• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تجویز برائے ٹائپنگ...

باربروسا

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 15، 2011
پیغامات
311
ری ایکشن اسکور
1,078
پوائنٹ
106
السلام علیکم !

احباب گرامی اور فورم انتظامیہ ! محدث لائبریری میں کتب کا اضافہ مزید تیز تر بنایا جا سکتا ہے ، اگر فورم پر ایسا کوئی سیکشن شروع فرمایا جائے جہاں ممبرز کے مشورے سے کتب کی کمپوزنگ شروع کی جائے جس میں ممبرز ضاکارانہ طور پر حصہ لیں اور ہر کوئی حسب استطاعت ایک کتاب کا کوئی خاص حصہ اپنے ذمے لے اور روز کا کام ایک تھریڈ میں جمع ہوتا رہے.

جب کتاب مکمل ہو جائے تو اسے پروف ریڈنگ کے بعد شائع کر دیا جائے.

محدث لائبریری میں یونی کوڈ کتب کم ہیں اور ان لائن زیادہ تر اسی کی ضرورت پیش آتی ہے.

اس سلسلے میں اہم کتب کو اولیت دی جائے جن کی ضرورت زیادہ ہے مثلا کتب عقیدہ وغیرہ .

اس پر غور و خوض کی درخواست ہے.

والسلام
 

عکرمہ

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 27، 2012
پیغامات
658
ری ایکشن اسکور
1,870
پوائنٹ
157
بھائی جان ۔اللہ آپ کو جزائے خیر دے آمین
آپ نے ایک اہم مسئلے کی طرف’’انتظامیہ‘‘کی توجہ مبذول کروائی ہے۔
میرا ’’فہم توحید‘‘نامی کتاب پر کام جاری ہے،جس کا کافی حصہ میں فورم پر پیسٹ کر چکا ہوں(آج کل مصروفیت کی وجہ سے کام تعطل کا شکار ہے)اللہ فراغت کی گھڑیاں مجھ کو نصیب کرے تاکہ میرا یہ کام پایہ تکمیل تک پہنچ جائے۔آمین
ان شاء اللہ اس کے بعد ’’حافظ صلاح الدین یو سف حفظہ اللہ‘‘ کی کتاب جو تو حید پر مشتمل ہے اس کو یونی کوڈ میں تحریر کرنے کا ارادہ ہے
بھائیوں سے گزارش ہے کہ وہ بھی اس کام کے سلسلے میں اپنی رائے کا اظہار کر یں۔ جزاک اللہ
 

باربروسا

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 15، 2011
پیغامات
311
ری ایکشن اسکور
1,078
پوائنٹ
106
میرا ذہن کافی دنوں سے امام محمد بن عبدالوہاب کی کتاب التوحید پر اٹکا ہوا ہے ، شاید ہمارے علاوہ کسی کا پہلا حق نہیں بنتا کہ اس کتاب کو یونی کوڈ میں ڈھالیں .

اسی طرح تقویۃ الایمان ہے ، اس سلسلے میں جب حتمی قدم اٹھایا جائے تو پھر مشاورت کر لی جائے ساتھیوں سے تو بہتر رہے گا.

والسلام
 

باربروسا

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 15، 2011
پیغامات
311
ری ایکشن اسکور
1,078
پوائنٹ
106
شروع کرنے میں تو کوئی پل کی دیر ہے لیکن یوں نہیں!

بہتر ہے کہ انتظامیہ کو اس پر حکمت عملی بنانے دیں ، پھر آپ بھی یہاں میں بھی ان شاء اللہ.

جو بھی ہو مشاورت اور اتفاق سے ہو تو برکت ہے .

والسلام
 
Top