• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بُک پرنٹنگ معلومات

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
اسلام علیکم
علم رکھنے والے حضرات اس مسئلے میں مدد فرمائیں۔
1- ایک بک پرنٹنگ پریس کی تلاش ہے۔ اگر کوئی ہو جو کتب پرنٹ کر سکے تو ضرور بتائیں۔
2- ایک عام کتاب کی پرنٹنگ میں کتنا وقت اور پیسا لگتا ہے؟ فرض کریں 500 صفحات کی کتاب ہے۔
3- عام طور پر بک سٹورز جب کوئی کتاب پبلش کرتے ہیں تو اس کی کئی سو یا ہزار کاپیاں پرنٹ کروا لیتے ہیں پھر چاہے ساری بکیں یا نہ بکیں، لیکن اگر اتنی ہی کتابیں پرنٹ کراوئی جائیں جتنی ایک گاہک کو چاہییں، مثلا آن لائن ایک کتاب آرڈر کی گئی تو اس آرڈر کے ساتھ ہی اس کی صرف ایک کاپی کی پرنٹنگ کا آرڈر دے دیا جائے، اور وہییں سے اسے گاہک کو شپ کر دیا جائے تو کیا یہ ممکن ہے؟

اگر کسی کو جانتے ہیں جو اس بارے میں معلومات رکھتا ہو اسے بھی یہاں ٹیگ کر دیں۔
@شاکر ، @یوسف ثانی ، @کنعان ،
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
  1. اگر کراچی میں کتب چھپوانی ہو تو آپ ہمارے پرنٹرز سے چھپوا سکتے ہیں۔ یہ صرف قرآن و احادیث اور دینی کتب چھاپتے ہیں۔ اور مارکیٹ ریٹ سے کچھ کم ہی ہے۔ القادر پرنٹنگ پریس فون: 02132722272
  2. عموماً کتاب ایک ہزار اور کم از کم 500 کی تعداد میں چھاپی جاتی ہیں۔ پاکستان میں آج 500 صفحہ کی نسبتاً بہتر کاغذ میں چھپی ہوئی کتاب 600 روپے میں ریٹیل میں بکتی ہے۔ اور یہی کتاب تقریباً نصف قیمت یعنی 300 روپے میں چھپ جاتی ہے، بشرطیکہ ایکہزار کی تعداد میں چھاپی جائے۔ کتاب کی لاگت کا زیادہ تر دارومدار کاغذ کی کوالٹی پر ہوتا ہے۔ یہ لاگت میں نے عام کتب کے کاغذ یعنی انڈونیشیا 70 گرام کے حساب سے بتلائی ہے۔ اگر کاغذ نیوز پرنٹ استعمال کی جائے تو مزید سستی اور اگر آرٹ پیپر یا بائبل پیپر استعمال کی جائے تو مزید مہنگی ہوگی
  3. پرنٹرز بالعموم 500 سے کم میں نہیں چھاپتے۔ ہزار کے مقابلہ میں 500 مہنگی پڑتی ہے۔ مثلاً اگر آپ کی یہی کتاب ہزار چھپوائی جائے تو تقریباً تین لاکھ (300 روپے فی کتب) میں چھپے گی۔ لیکن اگر 500 چھپوائی جائے تو ڈیڑھ لاکھ کی بجائے پونے دو یا دو لاکھ روپے (400 روپے فی کتب) میں چھپے گی۔ اور اگر آپ صرف 100 کتاب چھپوائیں گے تو فی کتاب لاگت 500 سے 600 تک جاسکتی ہے۔ لہٰذا 1000 (یا 500) سے کم تعداد میں کتاب چھپوانا بہت مہنگا پڑتا ہے۔
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
واضح رہے کہ مذکورہ بالا تخمینہ میں کتاب کی کمپوزنگ کی لاگت شامل نہیں ہے۔
 
رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
اس مفید مشورے کے لئے شکریہ۔
البتہ بھائی آجکل تو ڈیجیٹل کا زمانہ ہے۔ کیا ڈیجیٹل پرنٹگ کے زریعے یہ کام آسانی سے نہیں ہو سکتا؟
 
رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
ویسے ایک پرنٹر کتنے کا آتا ہے پاکستان میں؟
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,763
پوائنٹ
1,207
ایک بک پرنٹنگ پریس کی تلاش ہے
ویسے ایک پرنٹر کتنے کا آتا ہے پاکستان میں؟
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم رضا بھائی!
"پرنٹنگ پریس" میں جو پرنٹر لگا ہوتا ہے یا جو "عام پرنٹر" کمپیوٹر کے ساتھ پڑا ہوتا ہے۔۔؟۔۔ابتسامہ!
 
رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم رضا بھائی!
"پرنٹنگ پریس" میں جو پرنٹر لگا ہوتا ہے یا جو "عام پرنٹر" کمپیوٹر کے ساتھ پڑا ہوتا ہے۔۔؟۔۔ابتسامہ!
وعلیکم سلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
پہلے والا۔ :)
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,763
پوائنٹ
1,207
آپ ہمارے پرنٹرز سے چھپوا سکتے ہیں
محترم رضا بھائی!
ایک اپنے تئیں وضاحت کررہا ہوں کہ اوپر جو "پرنٹرز" لکھا ہوا ہے اس سے مراد "پرنٹر" نہیں ہے۔۔ابتسامہ!
 
رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
محترم رضا بھائی!
ایک اپنے تئیں وضاحت کررہا ہوں کہ اوپر جو "پرنٹرز" لکھا ہوا ہے اس سے مراد "پرنٹر" نہیں ہے۔۔ابتسامہ!
اور میں بھی وضاحت کر رہا ہوں کہ میں نے "ایک پرنٹر" کا پوچھا،
ویسے ایک پرنٹر کتنے کا آتا ہے پاکستان میں؟
ابتسامہ!
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,763
پوائنٹ
1,207
اور میں بھی وضاحت کر رہا ہوں کہ میں نے "ایک پرنٹر" کا پوچھا،
اس کا جواب محترم یوسف بھائی "پرنٹرز"سے پوچھ کر بتا دیں گے۔۔ابتسامہ!۔۔۔ ان شاءاللہ!
 
Top