• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بندر کا دیا ہوا سبق !

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
1690235_947649718636631_4888907458269315934_n (1).jpg


بسم اللہ الرحمن الرحیم


بندر کا دیا ہوا سبق

سیدنا أبو هريرة رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ

تم سے پہلے لوگوں (یعنی گرزی ہوئی امتوں) میں سے ایک شخص کسی دوسرے مقام پر شراب بیچنے کے لئے گیا اور شراب میں اس نے پانی ملا کر بڑھا لیا ، شراب بیچنے کے بعد اس نے ایک بندر خریدا ، اور کشتی میں سوار ہو کر چل دیا ، جب سمندر کے درمیان پہنچا تو اللہ تعالی نے بندر کے دل میں اس کے پیسوں کی تھیلی بارے یہ بات ڈالی کہ وہ اسے اُٹھا کر کشتی کے بادبان کے بانس کے اوپر چڑھ جائے ، چنانچہ وہ بندر اپنے مالک کے پیسوں کی تھیلی لے کر اوپر چڑھا ، وہاں اُس نے وہ تھیلی کھولی ، یہ شخص (مالک) اسے (حسرت سے) دیکھ رہا تھا ، بندر نے اُس میں سے ایک اشرفی نکالی اور سمندر میں پھینک دی ، اور ایک نکالی اور کشتی میں ڈال دی اِس طرح (کرتے کرتے) پوری رقم آدھی آدھی کر دی (یعنی پانی کی کمائی پانی میں چلی گئی)

----------------------------------------------------
(شعب الايمان للبيهقي : 4/1866 ، ،
صحيح الترغيب للألباني : 1772(صحيح لغيره))
 
Top