• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تبلیغی جماعت اور ان کے چھ نمبر

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
بھائی جان دو باتیں پوچھی گئی ہیں۔ پہلی کے جواب میں عرض ہے کہ تبلیغی جماعت والے پہلے نمبر یعنی لا الہ الا اللہ کی تفصیل میں سب کچھ بیان کر دیتے ہیں۔ آپ لا الہ الا اللہ کو موضوع کا نام کہہ سکتے ہیں۔
میں نے آج تک ایک سہ روزہ ہی لگایا ہے لیکن ہم تعلیم اور مذاکرہ میں تمام چیزوں کی تفصیل کرتے تھے۔
اور اس کے علاوہ مسائل بھی بیان ہوتے ہیں۔

دوسری بات کا جواب یہ عرض ہے کہ اس کی ممانعت کہیں قرآن و حدیث سے ثابت ہے؟ اگر نہیں تو تبلیغ کے لیے کوئی بھی طریقہ استعمال کیا جا سکتا ہے متعین کر کے یا غیر متعین طور پر۔ آپ جو تبلیغ دین کے لیے نیٹ استعمال کرتے ہیں یہ بھی کہیں سے نہیں ثابت لیکن منع بھی نہیں ہے۔
ثابت اس چیز کو کیا جاتا ہے جسے بنفسہ ثواب سمجھا جائے۔
 
عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
پہلی کے جواب میں عرض ہے کہ تبلیغی جماعت والے پہلے نمبر یعنی لا الہ الا اللہ کی تفصیل میں سب کچھ بیان کر دیتے ہیں۔ آپ لا الہ الا اللہ کو موضوع کا نام کہہ سکتے ہیں۔
میں نے آج تک ایک سہ روزہ ہی لگایا ہے لیکن ہم تعلیم اور مذاکرہ میں تمام چیزوں کی تفصیل کرتے تھے۔
محترم بھائی آپ نے ایک سہ روزہ لگایا ہے اور میں نے کئی سہ روزے لگائے ہیں میرے تجربہ کے مطابق اصل توحید (توحید الوھیت نہ کہ توحید ربوبیت) کی بات نہ درس میں کرتے ہیں نہ درس میں کرنے دیتے ہیں بلکہ صرف توحید ربوبیت پر ہی درس دینے دیتے ہیں جس پر بریلوی اور دیوبندی اور اہل حدیث میں اختلاف ہی نہیں-
میں نے اپنے پرانے تبلیغی دوستوں کو یہی کہ رکھا ہے کہ جب آپ مجھے توحید الوھیت پر بات کرنے دیں تو بتائے گا میں سہ روزہ یا چلہ پر آؤں گا اسی طرح اجتماع پر بھی اگر کوئی ایک آدھ درس توحید الوھیت پر ہو جائے تو میں بھی آپ کے ساتھ آ جاؤں گا مگر ابھی تک تو کسی نے میری مدد نہیں کی آگے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
محترم بھائی آپ نے ایک سہ روزہ لگایا ہے اور میں نے کئی سہ روزے لگائے ہیں میرے تجربہ کے مطابق اصل توحید (توحید الوھیت نہ کہ توحید ربوبیت) کی بات نہ درس میں کرتے ہیں نہ درس میں کرنے دیتے ہیں بلکہ صرف توحید ربوبیت پر ہی درس دینے دیتے ہیں جس پر بریلوی اور دیوبندی اور اہل حدیث میں اختلاف ہی نہیں-
میں نے اپنے پرانے تبلیغی دوستوں کو یہی کہ رکھا ہے کہ جب آپ مجھے توحید الوھیت پر بات کرنے دیں تو بتائے گا میں سہ روزہ یا چلہ پر آؤں گا اسی طرح اجتماع پر بھی اگر کوئی ایک آدھ درس توحید الوھیت پر ہو جائے تو میں بھی آپ کے ساتھ آ جاؤں گا مگر ابھی تک تو کسی نے میری مدد نہیں کی آگے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے
آپ نے ان کا موقف معلوم کیا اس سلسلے میں؟
میں نے خود تو ایک سہ روزہ لگایا ہے لیکن تبلیغی حضرات کے ساتھ تعلق تو ہر وقت کا رہتا ہے۔ میں نے نہ تو ان کے عقائد کو خراب دیکھا ہے اور نہ ہی انہیں ان باتوں سے احتراز کرتے دیکھا ہے۔
کہیں ایسا تو نہیں کہ صرف طریقہ میں وہ آپ سے اختلاف کرتے ہوں؟ کیوں کہ ایک ہی بات کو کرنے کے کئی طریقے ہوتے ہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کہیں پیار سے تو کہیں ڈپٹ کر اور کہیں دعوت سے انکار کر کے اور کہیں عیادت کو جا کر دعوت دیتے تھے۔
میرا کچھ ایسا ہی اختلاف ان سے جہاد کی بات کے سلسلے میں تھا۔ آپ ان کا موقف معلوم کریں اور اگر واقعی غلط لگے تو کسی بڑے تبلیغی عالم کے پاس چلے جائیں اور ان سے کہیں۔
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
تبلیغی جماعت صوفیوں کی جماعت ہے، اس جماعت کا رد اب عجمی علماء کے ساتھ ساتھ عربی علماء بھی کر چکے ہیں، عربی علماء کے رد کے متعلق شیخ توصیف الرحمن راشدی صاحب کی تقریر"تبلیغی جماعت علماء عرب کی نظر میں" ملاحظہ کریں۔
 
Top