• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بھکاری اور کامیابی

شمولیت
اکتوبر 25، 2014
پیغامات
350
ری ایکشن اسکور
27
پوائنٹ
85
بھکاری اور کامیابی


آئیے آج بات کرتے ہیں دھتکارے ہوئے بھکاریوں کی۔
جب ہمارے قریب کوئی بھکاری آتا ہے، کبھی ہم اسے کچھ دے دیتے ہیں اور کبھی دھتکار دیتے ہیں۔ ان کے بارے میں سوچنے کا یا ان کی اداؤں سے کچھ سیکھنے کا ہمارے پاس وقت نہیں ہوتا بلکہ ہم ایسا سوچ بھی نہیں سکتے۔

کیا آپ نے کبھی ان بھکاریوں کی اداؤں پر غور کیا ہے ؟
کیا آپ نے کبھی ان بھکاریوں سے کچھ سیکھنے کی کوشش کی ہے؟
آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ کیا بات ہوئی؟

کیا ان بھکاریوں کی بھی کوئی ایسی ادا ہے جس پر غور کی جائے؟
کیا یہ بھیک مانگنے والے غور کئے جانے کے لائق بھی ہیں؟
کیا ان بھکاریوں سے کچھ سیکھا بھی جا سکتا ہے؟

بے شک بھکاریوں سے ہم بہت کچھ سکھ سکتے ہیں:

· زمانہ کچھ بھی کہے ان بھکاریوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔
· کوئی کچھ بھی کہے برداشت کرتے ہیں، کسی سے لڑتے نہیں۔
· ایک سے نہیں ملتا تو فوراً دوسروں کی طرف چل پڑتے ہیں۔
· وہ اپنے مقاصد میں ہمیشہ ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

کامیاب زندگی کے یہ سنہرے اصول ہیں جنہیں سارے بھکاری انجانے میں اپنائے رکھتے ہیں اور ان اصولوں کی بنیاد پر اپنے بھیک مانگنے کے اصل مقصد میں کامیاب رہتے ہیں۔

زندگی میں چھوٹی بڑی ہر کامیابی کیلئے ان اصول کو اپنانا ضروری ہے۔
آپ تجارت کرنا چاہتے ہوں یا ملازمت، ان اصولوں کو اپنائیے۔
ایک دن آپ ضرور کامیاب ہوں گے۔

تحریر: محمد اجمل خان
ہ
 
Top