• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بلا اور بلے

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
انیقہ ، دانیہ ،سعود نے شور مچا رکھاتھا ہمیں بلے لے کر دو ۔۔بھیا انہیں لے کر دکان کی طرف چلے ۔۔۔ایک بلا لے لیتے ہیں سب اسی سے کھیل لیں گے۔۔۔نہیں، نہیں ہمیں الگ الگ بلا لے کر دیں ۔۔یحیی بھائی حیران پریشان انہیں دیکھ رہے تھے۔۔ایک ایک بلا۔۔۔! جیب پر اچھا خاصہ اثر پڑنا تھا۔لیکن ماشاء اللہ دل کے ساتھ ساتھ ہاتھ کےبھی کھلے ہیں۔
بھیا اس وقت میڑک میں تھے اور ان کے ہاں امتحان کی غرض سے گئے تھے۔۔۔
"ایک ہی لے لیتے ہیں نا۔۔۔"
"نہیں نہیں بھیا! ہم سب نے اپنا اپنا لینا ہے ۔۔۔"ابھی ایک لے لو،ایک گھر میں پڑ اہے پھر بعد میں علیحدہ علیحدہ لے دوں گا۔۔۔"۔۔۔۔۔۔۔"کوئی نہیں کوئی نہیں ۔سب کا اپنااپنا ۔۔۔۔"سعود کا باجا شٹارٹ ہونے کا خطرہ تھا جو چچا کی ڈانٹ کے بغیر بند ہونا ناممکن تھا۔۔۔
"اچھا اچھا چلو ایک ایک ہی لے لو" بھیانے اس کے بدلتے تیور دیکھ کر کہا۔۔
"یہ رہی دکان ۔۔آجاؤ آجاؤ۔۔۔"تینوں اچھلتے ہوئے بولے ۔
"یہاں سے بلا نہیں ملتا۔۔۔وہ دکان آگے ہے۔۔۔"
"یہاں سے مل جائے گا ہم پہلے بھی لیتے ہیں ۔۔"
"یہاں سے نہیں ملتا۔۔میرے ساتھ ساتھ چلتے جاؤ۔۔"تینوں منہ بناتے ہوئے بھیاکے ساتھ ساتھ چلنے لگے۔۔
"ہم لیتے ہیں یہاں سے ۔۔"انیقہ بولی۔
"چپ کر جاؤ بھیااچھا والا لے کر دیں گے شاید یہ صحیح نہ دیتا ہو۔۔"دانیہ نے اسے چپ کروایا۔
"اچھا والا بلا۔۔۔یعنی لکڑی کا۔۔"بھیا نے سوچا۔
دکان پر پہنچ کر بھیا نے دکان دار سے ایک اچھے بیٹ کی قیمت پوچھی
"110 روپے۔۔"
"بچو ایک بلا لے لیتے ہیں ۔۔۔۔"
"میں نہیں مجھے اپناچاہیے ۔۔۔سعود کے کہتے ہی انیقہ بولی "میں بھی الگ لوں گی۔۔۔"دانیہ ہمیشہ کی طرح خاموش تھی ۔۔لیکن بھلا دو کو ملتا اور اسے نہ ملتا یہ کیا بات ہوئی ۔۔؟بھیا نے ایک نظر بچہ پارٹی کو دیکھا اور دکان دار سے کہا "تین بلے دے دیں"۔
دکان دار جاننے والاتھا وہ حیران ہو کر بھیاکودیکھنے لگا "ہیں اتنے بلوں کا کیا کریں گے؟؟؟"
"بچے ضد کر رہے ہیں اس لئے ۔۔"
"اوہ اچھا ۔۔تم ایک بلا کیوں نہیں لے لیتے ؟؟؟"اب کی بار وہ ان کی طرف مڑا۔
"مجھے الگ بلا لے دیں نہیں تو میں گھر جارہاہوں"سعود جانے کے لئے مڑ گیا۔۔
"دے دیں، دے دیں ۔۔۔سب کو الگ الگ بلا پکڑا دیں ۔۔"
دکان دار اندر سے تیں بیٹ لے آیااور انہیں پکڑانے لگا۔۔۔
"یہ کیاہے ؟؟؟"سب سے پہلے انیقہ نے منہ کھولا ۔
بلا ہے اور کیاہے ؟؟ کب سے شور مچایاہوا تھا۔۔اب پکڑو جلدی کرو۔۔۔
"یہ بلا نہیں ہے۔۔"انیقہ روہانسی ہو گئی۔
تو اور کیاہے؟؟؟دکان دار اب دلچسپی سے ان کا ڈرامہ دیکھ رہاتھا۔۔
بلا ایسا نہیں ہوتا۔۔۔سعود منہ بناکر بولا
"تو اور کیساہوتاہے؟؟؟"
بھیا آپ آئیں میں آپ کو بلا دکھاتی ہوں۔۔۔دانیہ معصومیت سے بولی۔
اور کہاں سے بلا ملے گا؟؟یہی دکان ہے ۔۔یہیں سے لے لو۔۔
"میں نے یہ نئیں لینا ۔۔مجھے بلا لے کر دو ۔۔۔"سعود نے سٹارٹنگ لے لی تھی۔۔
'میں نے پہلے کہا تھاوہاں سے مل جائے گابلا ۔۔۔آپ ہی نہیں مانے ۔۔"انیقہ الگ بول رہی تھی۔
"یار انہیں رکھو۔۔میں آتاہوں ۔۔۔''بھیا نے دکان دار سے کہا اور ان کے ساتھ چل پڑے ۔۔۔
سعود آگے آگے دوڑ لگارہاتھا۔۔آخر ایک دکان پرتینوں رکے۔۔"یہاں سے مل جائیں گے۔۔۔"سعود خوشی سے اچھلنے لگا۔۔۔
دکان میں گھستے ہی تینوں نے شور مچا دیا "تین بلے دے دو"۔
انہوں نے ایک طرف اشارہ کرتےہوئے کہا اور دوسرے لمحے دکان دار نے ایک ایک روپے والے تین عدد لالی پاپ نکال کر کاؤنٹر پر رکھ دئے۔۔۔۔ہہہہ
"آہا ۔۔ہہ۔۔۔میرا بلا ریڈ ہے ۔۔۔میر ابلا اورنج کلر کاہے ۔۔"
او۔۔یہ کیا ہے ۔۔؟بھیا انہیں گھور رہے تھے۔۔
"بلے ہیں ۔۔۔"سعود لالی پاپ منہ میں ڈال کر بمشکل بولا۔
دھت تیرے کی ۔۔عقل مندواتنی دیر سے لالی پاپ کو بلے کہہ کہہ کر شور مچایا ہوا تھا۔۔یہ تو تم ایک ایک کیا دس دس لے لو۔۔بھیا کی ہنسی نہیں رک رہی تھی۔۔
اور بھی کچھ لے لو۔۔۔نہیں بس اور کچھ نہیں لینا۔۔۔چلو اب جا کر بلا بھی لے آئیں۔۔۔
لے تو لیا ہے ۔۔سعود نے کہا
چلو !اسے کہا تھا میں نے ۔۔۔پھر بھیا نے دکان دار کو ساری بات بتائی تو وہ ہنسنے لگا میں تو پہلے کہہ رہا تھایہ کچھ اور ہی مانگ رہے ہیں۔۔
کچھ اسی وجہ سے سعود،دانیہ ،انیقہ کے دورہِ اسلام آباد پر ہم انہیں اپنے ساتھ دکان پر ساتھ لے جانے سے گریز کرتے تھے کیونکہ دکان میں داخل ہوتے ہی وہ ڈائنوسار پاپڑ کی طرف اشارہ کرتے اور فرماتے:
"بوٹیاں دے دیں"
اور فیض انکل ہمیں گھور کر رہ جاتے۔۔۔):
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
بہت اچھی ۔ٹیسٹی شیئرنگ بہنا
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
عنوان سے بلیوں والا بلا سمجھا
لیکن ٹافیوں والی مچھلی نکلی
دلچسپ !!!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
کچھ اسی وجہ سے سعود،دانیہ ،انیقہ کے دورہِ اسلام آباد پر ہم انہیں اپنے ساتھ دکان پر ساتھ لے جانے سے گریز کرتے تھے کیونکہ دکان میں داخل ہوتے ہی وہ ڈائنوسار پاپڑ کی طرف اشارہ کرتے اور فرماتے:
"بوٹیاں دے دیں"
ہہ ۔۔ہو گیا ناں اثر۔ ۔ْمن ضحک ضحکٗ ۔۔ پر کسی کے پاس ہمارے پر ہنسنے کا وقت نہیں:)
یہ ڈائنا سار پاپڑ ۔۔نام تو ان کا کچھ اور تھا!تاہم ادھر بھی اسے ڈائناسار پاپڑ ہی کہا جاتا تھا۔۔کیا معلوم کوئی عقل مندْڈائناسارزٗ پربھی کہانی لکھ چکا ہو!شکل کی وجہ سے اسے ڈائنا سار پاپڑ کہا جاتا تھا اور یہ بھولے بچے یہ جانے بغیر کہ ڈائنا سار حلال ہے کہ حرام،اسکی بوٹیاں کھا رہے ہیں:)
اب توعرصہ ہوا یہ ڈائناسار پاپڑ کسی بچے کے پاس نہیں دیکھے!!
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
ہہ۔۔تحریر پڑھ کر ہنسی آتی سی ، سو آتی تھی آپ کے کمنٹ پر میری ہنسی نہیں رک رہی۔۔لیکن میں ہنس نہیں رہی پتا کیا لوگ پاگل۔۔۔آگے آپ خود سمجھ دار ہیں :)
 
Top