اللہ کے بندےہم کب تک فرقہ وارانیت میں پڑے رہیں گے ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالتے رہیں گے ہم سب اسی ذات کے بندے ہیں ہم مسلمان ہیں لیکن اللہ کا خوف پیدا کریں کب تک ایک دوسرے کو مشرک کافر قرار دیتے رہیں گے کب ایمان آئے گا ہمارے دلوں میں؟
کب اس اندھیرے سے نکل پائیں گے؟ کیا ہو گیا ہے ہمیں؟ اللہ کی شان بڑی ہے وہ بہت بڑی شان والا عظمت والا ہےوہ کریم مولا ہے جس کو جب چاہے بدل ڈالے دلوں کا معاملہ اسی کے اختیارقدرت میں ہے وہ چاہے تو پل میں کچھ بھی کر دے،وہ چاہے تو کافروں کے گھروں میں نبی پیدا کر دے وہ چاہے تو نبیوں کے گھروں میں کافر یہ سب اسی کے اختیارمیں ہے
اور ایک ہم ہیں صبح سے شام تک اسی منہج میں لگے ہوئے ہیں کہ دوسرے کو زیر کرنا ہے وہ کافر وہ فلاں وہ فلاں نہیں اللہ والے ایسا نہیں کرنا ہمیں،،،اگر کسی کا عمل اچھا کسی کا فعل اچھا نہیں لگ رہا تو ہمیں کم از کم تنہائیوں میں اس رب کریم کے سامنے اس کے لیے دعا کرنی ہے وہ ضرور ضرور سنتا ہے وہ بڑا کریم ہے کیا پتا ہماری کوئی بات کوئی عمل اس کو ناگوار گزرے اور وہ ہمیں اس کی جگہ اور اس کو ہماری جگہ کر دے یہ سب اس کے قدرت اختیارمیں ہے ہمیں ہر حال میں بھلائی خیرخواہی کو سامنے رکھنا ہے اور اپنے بھائی بہنوں کے لیے دعا کرتے رہنا ہے ان شاء اللہ