• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بھیک کا بزنس

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
آج ممبرا اسٹیشن پر کینٹین کے سامنے ایک دس بارہ سال کی لڑکی نے پاپ کان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:
"انکل بھوک لگی ہے ۔ یہ دلا دیجیے"
میں نے سوچا یہ واقعی میں مجبور لڑکی ہوگی ۔ بھوک لگی ہوگی تبھی پاپ کارن مانگ رہی ہے ورنہ پیسہ مانگتی ۔ میں نے بارہ روپیے کا پاپ کارن خرید کے دے دیا۔ جیسے ہی میں نے پاپ کارن خریدا ایک آدمی میرے پاس آیا اور اس لڑکی سے کہا:
"میں نے بھی ابھی تم کو پاپ کارن دلایا ہے وہ کیا کیا تم نے؟"
لڑکی نے کھسیائے ہوئے انداز میں اسکارف کے نیچے سے ایک اور پاپ کارن برآمد کیا۔
دوکاندار نے بتایا کہ یہ لڑکی ایک دکان سے پاپ کارن خریدواتی ہے اور دوسری دکان پر بیچ دیتی ہے ۔
میں نے سوچا کہ 12 کا پاپ کارن اگر یہ 10 میں بھی بیچتی ہوگی تو ایک پاپ کارن پر دس روپے کی کمائی ۔ دن پھر میں 50 لوگوں کو ٹھگا تو ایک دن کے 500۔ مہینہ کے 15 ہزار۔ اچھا دھندا ہے ۔​
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
مولانا آپ کے تو بارہ ہی گئے ناں؟ (ابتسامہ)
 

گنہگار

مبتدی
شمولیت
اگست 09، 2014
پیغامات
70
ری ایکشن اسکور
39
پوائنٹ
24
مولانا ! ٹھگی کرنے والوں کا کیا حشر بنے گا؟
وہ جو ایسے ایسے بڑے دھوکے دیتے ہیں جس سے انسان جان اور مال تک گنوا بیٹھتا ہے ، ایک بندہ شدید پریشانی میں خود کشی تک کا سوچ لیتا ہے کہ اس کی زندگی کی ساری پونجی کسی ٹھگیے
نے ٹھگ کر اپنی دنیا بنا لی؟
مجھے تو ایک ہی حدیث ملی کہ
"جو دھوکہ دے وہ ہم میں سے نہیں"
 
Top