• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بہشتی زیور کے باطل عقائد کا رد صحیح احادیث سے :

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
بہشتی زیور کے باطل عقائد کا رد صحیح احادیث سے !!!

ایک کتاب بہشتی زیور کے نام سے مشہور ہے جسے لڑکیوں کی شادی کے موقع پر تحفے کے طور پر پیش کیا جاتا ہے اس میں کئی ایک مسائل بلا دلیل ، باطل قیاس کی پیدا وار ہونے کے ساتھ ساتھ حیا نور بھی ہیں اور حیرت یہ ہے کہ دیوبندی عوام میں اسے ایک تقدس کتاب نام کا درجہ حاصل ہے آج ہم اس کتاب پر کچھ روشنی ڈالنا چاہیں گے یاد رہے یہ کتاب متعصب مقلدین اور صوفیا میں سے مولوی اشرف علی تھانوی جو تقلیدی جکڑ بندیوں میں پھنسے ہوئے ہیں ان کی لکھی ہوئی ہے

نوٹ ! یہ وضاحت بھی کرتے چلیں کہ ہمارا مقصد فقط اصلاح و خیر خواہی ہے ، نہ کہ کسی کی دل آزاری اور تنقید برائے تنقید _______ !!
اللہ سے دعا ہے ہمیں صیح احادیث کو دیکھ کر نصیحت حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے _______آمین ثم آمین
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
تھانوی شریعت ، بہشتی زیور ____ اور محمدی شریعت،قرآن و صیح حدیث

دودھ پیتے بچے کا پیشاب نجس نہیں ہے !!!


نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا !

لڑکی کے پیشاب سے آلودہ کپڑے کو دھویا جائے گا اور لڑکے کے پیشاب سے آلودہ کپڑے پر پانی کے چھینٹے مارے جائیں گے -

***** صیح ابو داؤد # ٣٦٢ ، نسائی #١٨٥/١ ، ابن ماجہ #٥٢٢ *****
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک بچہ لایا گیا اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر پیشاب کر دیا تو آپ نے پانی منگوا کر اس پر پھینک دیا
(ولم یغسلہ ) اسے دھویا نہیں -

***** مسلم #٢٨٦ ، بخاری #٢٢٢ ، ابن ماجہ #٥٢٣ ******
اس کے بر عکس دیوبندی مولوی اشرف علی تھانوی فرماتے ہیں______ ،،چھوٹے دودھ پیتے بچوں کا پیشاب و پاخانہ بھی نجس و غلیظ ہے ،،

*** بہشتی زیور ، نجاست کو زائل کرنے کا بیان ، ص#١٣٩ حصہ ٢ ***
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
تھانوی شریعت ______ اور محمدی شریعت

نماز کے لئے طہارت شرط ہے !!!

سیدہ اسماء رضی اللہ عنہما فرماتی ہیں کہ ہم میں سے کسی کے کپڑے کو حیض کا خون لگ جاتا ہے وہ کیا کرے ؟
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ! پہلے اسے کھرچ ڈالنے پھر پانی ڈال کر مل لے پھر اسے دھو لے -پھر اسی کپرے میں نماز پڑھے -

******** مسلم # ٦٧٥ ********
اس کے بر عکس دیوبندی مولوی اشرف علی تھانوی فرماتے ہیں ____ اگر کپڑے یا جسم کو تھوڑی سے گندگی (نجاست ، غلاظت وغیرہ) لگ جائے تو اس میں نماز پڑھنا درست ہے -

**** بہشتی زیور ، نجاست کے پاک کرنے کا بیان ،ص #٢ حصہ ٢ ***
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
تھانوی شریعت ______ اور محمدی شریعت

نماز میں قراءت شرط ہے


نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا !

جن نے سورہ فاتحہ نہیں پڑھی اس کی کوئی نماز نہیں -

**** بخاری #٧٥٦ ، مسلم #٣٩٤ ، ابو داؤد #٨٢٢ ، ترمزی #٢٤٧ ****
اس کے برعکس مولوی اشرف علی تھانوی فرماتے ہیں __ نماز میں کچھ نہ پڑھے خاموش رہے تب بھی نماز درست ہو گی -

**** بہشتی زیور ، فرض نماز ادا کرنے کے طریقے کا بیان ، صفہ ١٢٣ حصہ ٢ ****
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
تھانوی شریعت ______ اور محمدی شریعت

دوران نماز قرآن مجید کو دیکھ کر پڑھنا

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی امامت ان کا غلام ذکوان قرآن مجید دیکھ کر تلاوت کراتا تھا -

********* بخاری #٩٢/١ فتح الباری ١٤٧/٢ *********
اس کے بر عکس مولوی اشرف علی تھانوی ،، فرماتے ہیں دوران نماز قرآن مجید دیکھ کر پڑھنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے -

*** بہشتی زیور ، نماز توڑ دینے والی چیزوں کا بیان ،صفہ١٦٦٦ حصہ دوم ***
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
تھانوی شریعت ______ اور محمدی شریعت

ہڈی اور گوبر سے استنجا منع ہے


حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جس حدیث میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جنوں سے ملاقات کا تذکرہ ہے اس میں آپ نے ہڈی کو جنوں کا زاد راہ اور گوبر کو جانوروں کا چارہ قرار دینے کے بعد فرمایا ! تم ان دونوں سے استنجا نہ کرو کیوں کہ یہ تمھارے بھائیوں کی خوراک ہے -

***** مسلم #٤٥٠ ، ابو داؤد # ٨٥ ، ترمزری # ١٨ *****
اس کے بر عکس مولوی اشرف علی تھانوی فرماتے ہیں ! ہڈی اور گوبر وغیرہ سے استنجا منع ہے (غور فرمائیں خود بھی قبول کیا کہ منع ہے ) لیکن اگر کر لیا جائے تو طہارت درست ہو گی -

******* بہشتی زیور ، استنجا کا بیان صفہ # ١٤٧ ، حصہ دوم *******
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
بغیر کپڑوں کے (برہنہ ) نماز ادا کرنا

تھانوی شرعیت ___کتاب بہشتی زیور

دیوبندی مشہور عالم اشرف علی تھانوی لکھتے ہیں ،، جس کو کپڑا میسر نہ ہو وہ بغیر کپڑوں کے برہنہ (ننگا) نماز ادا کرے تو نماز درست ہو گی _

***بہشتی زیور ، نماز کی شریت کا بیان ، صفہ ١٠٠ حصہ دوم ***
محمدی شریعت :
1- نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ! تم میں سے ہرگز کوئی شخص ایک کپڑے میں نماز نہ پڑھے کہ جس کا کوئی حصہ اس کے کندھے پر نہ ہو -

***** بخاری#٣٥٩ ، مسلم #٥١٦ ، ابو داؤد #٦٢٦ *****
2- ایک روایت میں یہ لفظ ہیں !

جو شخص ایک کپڑے میں نماز پڑھے اسے کپڑ ے کے دونوں کناروں کو اس مخالف سمت کندھوں پر ڈال دینا چاہئیے ___

بخاری #٣٢٠ ، ابو داؤد #٦٢٧
نیز اگر کپڑا تنگ ہو تو صرف ازار باندھ کر محض اپنا ستر ڈھانپ لینا ہر حال میں ضروری ہے جیسا کہ
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ،، اگر کپڑا تنگ ہو تو اس کے ساتھ

ازارہ تہبند باندھ لو ،،

******** بخاری #٣٦١ ، مسلم #٣٠١٠ ، ابن خزیمہ ٧٦٧ ********
نوٹ ! حدیث کے مطابق ستر کے بغیر نماز پڑھنا درست نہیں جزاکم اللہ خیر
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
تھانوی شریعت ، بہشتی زیور ____ اور محمدی شریعت،قرآن و صحیح حدیث

سو جانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ! آنکھیں دبر کا تسمہ ہیں لہٰذا جو سو جائے وہ وضو کرے -

***** صیح ابن ماجہ # ٤٨٦ ، ابو داؤد #٢٠٣ ، ابن ماجہ #٤٧٧ ****
اس کے بر عکس دیوبندی مولوی اشرف علی تھانوی فرماتے ہیں _____نماز کے علاوہ بیٹھے بیٹھے سو جائیں تو وضو نہیں ٹوٹتا -

****** بہشتی زیور ، نواقض الوضو کا بیان ، صفہ ٥٤ حصہ اول ١ *******
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
تھانوی شریعت ، بہشتی زیور ____ اور محمدی شریعت،قرآن و صحیح حدیث

وضو میں ترتیب کو ملہو ظ رکھنا واجب ہے

حضرت عثمان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت عثمان رضی عنہ نے وضو کا پانی طلب فرمایا پہلے اپنے ہاتھوں کی ہتھیلیاں تین مرتبہ دھوئیں ، پھر منہ میں پانی ڈال کر کلی کی پھر ناک میں پانی چڑھایا ، اور اسے جھاڑ کر صاف کیا ، پھر تین مرتبہ اپنا چہرہ دھویا ، پھر اپنا دایاں ہاتھ کہنی تک تین مرتبہ دھویا ، پھر اسی طرح بایاں ہاتھ کہنی تک تین مرتبہ دھویا ، پھر اپنے سر کا مسح کیا پھر اپنا دایاں ، با یاں ، پاؤں ٹخنوں تک تین تین مرتبہ دھویا ، پھر فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح وضو کرتے دیکھا جس طرح ابھی میں نے وضو کیا ہے -

******** بخاری #١٦٤ ، مسلم #٢٢٦ ******
اس کے بر عکس دیوبندی مولوی اشرف علی تھانوی فرماتے ہیں ______ الٹا وضو کرنے سے بھی وضو درست ہو گا -
اسی طرح اگر صرف دایاں بازو اور دایاں پیر دھوئے تب بھی وضو درست ہے -

***** بہشتی زیور ، وضو کا بیان ، صفہ #٤٨ ، حصہ اول ١ ******
نوٹ ____ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا وضو با ترتیب ہے جبکہ مولوی اشرف علی تھانوی کے ہاں وضو میں ترتیب ضروری نہیں _ استغفر اللہ
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
تھانوی شریعت ، بہشتی زیور ____ اور محمدی شریعت،قرآن و صحیح حدیث
وتر کی دوسری رکعت میں بغیر سلام پھیرنے تشہد کرنا ؟

اکثر بھائیوں کو اس مسلے کا علم نہیں اسے ضرور پڑھیں

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ،، تین رکعت نماز پڑھو اور مغرب کی نماز سے مشاہبت اختیار نہ کرو ،،

**** دار القطنی # ٢٤/٢ ، بیہقی # ٣١/٣ ، حاکم #٣٠٤/١ سند صیح ****
حافظ ابن حجر رحمه اللہ فرماتے ہیں کہ یہاں ممانت کو ایسی تین رکعت نماز پر محمول کیا جائے گا جس میں دو تشہد ہوں____فتح الباری # ٥٥٨/٢
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم پانچ وتر پڑھتے اور ان میں صرف آخری رکعت میں بیٹھتے تھے ،،

***** مسلم ٢٣٧ ، دارمی #٣٧١/١ ، ابوداؤد #٣٣٨ ،ترمزی #٤٥٩ ******
اس کے بر عکس دیوبندی مولوی اشرف علی تھانوی فرماتے ہیں___________ وتر کی دوسری رکعت میں بغیر سلام پھیرے تشہد کریں-

******* بہشتی زیور ، وتر کا بیان ، صفہ ٢٥ ، حصہ #٢ ********
 
Top