• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اہل حدیث (بہاؤالدین )

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
تاریخ اہل حدیث (بہاؤالدین )

مصنف
ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین

ناشر
مکتبہ اسلامیہ،لاہور

تبصرہ

’اہل حدیث‘ ایک فکر اور تحریک کا نام ہے جو سنت کو مدار عمل ٹھہرانے میں انتہائی حریص اور رد بدعات میں نہایت بے باک ہے۔ اس کا مطمح نظر فقط عمل بالقرآن والحدیث ہے۔ معاشرے میں پھیلے رسوم و رواج کو یہ جماعت سنت رسول کی نگاہ سے دیکھتی ہے اگر ان میں سے کوئی چیز سنت کی میزان پر پوری اترتی ہے تو اسے فوراً قبول کر لیا جاتا ہے اور اگر کسی چیز کا کوئی بھی گوشہ سنت رسول سے متصادم ہے تو اس سے اعراض کر لیا جاتا ہے۔ اس تحریک کے خلاف جہاں بریلی شہر سے صدائیں بلند ہوئیں وہیں ابنائے دیوبند بھی اس کام میں پیچھے نہیں رہے اور اس تحریک پر طرح طرح کے الزامات لگا کر اس کا راستہ روکنے کی سعی لاحاصل کرتے رہے۔ برصغیر میں جماعت اہل حدیث مختلف مصائب اور آزمائشوں سے دوچار رہی لیکن اس ابتلا کے دور میں بھی اس فکر سے وابستہ لوگوں کی توانائیاں کم نہیں ہوئیں اور وہ پامردی کے ساتھ تمام مصائب کا مقابلہ کرتے رہے۔ ضرورت اس امر کی تھی کہ آزمائشوں کے تسلسل میں جماعت کی ثابت قدمی اور پامردی کی داستان رقم کی جائے۔ ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین نے دیار غیر میں ہونے کے باوجود زیر نظر کتاب کی صورت میں تاریخ اہل حدیث بیان کر کے اس قرض اور فرض کو ادا کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب کے کام پر ایک نظر ڈالنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس قدر وسیع اور ہمہ گیر کام شاید اس سے پہلے انجام نہیں پایا۔ انہوں نے اکابر اہل حدیث کی زبانی مسلک اہل حدیث کے خدو خال واضح کیے ہیں اور اس کے مابہ الامتیاز مسائل کو اکابر کی تحریروں سے نقل کیا ہے جو اہل حدیث جماعت کے تاریخی ورثے کی حفاظت کی بہترین صورت ہے۔ مصنف نے تاریخ میں اہل حدیث مسلک کے تسلسل کو بیان کیا ہے اور برصغیر میں جن لوگوں نے عمل بالحدیث کی راہیں دشوار گزار بنانے کی کوشش کی ہے انہیں بے نقاب کیا ہے۔ اس کے علاوہ کتاب میں اور بھی بہت کچھ ہے جو یقیناً قارئیں کے لیے افادے کا باعث ہوگا۔ یہ تاریخی دستاویز اور داستان عزیمت، جماعت اہل حدیث کے اصول و مقاصد اور خصائص و امتیازات کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔ (ع۔م)
اس کتاب تاریخ اہل حدیث جلد1 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب تاریخ اہل حدیث جلد2 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب تاریخ اہل حدیث جلد3 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب تاریخ اہل حدیث جلد4 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب تاریخ اہل حدیث جلد 5 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب تاریخ اہل حدیث جلد 6 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
عرض ناشر
حرفے چند
پیش لفظ
مقدمہ
تاثرات
حدیث کے لغوی واصطلاحی معنی
عہد صحابہ میں عمل بالحدیث
لفظ وہابی کی تاریخ
سید عبدالقادر جیلانی کا مسلک
ہند کے اہل حدیث
اتباع سنت
مقام صحابہ
مضامین تقویۃ الایمان
مسئلہ علم غیب
رفع الیدین
فاتحہ خلف الامام
آمین بالجہر
دیہات میں جمعہ
نماز تراویح
علم متن حدیث
مسئلہ رفع الیدین پر چند ابتدائی تصانیف
شاہ احمد رضا خان
شاہ محمد اسماعیل دہلوی
ابو الوفاء ثناء اللہ امرتسری
رشید احمد گنگوہی
مناظرہ رنگ پور
محبوب علی دہلوی
مسعود عالم ندوی
کتابیات
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
جزاکم اللہ خیرا جزیلا ۔
تاریخ اہل حدیث جلد نمبر ١ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جلد نمبر اساتھ کیوں لکھا گیا ہے کیا اس کی مزید جلدیں بھی ہیں ؟
عبد الرشید ، کلیم حیدر بھائی توجہ فرمائیں ۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
جزاکم اللہ خیرا جزیلا ۔
تاریخ اہل حدیث جلد نمبر ١ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جلد نمبر اساتھ کیوں لکھا گیا ہے کیا اس کی مزید جلدیں بھی ہیں ؟
عبد الرشید ، کلیم حیدر بھائی توجہ فرمائیں ۔
جی خضر بھائی باقی جلدیں بھی ہیں، لیکن ہمیں ابھی تک وصول نہیں ہوئی۔ ایک صاحب ہیں جو ان پیج فائلیں بھیجا کرتے ہیں۔ دیکھتے ہیں باقی جلدوں کی فائلز وہ کب میل کرتے ہیں۔
 
شمولیت
جنوری 19، 2013
پیغامات
301
ری ایکشن اسکور
571
پوائنٹ
86
تاریخ ختم نبوت مولانا ابن انیس حبیب الرحمان لدھیانوی ایک دیوبندی نے لکھی ہے اس نے بھاو الدین صاحب پر الزام لگایا ہے کہ انھوں نے اپنے پی ایچ ڈے کے مقالہ جس کا عنوان تھا نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا جنگی جاسوسی کا طریقہ کار ۔میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی ہے اور ١٩٨٤ میں عالمی مجلس ختم نبوت نے اس کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا ۔اس الزام کی تحقیق درکار ہے ۔
 
Top