• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بلیک فرائیڈے"یا "سیاہ جمعہ"

نسیم احمد

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2016
پیغامات
746
ری ایکشن اسکور
129
پوائنٹ
108
السلام علیکم
میں نے وکی پیڈیا پر پڑھا ہے کہ بلیک فرائڈے کی ابتدا امریکہ سے ہوئی ۔ اور یہ کرسمس کی شاپنگ کا آغاز ہوتا ہے ۔ اس کو اب دنیا کے بہت سے ممالک مناتے ہیں۔اب پاکستان میں بھی آن لائن شاپنگ میں اس کو رائج کر دیا گیا ہے۔اور کافی ڈسکاؤنٹ کی آفر بھی دی جاتی ہے۔

جمعہ جو مسلمانوں کے لئے سب سے مبارک دن ہے اس کو ایک سیاہ دن کہنا صحیح ہے ۔چاہے وہ کسی بھی معنٰی میں ہو۔ کیونکہ جہاں تک میرے ناقص علم میں ہے سیاہ دن سے مراد اردو میں ایک برا دن ہوتا ہے۔
اور کیا یہاں دوسری قوم سے شباہت والا معاملہ نہ ہوگا؟
کیا اس دن ان آن لائن شاپنگ ویب سائٹ سے شاپنگ کرنا جائز ہوگا ؟
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
اتنا ڈسکاونٹ ! کبھی رمضان میں ایسا ڈسکاونٹ دیا ہے

دراز بلیک فرائیڈے کے 80 فیصد ڈسکاؤنٹ پر ایزی پے اور دیگر پیمنٹ پارٹنرز کا مزید رعایت کا اعلان

منگل 22 نومبر 2016

ایزی پے کے علاوہ بلیک فرائیڈے پر درج ذیل کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز رکھنے والے صارفین تمام کیٹگریز کی خریداری میں اضافی ڈسکاؤنٹ حاصل کرسکتےہیں۔

دراز پی کے (Daraz.pk) کی ویب سائٹ بلیک فرائیڈے 2015 نے شاندار کامیابی حاصل کی تھی اور اب بلیک فرائیڈے 2016 کے لیے زونگ کے تعاون اور ایزی پے کی سہولت کے ساتھ 80 فیصد تک ڈسکاؤنٹ فراہم کیا جارہا ہے ۔

پاکستانی تاریخ میں اب تک یہ سب سے بڑا غیر معمولی آن لائن شاپنگ ایونٹ ہوگا جس میں نہ صرف 80 فی صد تک کی زبردست رعایت دی جارہی ہے بلکہ اس میں شریک پیمنٹ پارٹنرز کی جانب مزید 20 فیصد ڈسکاؤنٹ بھی فراہم کیا جارہا ہے۔ ادائیگی کے ان پارٹنرز میں ایزی پے، اسٹینڈرڈ چارٹر بینک، میزان بینک، ایم سی بی اور جے ایس بینک شامل ہیں۔

اپنے صارفین کے اطمینان کے لیے دراز (Daraz.pk) انہیں آسان، باسہولت اور بہترین شاپنگ تجربہ فراہم کرتا رہا ہے۔ رقم کی ادائیگی کے محفوظ اور آسان طریقے آن لائن شاپنگ کا اہم حصہ رہے ہیں۔ اسی لیے دراز (Daraz.pk) اپنی سہولیات کو مسلسل بہتر بناتے ہوئے اب ادائیگیوں کے کئی پلیٹ فارم پیش کررہا ہے تاکہ صارفین سکون و اطمینان کے ساتھ آن لائن خریداری کرتے رہیں۔

دراز (Daraz.pk) کی جانب سے پیمنٹ کے تمام تر طریقے پیش کئے جارہے ہیں جن میں کیش آن ڈلیوری( سی او ڈٰی)، آن لائن کارڈ پیمنٹ اور انٹرنیٹ بینک ٹرانسفر ( آئی بی ایف ٹی) شامل ہیں اور سب کے سب دراز پی کے (Daraz.pk) کی جانب سے زونگ بلیک فرائیڈے 2016 پر خریداری کے لیے بہت آسانی سے استعمال کئے جاسکتے ہیں۔اس کے علاوہ پاکستان میں آن لائن پیمنٹ کی سب سے پہلی اور بھرپور سروس، ایزی پے بھی دراز (Daraz.pk) کا پارٹنر ہے اور یہ دونوں ایک بار پھر مل کر حیرت انگیز آفرز کے ساتھ ملک میں ڈجیٹل انقلاب لارہے ہیں اور جو زونگ بلیک فرائیڈے کی صورت میں آپ کے سامنے ہے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069

یاد رہے *اسلام میں بلیک فرائیڈے کا کوئی تصور نہیں* اور مسلمانوں کیلئے جمعہ رحمتوں، برکتوں والا اور روشن دن ہے الحمدللہ

*نومبر کے آخری جمعہ* کو عیسائیوں نے اپنے کرسمس کے تہوار سے جوڑا ہے اور ~*کرسمس کی شاپنگ کے لیے اس کو شاپنگ سینٹرز میں ڈسکاؤنٹ کیلئے خاص کرتے ہوئے بلیک فرائیڈے کا نام دیا ہے*~ جو کہ غیر شرعی اور کفار (عیسائیوں) سے مشابہت ہے جو کہ اسلام میں حرام ہے

*واللہ تعالیٰ اعلم*

شیئر کریں *صدقہ جاریہ* ہے

*الدين النصيحة*

اقتباس فیس بک
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
بلیک فرائیڈے کہنا کیسا؟❌BLACK FRIDAY❌

از قلم مفتی علی اصغر العطاری المدنی
24 صفر المظفر 1438
بمطابق 25 نومبر

یوم نور و رحمت سبب برکت
جمعہ المبارک
کفار کے کاروباری تہوار کی اس سال بہت زور و شور سے پاکستان میں میڈیا پر تشہیر کی جا رہی ہے ۔ہر قوم کا اپنا تہوار ہوتا ہے مسلمان اسے عام نہ کرتے تو اچھا ہوتا.

جو معلومات مجھے حاصل ہوئی ہیں اس کی رو سے یہ ایک کاروباری فیسٹیول ہے اور 1960 یا آس پاس شروع ہوا ہے سیاہ کہنے کی ایک توجیہ یہ بیان کی گئی کہ کاروباری لوگ سرخ سیاہی سے نقصان اور سیاہ سیاہی سے نفع لکھتے تھے تو جس دن یہ تہوار مناکر نفع کمایا جاتا اس کو بلیک ڈے کے نام سے تعبیر کیا جاتا ۔

یہودیوں کا مقدس دن ہفتہ ہے وہ کسی بھی بنا پر ہفتہ کے دن کو بلیک ڈے نہیں کہیں گے

نصاری کا مقدس دن اتوار ہے وہ کسی بھی پر اس دن کو بلیک ڈے نہیں کہیں گے

لیکن حیرت ہے بعض مسلمانوں پر کہ وہ جمعہ المبارک کے دن کو بلیک ڈے کہنے پر تیار ہوگئے

جمعہ کا دن تو عید کا دن ہے
جمعہ کا دن عبادت کا دن ہے

جمعہ کا دن رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام پڑھنے کا دن ہے
اس دن کو کسی بھی بنا پر بلیک ڈے نہیں کہا جا سکتا

جب ایک لفظ کے دو معنی ہوں تو نازک مواقع پر ایسا لفظ استعمال کرنا بھی منع ہوگا۔ہمارے معاشرے میں بلیک ڈے یا یوم سیاہ سوگ منانے کےلئے بولا جاتا ہے لھذا یہ لفظ جمعہ المبارک کے شایان شان نہیں

بعض اوقات نیت اچھی ہوتی ہے لیکن لفظ شایان شان نہیں ہوتا لھذا اس کے استعمال میں احتیاط کرنا چاہیے

اور کفار کے ممالک میں یہ دن نومبر کے آخری جمعہ میں منایا جاتا ہے کیا ہی اچھا ہوتا کہ مسلمانوں کے کاروباری ادارے رمضان المبارک میں سستی چیزیں بیچنے کا اہتمام کرتے تا کہ لوگوں کی عید کی خریداری سستی ہو جاتی

اور کسی بھی اچھے نام سے اسے موسوم کرتے

لیکن رمضان المبارک میں تو یہ لوگ چیزیں مزید مہنگی کر دیتے ہیں

ہر فیسٹیول کا کوئی نہ کوئی پس منظر بھی ہوتا ہے یہ بھی کہا گیا کہ یہ دن نصاری کے تہوار کرسمس کی خریداری میں سہولت دینے کے لئے منایا جاتا ہے۔

رمضان و عید میں مہنگی چیزیں بیچنے والوں کی طرف سے نومبر کے آخری جمعہ سستی چیزیں بیچنے کا معاملہ اور اس کا رواج ڈالنے کی کوشش مقام حیرت ھے
اور جب مسلمان کوئی تہوار ہی نہیں منا رہے تو اس تشہیر اور فیسٹیول کو بے وقت کی راگنی الاپنا ہی کہہ سکتے ہیں جس کو لے کر یوم جمعہ المبارک کے تقدس کا بھی خیال نہ رکھا۔

عامر بھائی
یعنی شاپنگ نہ کی جائے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
کفار کے تہوار منانا حرام ہے

الحمد للہ:

"کفار کے تہوار میں کسی بھی مسلمان کیلئے شرکت کرنا جائز نہیں ہے ۔ ان کی تقریبات چاہے مذہبی ہوں یا دنیاوی ان میں شامل ہو کر خوشی اور مسرت کا اظہار ، اور اس دن چھٹی منا کر ان کیساتھ شرکت کرنا جائز نہیں ہے؛ کیونکہ یہ کفار کیساتھ مشابہت سمیت باطل امور پر ان کی معاونت بھی ہے، حالانکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ:

(جو شخص جس قوم کی مشابہت اختیار کرے وہ انہیں میں سے ہے)

نیز اللہ تعالی کا فرمان ہے:

{ وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ}

ترجمہ: نیکی اور تقوی کے کاموں پر ایک دوسرے کی معاونت کرو، گناہ اور زیادتی کے کاموں پر معاونت مت کرو، اللہ سے ڈرو، بیشک اللہ تعالی سخت عذاب دینے والا ہے۔ [المائدة : 2]

اللہ تعالی عمل کی توفیق دے، اللہ تعالی ہمارے نبی ، ان کی آل اور صحابہ کرام پر درود و سلام نازل فرمائے "

واللہ اعلم.

اللجنة الدائمة للبحوث العلمية والإفتاء ۔ فتوی نمبر: (2540)

Top