• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بھارتی وزیراعظم کا شیخ زاید مسجد کا دورہ :

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
ابوظہبی: بھارتی وزیراعظم دو روزہ دورے پر اتوار کے روز متحدہ عرب امارات پہنچے اوروہ شیخ زاید جامع مسجد ابوظہبی بھی گئے ہیں۔ دنیا کی تیسری بڑی مسجد میں بھارتی وزیراعظم نے سیلفی بھی بنائی ہے -
---------
سمجھ نہیں آتا ، کہ ایک ایسے درندے موذی سے اتنی پینگیں بڑھانے کی کیا ضرورت ہے جس کے دامن میں گجرات کے بیسیوں مسلمانوں کا خون ہے
مسجد دکھانے کی کیا تک ہے ؟ اس سے کیا ثابت کرنا چہاتے ہیں یہ دم چھلے شیخ۔۔۔۔

کیا مسجد کی شاہکار تعمیر دیکھ کر وہ بابری مسجد کو بھی ایسا ہی تعمیر کرے گا ۔۔۔۔

یہ بھی خبر ہے کہ متحدہ عرب امارات نے بھارت کو مندر کی تعمیر کیلئے ابو ظہبی میں زمین الاٹ کر دی -

http://www.bbc.com/urdu/regional/2015/08/150818_india_modi_uae_sh


 

بہرام

مشہور رکن
شمولیت
اگست 09، 2011
پیغامات
1,173
ری ایکشن اسکور
439
پوائنٹ
132
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا متحدہ عرب امارات کا دورہ جن دو وجوہات سے بھارت کے عام عوام میں کافی دنوں تک بحث میں رہے گا، ان میں سے ایک ہے شیخ زاید مسجد میں ان کا جانا اور دوسرا ابوظہبی میں مندر کی تعمیر کے لیے زمین کا دیا جانا۔
ح
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
خلیجی ممالک میں ’’ دبی ‘‘ کا کردار اس ’’ گمراہ بیٹے ‘‘ جیسا ہے ، جسے والدین مجبور ہو کر ’’ عاق نامہ ‘‘ لکھ دیتے ہیں ۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
سعودی عرب کا پاکستان کے خلاف بھارتی وزیراعظم کی سازش کاحصہ بننے سے انکار

نمائندہ ایکسپریس 3 گھنٹے پہلے

دفاعی تعاون کی پیشکش مسترد،سعودی عرب نے پاکستان کوسازش سے آگاہ کردیا۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: بھارت مسلم ممالک کوپاکستان کیخلاف کرنے میں ناکام ہوگیا، سعودی عرب نے پاکستان کیساتھ تعلقات سے ہاتھ کھینچنے پردفاعی تعاون کی بھارتی پیشکش مسترد کردی۔

معلوم ہوا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے حالیہ دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران اماراتی حکام سے کہاکہ ہے عرب ممالک بشمول سعودی عرب اگر دفاعی معاملات پر پاکستان کیساتھ سرد مہری لے آئیں تو بھارت یمن سمیت تمام دفاعی معاملات میں عرب ممالک کو مکمل تعاون کریگا لیکن اس حوالے سے سعودی عرب کے فرنروا خادم الحرمین الشریفین نے واضح کیاہے کہ سعودی عرب کبھی بھی پاکستان کیخلاف مودی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دیگا ۔

سعودی عرب نے پاکستان کی حکومت اور دفاعی حکام کو بھارت کی سازش کے حوالے سے باضابطہ طورپرآگاہ کردیاہے اورانہیں یقین دلایا کہ سعودی عرب سمیت کوئی عرب ملک کسی سازش کا حصہ نہیں بنے گا اورپاکستان کیساتھ اپنے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط کریگا ۔اس سلسلے پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہرمحمود اشرفی نے کہاہے کہ عرب ممالک کے پاکستان کیساتھ تعلقات مفادات پرمبنی نہیں نظریات پر قائم ہیں۔

کوئی بھی ملک پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں دراڑیں نہیں ڈال سکتا ۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی قائمقام سیکریٹری جنرل مولانا امجد خان نے کہا کہ بھارت ہر جگہ اور موقع پر پاکستان کو کمزور کرنیکی کوشش کر رہاہے ، دوسری طرف وہ مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کیلیے بیٹھنے کو تیار نہیں۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر فرید پراچہ نے کہاکہ سعودی عرب اور پاکستان نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے ،انہوں نے کہاکہ بھارت کا متحدہ عرب امارات میں پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کرنا پاکستانی خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے ۔
 
Top