سیرو مغازی پر تابعین کی متعددتصانیف موجود ہیں: عروہ بن زبیر رحمہ اللہ کی کتاب 'مغازی رسول صلی اللہ علیہ وسلم'
ابان بن عثمان بن عفان رحمہ اللہ کی' کتاب المغازی'
اسی طور سہل بن حثمہ م ۴۱ ھ، عبید اللہ بن کعب بن مالک انصاری م ۹۷ھ، امام عامر بن شراحبیل شعبی م ۱۰۳ھ، وہب بن منبہ م ۱۱۴ھ، امام زہری م ۱۲۴ ھ، یزید بن رومان م۱۳۰ھ، وغیرہ نے کتاب المغازی لکھی ہیں۔