• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تحریر کی ہانڈی

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ابھی پچھلے دنوں ہم نے ایک تلخ معاشرتی حقیقت کو کہانی کی صورت میں ڈھالا۔دو ہفتے قبل مہمان داری کے چکروں میں ایک ترکیب بھی کہیں لکھ لی۔۔بھاگم دوڑ۔۔ہنگامہ۔۔سب بھول بھال گئی۔صرف ہوا یہ کہ ایک امی خریداری سے واپس لوٹ کر حساب کتاب کر رہی تھیں۔کر چکیں تو پلٹ کر دیکھا"ہائے۔۔توبہ۔۔پتا نہیں کس نے اتنی محنت سے کچھ لکھ رکھا تھا؟"اب انہیں کیا پتا کہ ہمیں محنت نہیں چبتی،دماغ میں افکار کی چلت پھرت ہمیں لکھنے پر مجبور کر دیتی ہے۔بہر حال آج چھت پر گئی تواپنے رجسٹر کے صفحات ادھر ادھر چہل قدمی کرتے دیکھےیونہی دیکھا۔۔کچھ لکھا تھا۔اللہ جی!!یہ تو ہماری وہی کہا نی تھی۔۔اب تو بارش میں بھی نہا چکی۔۔چلیے کچھ تلخی کم ہو گئی ہو گی۔صفحات پلٹے،کہا نی پڑھی۔اپنی چیز تو بار بار پڑھنے کا بھی لطف ہی کچھ اور ہوتا ہے۔خود پڑھ کر خوش ہوتے ہیں پھر حسب توفیق گھر والوں کو دیتے ہیں یا وہ خود ہی نگر نگر گھومتے "لا وارثین"کو پڑھ کر ورثاء کے حوالے کر دیتے ہیں اوہ یہ کیا؟؟تحریر کے سامنے ترکیب لکھی تھی اور کچھ یوں گڈ مڈ ہو رہی تھی کہ
"ماں کی بات اور ہے اور ساس کی اور۔۔چھوٹی بیٹی اور آئل لگا کر رکھنے کے لیے چھوٹی بہو میں بہت فرق ہوتا ہے۔مسزدرانی زیرہ میرے لائق کوئی اور خدمت سوکھا دھنیا ہو تو بتایئے۔۔میں ہمدان صاحب کے فیصلے کے سامنے ہری مرچ مجبور ہوں۔۔میں سخت معذرت خواہ ہوں "۔
"سرخ مرچ کوئی بات نہیں مسز ہمدان۔۔بیٹی آپ کی ہے۔۔آپ گرم مسالہ اس کا مستقبل بہتر جانتے ہیں۔۔والدین اپنے بچوں چاٹ مسالہ کا بھلا ہی چاہتے ہیں "مسز درانی کی آنکھوں میں نمی زیرہ پاؤڈر اتر آئی۔۔
آٹاگوندھ کر گاڑی کا دروازہ کھولتے ہی درانی صاحب نے مسکرا کر پوچھا"ہاں جی کیا بنا؟"

مسز درانی نے کیا جواب دیا؟؟یہ تو الگ کہانی ہے مگر میری تحریر کی تو لذیذ سی ہانڈی تیار ہو گئی۔۔مسز درانی جلدی نہ کرتیں تو درانی صاحب روٹی بھی بنا لیتے!!
 
Top