھانے کے چمچ.چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ.سونف آدھا چائے کا چمچ.ثابت لال مرچ .تین عددبڑی الائچی دو سے تین .عددسبز الائچی. دو سے تین عددـ دار چینی تین سے چار عدد.لونگ آٹھ سے دس عددجائفل آدھا کھانے کا چمچ ـجاوتری آدھا کھانے کا چمچ.ـنمک دو کھانے کے چمچ.کالا زیرہ ایک کھانے کا چمچ.ٹاٹری ایک چوتھائی چائے کا چمچ *ترکیب* .ایک پیالے میں زیرہ، اجوائن، کالی مرچ، ثابت دھنیا، لال مرچ، چاٹ مصالحہ، سونف، ثابت لال مرچ، بڑی الائچی، سبز الائچی، دار چینی، لونگ، جائفل، جاوتری، نمک اور کالا زیرہ ڈال کراچھی طرح مکس کر لیں۔.پھر اس میں ٹاٹری ڈال کر اس کو بلینڈ کر لیں۔.کڑاہی گوشت مصالحہ تیار ہے . . *زیادہ مقدار بنانے کے لئے اجزاء زیادہ کر لیں*



*پایا مصالحہ*
مٹن کے *بارہ عدد پایوں کے لئے* . بیف کے ہوں تو تین سے چار عدد کے لئے کافی ہے یہ* کٹی ہوئی سرخ مرچیں دو ٹیبل سپون. . کالی مرچ ایک ٹی سپون. سفید مرچ ایک ٹی سپون. لہسن پاوڈر ایک ٹیبل سپون.دھنیا پاوڈر دو ٹیبل سپون.زیرہ پاوڈر ایک ٹیبل سپون.سونف ایک ٹی سپون. کلونجی. ہاف ٹی سپون.کلونجی ہاف ٹی سپون. ہلدی ایک ٹیبل سپون. بڑی الائچی تین عدد.چھوٹی الائچی تین عدد.جائفل ایک چوتھائی چمچ. بادیان کے پھول چار عدد.دار چینی ایک سٹک. نمک حسب ذائقہ *ترکیب* سب مصالحے گرائنڈ کر لیں اچھے سے پیس لیں اور محفوظ کریں.


*نہاری مصالحہ*
ٹاٹری ایک کھانے کا چمچ
راجستھانی مرچ پچاس گرام
کشمیری گول مرچ پچاس گرام
سفید زیرہ چھ کھانے کے چمچ
کالا زیرہ دو کھانے کے چمچ
سونف چار کھانے کے چمچ
بڑی الائچی کے دانے ایک کھانے کا چمچ
بادیان دو پھول
ثابت کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ
جائفل دو عدد
*ترکیب* سب مصالحے توے پر بھون لیں۔
پھر مصالحہ پیسنے والے بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں۔
*یہ مقدار تین سے چار کلو گوشت کےلئے ہے*۔ _زیادہ مصالحہ بنانے کے لئے مقدار زیادہ کریں_


*سپیشل تکہ مصالحہ* ثابت کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ
خشخاش ایک چائے کا چمچ
دار چینی انچ کا ٹکڑا
لونگ چھ سے سات عدد
ہری الائچی پانچ سے چھ عدد
بڑی الائچی تین عدد
ثابت لال مرچ پانچ سے چھ عدد
جائفل ایک عدد
جاوتری دو عدد
نمک ایک چائے کا چمچ
گوشت گلانے والا پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
*ترکیب* گوشت گلانے والا پاؤڈر اور نمک کے سوا سب مصالحے توے پر بھون لیں۔
پھر مصالحہ پیسنے والے بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں۔
گوشت گلانے والا پاؤڈر اور نمک پسے مصالحے میں مکس کر لیں۔اور کسی بوتل میں ڈال لیں۔
*یہ مقدار ایک کلو گوشت کےلئے ہے۔*
زیادہ بنا کر رکھنا ہو تو مقدار زیادہ کریں ائیر ٹائٹ جار میں رکھیں ....


قورمہ، بریانی مصالحہ بنانے کی ترکیب
زیرہ ڈیڑھ کپ
سونف حسب ضرورت
بڑی الائچی پانچ چھ عدد
دار چینی ہاف کپ لیں
لونگ دو ٹیبل سپون
سبز الائچی آٹھ دس
سوکھا دھنیا ایک کپ
بادیان ختائی ہاف کپ
جائفل چار پانچ عدد
جاوتری چار ٹیبل سپون
مگاں ( پپیلی ) چار ٹیبل سپون
کالی مرچ چار ٹیبل سپون
تیز پات
*ترکیب* سب مصالحوں کو اچھی طرح صاف کر لیں ۔اور کچھ دیر دھوپ میں رکھ دیں
پھر سب مصالحوں کو سیل بٹے پر موٹا موٹا کوٹ لیں ۔الگ الگ سوائے تیز پات کے ۔۔
پھر اس سب کو مکس کر لیں ۔اور دو حصوں میں تقسیم کر لیں ۔۔اور ایک حصے کو گرائینڈر میں باریک پیس لیں ۔ ایک حصے کو موٹا ہی رہنے دیں ۔جو موٹا موٹا کوٹا ہے اس میں تیز پات کے پتوں کو توڑ کر مکس کر لیں ۔۔ پھر ان مصالحوں کو پلاسٹک کے شاپر میں ڈال کر کسی ائیر ٹائٹ جار میں محفوظ کر لیں ۔۔ شاپرز میں رکھنے سے خوشبو اور ذائقہ بر قرار رہتا ہے ۔۔
*آپ اس میں نمک. سرخ مرچ بھی مکس کر سکتے ہیں مگر الگ ہی ڈالی جائے تو بہتر ہے*
موٹا کٹا ہوا مصالحہ چاولوں کے لئے ۔،پلائو یا سادہ چاول کے لئے ۔۔
بریانی میں میں پسا ہوااور کٹا ہوا دونوں ڈالتی ہوں ۔۔ یہ مصالحہ بازاری مصالحہ کی نسبت کم ڈلتا ہے ۔خوشبو بہت اچھی ہوتی
*قورمہ ، مٹن بیف، چکن کراہی کے لئے پسا ہوا مصالحہ دالیں* ۔۔
نوٹ ( سونف کا اگر آپکو ٹیسٹ پسند ہے چاولوں میں یا سالن میں تو آپ ڈال لیں ۔۔نہیں تو نہ ڈالیں ۔skip کر دیں اسے ریسپی سے



*گھر کا چاٹ مصالحہ*

*اجزا*.
ثابت گول لال مرچ ایک کپ
ثابت دھنیا چار ٹیبل اسپون
سفید زیرہ ثابت چار ٹیبل اسپون
امچور پاؤڈر ایک ٹیبل اسپون ( سوکھی کٹھائی پاؤڈر بھی لے سکتے ھیں )
نمک چار ٹیبل سپون
کالانمک کواٹر ٹی اسپون
دار چینی کا پاؤڈر ایک چوتھائی چمچ
اجوائن پاؤڈر ایک چوتھائی چمچ سونٹھ ہاف ٹی سپون پپلی ایک ٹیبل سپون پسی ہوئی. کالی مرچ بھی ڈال سکتے ..
*ترکیب*
ثابت لال مرچ ثابت دھنیا اور ثابت سفید زیرہ ایک خشک توے پر بھون لیں خوشبو آجائے تو باریک پیس لیں.باقی چیزیں بھی پیس لیں.
موٹی چھلنی سے چھان کر جو موٹا مصالحہ بچ جائے پھر پیس لیں
پھر اس میں باقی کی تمام چیزیں ملالیں اور ایک صاف ستھری اور خشک بوتل میں بھر کر رکھ لیں. آلو چنے دھی بڑے وغیرہ میں استمال کریں.. بہت مزے کا ٹیسٹ ہے.
 
شمولیت
مئی 19، 2020
پیغامات
1
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
17
السلام علیکم
سینئر ممبران سے درخواست ہے کہ جائفل کے حوالے سے وضاحت کریں کیوں کہ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ حرام ہے کیوں کہ اس کے اندر نشہ آور اجزاء پائے جاتے ہیں۔ اور كيا جاوترى بهى اسى حكم میں شامل ہیں کیوں کے جائفل اور جاوتری دونوں ایک ہی پھل کے حصے ہیں؟
 
Top