• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بلوچستان… نشانہ اغیار پر کیوں؟ پروفیسر حافظ محمد سعید

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
بلوچستان کے ‘‘مسائل’’ پر یہ تحریر( اگر خود حافظ صاحب نے لکھی ہے) تو ‘‘میٹھی میٹھی دعوت’’ ، چھوٹے چھوٹے ‘‘مسائل’’ اور ‘‘پاکستانی حکومتوں کے رٹے رٹائے جملے ’’ ہیں۔
جبکہ
بلوچستان میں پیدا ہونے والے، بلوچستان میں سانس لینے والے، اور خود حکمران یہ بات جانتے ہیں کہ اصل ‘‘مسائل’’ یہ نہیں ہیں جنہیں عام طور پر میڈیا پر پیش کیا جاتا ہے اور خصوصا ‘‘پنجاب’’ والوں کو بتایا جاتا ہے۔

متذکرہ بالا بیان کردہ ‘‘مسائل’’ کی قلعی کھولنے کے لئے عید الفطر 1434ھ سے دو روز پہلے (یعنی سات اگست 2013ء) کا وہ واقعہ ہی کافی ہے جس میں کوئٹہ سے واپس آنے ولے کچھ افراد کو شناختی کارڈ کے ذریعے شناخت کرنے کے بعد قتل کر دیا گیا۔

بشرط صحت تحریر حافظ صاحب نے بلوچستان کے اصل مسائل کو میڈیا کی زینت بنانے سے گریز کرتے ہوئے میٹھی میٹھی اور حکومت کی پسند پر مبنی سرسری سی باتیں تحریر فرمائی ہیں۔

جبکہ حقیقت اس سے کوسوں دور ہے۔
 
Top