• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بیٹیاں جہنم سے نجات کا سبب ہیں !!!

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
بیٹیاں واقعی بہت پیاری ہوتی ہیں۔ مجھے تمام چھوٹے بچوں میں چھوٹی بچیاں پیاری لگتی ہیں، اور میں گھر میں بھی اکثر کہتا ہوں کہ شادی کے بعد اللہ نے مجھے بیٹی سے نوازا تو میں اس کو بہت پیار کروں گا۔ ان شاءاللہ

ان شاءاللہ
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
10527365_655337301201209_2024593123101872593_n.jpg


بیٹیاں::


انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک آدمی تھا ، اس آدمی کے پاس اس کا بیٹا آیا ، اس آدمی نے اس کو بوسہ دیا (یعنی شفقت سے چوما) اور ران پر بٹھا لیا ، پھر اُس کی بیٹی آ گئی اُس آدمی نے اُس کو اپنے پہلو میں بٹھا لیا تو آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آدمی سے فرمایا کہ تم نے ِان دونوں کے درمیان انصاف کیوں نہیں کیا ؟ (یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بیٹے اور بیٹی میں شفقت اور پیار کا فرق کرنا سخت نا پسند گزرا )

(السلسلة الصحيحة (الألباني) : 7/263)
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
جزاک اللہ خیرا
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بیٹی اللہ کی رحمت ہے۔لیکن ہم یہ زبانی جمع خرچ کرتے رہتے ہیں لیکن پریکٹیکل بیٹیوں کے مستقبل کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہوتے۔کبھی انا کا مسئلہ بنا کر کبھی مالی مشکلات کا بہانہ بنا کر تو کبھی بیٹوں کی حد سے زیادہ خوشا مد میں اور کبھی اچھے سے اچھے کی تلاش میں ہم اپنی بیٹیوں کو گھر میں ایک طویل عرصہ بٹھا کر ان کی زندگی برباد کرتے ہیں۔اور باحیا بیٹی بے چاری اپنے احساسات کا اظہار بھی نہیں کرسکتی۔اللہ ہمیں بیٹیوں کے شرعی حقوق سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اللہ ہماری مسلمان بہنوں اور بیٹیوں کے رشتوں میں حائل رکاوٹوں کو آسان بنائے۔آمین
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
11069398_533152366823029_5825862895514654554_n.jpg


عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ َقَالَ رسول الله صلي الله عليه وسلم مَنْ ابْتُلِيَ مِنْ هَذِهِ الْبَنَاتِ بِشَيْءٍ كُنَّ لَهُ سِتْرًا مِنْ النَّارِ


(صحيح البخاري :1418,بابٌ اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ)
 
Top