• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بے پردہ عورت کے روزے کا حکم

شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
917
ری ایکشن اسکور
30
پوائنٹ
77
اللہ تعالی نے رمضان المبارک کے روزوں کو عظیم حکمتوں کی وجہ سے فرض کیا ہے، ان حکمتوں میں سے اہم ترین حکمت تقوی کا حصوں ہے ۔

ارشاد باری تعالیٰ ہے:

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ(البقرة: 183)

’’اے لوگو جو ایمان لائے ہو! تم پر روزہ رکھنا لکھ دیا گیا ہے، جیسے ان لوگوں پر لکھا گیا جو تم سے پہلے تھے، تاکہ تم بچ جاؤ۔‘‘


اللہ تعالیٰ نے جن کاموں کو کرنے کا حکم دیا ہے انہیں بجا لانا اور جن سے منع کیا ہے ان سے باز رہنے کا نام تقوی ہے۔


ویسے تو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی ہر حال میں مذموم ہے، لیکن روزے کی حالت اس کی مذمت مزید بڑھ جاتی ہے۔


سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

مَنْ لَمْ يَدَعْ قَوْلَ الزُّورِ وَالعَمَلَ بِهِ وَالجَهْلَ فَلَيْسَ لِلَّهِ حَاجَةٌ أَنْ يَدَعَ طَعَامَهُ وَشَرَابَهُ (صحيح ا لبخاري، ا لأدب: 6057)

”جو شخص جھوٹ بولنا، اس کے مطابق عمل کرنا اور جہالت کی باتیں ترک نہ کرے تو اللہ تعالٰی کو (اس کے روزے) کی کوئی ضرورت نہیں کہ وہ کھانا پینا ترک کرے۔“


اللہ تعالی کی نافرمانی سے روزے کا ثواب کم ہو جاتا ہے ، جس قدر گناہ زیادہ ہوں گے اسی قدر روزے کا ثواب کم ہو جائے گا ، بلکہ ممکن ہے کہ گناہوں کی کثرت کی وجہ سے روزے کا بالکل ثواب نہ ملے۔

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

رُبَّ صَائِمٍ لَيْسَ لَهُ مِنْ صِيَامِهِ إِلا الْجُوعُ ، وَرُبَّ قَائِمٍ لَيْسَ لَهُ مِنْ قِيَامِهِ إِلا السَّهَرُ ( صحيح سنن ابن ماجه: 1690)

’’بعض روزے داروں کو روزے سے بھوک کے سوا کچھ نہیں ملتا اور بعض قیام کرنے والوں کو قیام سے بیداری کے سوا کچھ نہیں ملتا۔‘‘

عورت کا پردہ نہ کرنا اللہ تعالی کی نافرمانی اور کبیرہ گناہ ہے ، بے پردہ عورت کا روزہ تو صحیح ہے لیکن اس کا ثواب کم ہو جائے گا ، بلکہ ممکن ہے کہ اسے روزے کا بالکل ثواب نہ ملے جیسا کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں گزر چکاہے۔
 
Top