lovelyalltime
سینئر رکن
- شمولیت
- مارچ 28، 2012
- پیغامات
- 3,735
- ری ایکشن اسکور
- 2,899
- پوائنٹ
- 436
دیوبند: بھارت کی معروف دینی درس گاہ دارالعلوم دیوبند نے بھارتی مسلمانوں سے اپیل کی ہےکہ وہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر گائے کی قربانی سے اجتناب برتیں۔
دارالعلوم دیو بند کے شعبہ نشر و اشاعت کے انچارج اشرف عثمانی کے مطابق دارالعلوم دیو بند ہمیشہ ہی سے گائے کے ذبیحہ کے خلاف رہا ہے اور اس سلسلے میں وہ مسلمانوں کو تلقین بھی کرتا رہا ہے، اسی سلسلے میں دارالعلوم کے مہتمم مولاناابوالقاسم نعمانی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملکی قانون اور ہندو برادری کے جذبات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے عیدالاضحیٰ کے موقع پر گائے کی قربانی نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے اس اقدام سے جہاں ہندو مسلم بھائی چارے کو فروغ ملے گا وہیں ملک میں دونوں مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان خیر سگالی کے جذبات بھی پیدا ہوں گے۔
واضح رہے کہ ہندو مت میں گائے کی پوچا کی جاتی ہے اور ان کی نظر میں گائے کی قربانی کسی بھی طرح قابل قبول نہیں، اسی وجہ سے بھارتی ریاست بنگال کے علاوہ دیگر تمام ریاستوں میں گائے کو ذبح کرنے پر پابندی عائد ہے۔
لنک
۔