• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بھارت میں 200 بھگوانوں کو لوٹنے والا ہندو گرفتار

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,787
پوائنٹ
1,069
بھارت میں 200 بھگوانوں کو لوٹنے والا ہندو گرفتار
ویب ڈیسک 3 گھنٹے پہلے


ناگارا جا مالیگوڈا 16 سال کی عمر سے مندروں میں چوریاں کررہا ہے فوٹو: فائل

بنگلور: بھارت میں ہندوؤں کے مندر جہاں عقیدت مند قیمتی زیورات کا چڑھوا دیتے ہیں وہیں ان مندروں میں چوری کے واقعات بھی تواتر سے ہوتے رہتے ہیں، بھارتی پولیس نے ایسی ہی وارداتوں میں ملوث ایک چور کو گرفتار کیا ہے جو 200 مندروں کو لوٹنے میں ملوث بتایا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو پولیس نے کچھ عرصے قبل علاقے کے ایک بڑے مندر میں رکھے قیمتی ہار کی چوری کی تفتیش شروع کی تو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اس ناگا راجا مالیگوڈا کو چورکی حیثیت سے شناخت کیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا تو اس نے اپنی تمام کارروائیوں کی داستان اگل دیں۔ پولیس کو معلوم ہوا کہ ناگا راجا 30 سال سے زائد عرصے سے مندروں میں چوریاں کررہا ہے اور اب تک متعدد چھوٹے مندروں کے علاوہ 200 بڑے مندروں سے بھی قیمتی اشیاء اڑاچکا ہے۔

ناگا راجا مالیگوڈا نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ وہ 16 سال کی عمر سے مندروں میں چوریاں کررہا ہے اور مندروں کے علاوہ آج تک کسی اور جگہ چوری نہیں کی اور چوری سے پہلے وہ خصوصی پوجا پاٹ بھی کرتا ہے۔
 
Top