• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بیوی کو سیر وتفریح کا موقع دینے کی نصیحت (شوہر) ۔

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
بیوی کو سیر وتفریح کا موقع دینے کی نصیحت (شوہر)۔
lلسَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ

بیوی کو سیر وتفریح کا موقع دینے کی نصیحت :


ہر انسان اپنی تھکاوٹ دور کرنے کے لیے راحت چاہتا ہے۔ سیروتفریح اس راحت کا بہترین ذریعہ ہے مرد کو تو باہر کے کام کاج میں مصرو ف رہ کر بھی سیروتفریح کا موقع ملتا رہتا ہے مگر عورت کو گھر کے کام کاج میں یہ موقع نہیں ملتا ۔ اس لیے آپ خود ہی کوشش کریں کہ ہفتہ دو ہفتے یا مہینہ دو مہینے کے بعد اپنی بیوی کو ستروحجاب کا لحاظ رکھتے ہوئے سیروتفریح کروالائیں ۔ قریب کسی میوزیم ، چڑیا گھر ، تفریحی پارک وغیرہ میں چلے جائیں ۔کچھ دیر ہنسی خوشی میں گزارکر واپس لے آئیں ۔ اس سے ذہنی سکون حاصل ہوتا ہے ، تھکاوٹ دور ہوتی ہے اور چڑچڑا پن پیدا نہیں ہوتا۔ خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اہل وعیال کو تفریح کا موقع مہیا کیا کرتے تھے ۔ کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود گھر میں اپنی اَزواج سے دل لگی کرلیتے ، کبھی باہر سفر پر لے جاتے ۔ کئی مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بعض بیویوں کو حبشی صحابہ کا کھیل دکھایا ۔ کئی مرتبہ سفر میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہتے کہ آوٴ دوڑ کا مقابلہ کریں اور پھر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم دوڑ میں مقابلہ کرتے ۔ کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم جیت جاتے اور کبھی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ۔ یہ ساری چیزیں پردے کے اہتمام سے ہوتی تھیں ۔

یہاں یہ بات بھی قابل توجہ ہے کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر آخر کس کی مصروفیات ہوسکتی ہیں مگر اس کے باوجود آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ازواج کی تفریح کے لیے وقت دے سکتے ہیں تو ہم لوگ کیوں نہیں دے سکتے ۔
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
عامر بھایی یہ سب علم ہی ہے یا مجربات میں بھی شامل ہے
ابتسامہ
 
Top