آمین-ثم آمین- لیکن محترم شاہد بھائی اور ارسلان بھائی یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ
ہمارے ایک دوست شادی سے پہلے روز دو رکعات نماز حاجت پڑھتے تھے واسطے شادی کے -
اب شادی کے بعد روز بلا ناغہ چار رکعات نماز "توبہ و استغفار" پڑھتے ہیں (بیچارے )-
بھائی میں شادی کے متعلق اس قسم کی باتیں پڑھتا رہتا ہوں، لیکن میں نے کبھی بھی اس قسم کی سوچ کی حوصلہ افزائی نہیں کی، نکاح اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے، ہمارے گھریلو حالات کی ناچاکیوں کے ہم خود ذمہ دار ہیں۔
ہم خود کمپرومائزنگ سے دور رہتے ہیں، اب دیکھیں کس قدر بہترین تعلیم ہے دین اسلام کی کہ اگر بیوی میں کوئی خامی نظر آئے تو اس کی کوئی خوبی کو ہی مدنظر رکھ کر زندگی گزارنی چاہئے، ہر انسان مکمل طور پر دودھ کا دھلا تو نہیں ہے نا۔
بہرحال اللہ تعالیٰ مجھ سمیت تمام مسلمانوں کی زندگیوں کو شرور و فتنوں سے محفوظ فرمائے آمین اور اگر کبھی شادی کے بعد ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑ جائے تو صبر کی توفیق عطا فرمائے آمین