• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بیوٹی ٹپس

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
Beauty Tips Number 13
چہرے سے میل صاف کرنے کا طریقہ

جو کے آٹے کے استعمال سے بھی چہرے کا میل صاف ہو جاتا ہے 2 چمچ جو کے آٹے میں چند قطرے زیتون کا تیل اور آدھا چمچہ شہد ملائیں۔ اس میں تھوڑا سا پانی ملا کر آمیزہ بنا لیں اور اس آمیزے کو چہرے پر لگا کر اچھے سے مساج کریں اور منہ دھو لیں۔

جو کا آٹا بازار سے باآسانی مل جاتا ہے اور آپ گھر میں بھی ثابت جو پیس کر آٹا تیار کر سکتی ہیں۔

اس آمیزے میں لیموں کے عرق کے چند قطرے بھی شامل کیے جا سکتے ہیں۔ اس سے چہرے کی جلد صاف شفاف ہو جاتی ہے۔
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
Beauty Tips Number 14
جلد کی تازگی کیلئے

•چنے کا بیسن ایک کپ
•چنبیلی کی کھلی ایک کپ
•ہلدی(پسی ہوئی) دو بڑے چمچ
•دار چینی(پسی ہوئی) ایک چھوٹا چمچ

ان چاروں چیزوں کو ملا لیں۔ شیشے کی چھوٹی پلیٹ میں ایک بڑا چمچہ بھر کر ابٹن ڈالیں۔ اس میں چار قطرے لیموں کا رس ملا کر تھوڑا سا پانی ڈال کر آمیزہ تیار کر لیں۔ اسے اپنے چہرے اور ہاتھوں پر ملیں پھر تازہ پانی سے منہ ہاتھ دھو لیں
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
Beauty Tips Number 15

چہرے۔سے گڑھے دور کرنے کا طریقہ

☘ایکنی بننے سے چہرے پر بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان میں سے ایک گڑھے کا بن جانا بھی ہے۔ جو کہ دانے ختم ہونے کے بعد اسکی جگہ پر بن جاتے ہیں۔ ان کر ختم کرنے کے لئے درج ذیل ٹوٹکا مفید ہے۔

تھوڑی سی ملتانی مٹی لیکر عرق گلاب ملائیں پھر چہرے پر 15 منٹ کیلئے لیپ کر دیں۔ بعد میں تازے پانی سے منہ دھو لیں۔ چند دنوں میں گڑھے دور ہو جائیں گے۔۔
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
Beauty Tips Number 16

آنکھوں سے حلقے دور کرنے کا طریقہ

آنکھوں کے گرد حیاتین (ای) کا تیل لگائیں۔ حلقے ختم ہو جائیں گے۔

ایک عدد کیلا؛ ایک پاؤ پپیتہ؛ ایک پاؤ امرود تینوں کی چاٹ بنا کر روزانہ استعمال کریں۔

لیموں کے عرق میں روغن چنبیلی کے چند قطرے ملا کر رات کو سوتے وقت آنکھوں پر لگانے سے بھی حلقے ختم ہوتے ہیں۔

آلو کے ٹکڑے کو کدوکش کرنے کے بعد ململ کے کپڑے میں باندھ کر تقریبا پندرہ منٹ آنکھوں پر رکھنے سے بھی سیاہ حلقے ختم ہوتے ہیں۔

ململ کے کپڑے پر نارنگی کا تازہ رس لگا کر آنکھوں پر رکھنے سے بھی حلقے ختم ہوتے ہیں۔
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
Beauty Tips Number 17
جلد کی رنگت نکھارئے

آلو کا ماسک

کچا آلو چھیل کر اسے دو حصوں میں تقسیم کر لیں۔ اور ایک ٹکڑا لیکر اچھی طرح کچل کر یا پیس کر کپڑے پر پھیلا کر چہرے پر لگائیں۔ اسے رات کو استعمال کریں۔ تمام رات میں اسکا عرق جلد میں جذب ہو جائے گا۔ صبح روئی کے پھاہے کو پانی میں ڈبو کر اس کی مدد سے چہرہ صاف کر لیں۔ اور منہ دھو لیں۔

شلجم اور گاجر کا ماسک

شلجم اور گاجریں پانی میں ابال کر انہیں کچل لیجئے۔ اور اس آمیزے کو پورے چہرے پر لگا کر آدھ گھنٹے تک جذب ہونے دیں۔ وقت پورا ہونے پر دودھ میں بھیگی ہوئی روئی سے چہرے کو صاف کریں۔ یہ آپ کے چہرے کو میل سے صاف کر کے رنگ کو نکھار دے گا۔۔
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
ان شاء اللہ کل سے بالوں کے حوالے سے ٹپس شئیر کروں گی
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
Beauty Tips Number 19

بالوں کو کیسے بڑھایا جائے

آملہ؛ ریٹھا؛ سیکا کائی برابر مقدار میں رات کو پانی میں رکھ دیں۔ اور صبح پیس کر سر میں لگا لیں۔ دو گھنٹے کے بعد دھو لیں کچھ دنوں میں ہی فرق نظر آئے گا۔

رات پانی میں املی ڈال کر بگھو دیں اور پھر صبح اس پانی سے اپنے بال دھو لیں۔ بال دھونے کا یہ عمل کم از کم ایک ہفتہ ضرور کریں۔ اس کے ساتھ ناریل یا بادام کے تیل سے سر کی مالش بھی کرتے رہیں۔ اس سے سر کے بال لمبے ہوں گے۔
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
Beauty Tips Number 20

بالوں کو کیسے بڑھایا جائے (2)

آملہ آدھا کپ
سیکا کائی آدھا کپ
میتھی کے بیج دو بڑے چمچے
کالے ماش ثابت ایک کپ
لیموں کے چھلکے
(سوکھے ہوئے) چار عدد

ان تمام اشیاءکو پیس لیں اور سفوف بنا لیں۔ یہ سفوف گرم پانی میں آدھے گھنٹے کیلئے بھگو دیں اور پھر سر پر لگائیں۔ تقریبا 5 منٹ کے بعد سر دھو لیں۔ اس سے بال لمبے گھنے ہونگے اور بال گرنا بھی بند ہو جائیں گے
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
Beauty Tips Number 21

بال خوبصورت ملائم رکھنے کا طریقہ

لیموں کا رس تیل میں ملا کر جڑوں میں مالش کریں۔

کلونجی پیس کر اس کے ساتھ سر دھوئیں بال نرم و ملائم ہو جائیں گے۔

سیکا کائی اور ریٹھے ہم وزن لیکر ان کا سفوف بنا لیں جن کے بال زیادہ گھنے ہوں وہ یہ سفوف استعمال کریں۔

آملے اور ہریڑہ ہم وزن لے کر ان کو کوٹ لیں۔ ایک گلاس گرم پانی میں یہ سفوف ڈالیں۔ اس سے سر دھوئیں۔ بال خوبصورت رہیں گے۔

کھل سے۔سر دھوئیں۔ سرسوں کی کھل کوٹ کر رکھ لیں۔ نہانے سے پہلے گرم پانی میں بگھو دیں اور پھر سر میں مل کر پانی سے دھو لیں۔ بال ملائم ہو جائیں گے
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
Beauty Tips Number 22

خشکی اور کمزور بالوں کیلئے

ایک دیسی انڈہ لے لیں اور ایک پیالی میں توڑ لیں۔ جتنا انڈہ ہو گا اتنی ہی دیسی سرخ مہندی پسی ہوئی جو کیمیکل کے بغیر ہو؛ اتنا ہی سرسوں کا تیل اور دہی۔ ان سب کو ملا کر پیسٹ بنا لیں اور انگلی کے پوروں کی مدد سے بالوں کی جڑوں میں لگائیں۔ اور کم از کم چار سے پانچ گھنٹے لگا رہنے دیں اور اس کے بعد سر دھو لیں۔ چند ہفتوں کے استعمال سے ہی بہتر نتائج ملیں گے۔۔
 
Top