• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تحریک دعوت و جہاد ( تحریک سیدین شہیدین)

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
سید احمد شہید اور اور شاہ اسماعیل شہید کی بپا کردہ تحریک دعوت و جہاد برصغیر پاک و ہند کی سب سے عظیم تحریک ہے۔
اس پر سب سے تفصیل سے مولانا غلام رسول مہر نے لکھا ہے، انہوں نے اس سلسلے میں تین کتابیں تصنیف فرمائی ہیں:
سید احمد شہید، جماعت مجاہدین، سرگزشت مجاہدین
بعد میں ان تینوں کتابوں کو ’تحریک سید احمد شہید‘ کے عنوان کے تحت چار جلدوں میں چھاپا گیا۔
یہ کتاب آج کل زیر مطالعہ ہے، اس تھریڈ میں اس حوالے سے وقتا فوقتا کچھ نہ کچھ لکھتا رہوں گا۔ إن شاءاللہ
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
تحریک دعوت و جہاد میں عظیم آبادی علماء کی قربانیاں

مولانا ولایت علی اور مولانا عنایت علی جیسی شخصیات جن کا تعلق عظیم آباد (پٹنہ) سے ہے، یہ سب کھاتے پیتے گھرانوں سے تعلق رکھتے تھے،عظیم آباد کی نمایاں شخصیات میں ان کا شمار ہوتا تھا، دنیاوی نعمتوں کی بھرمار تھی. لیکن جب سید احمد شہید کے ہاں بیعت ہوئے، سب کچھ اللہ کی راہ میں وقف کردیا، امیرانہ ٹھاٹھ باٹھ چھوڑ کر سادہ طرز زندگی اپنالیا.
مولانا غلام رسول مهر نے سادگی کا ایک واقعہ لکھا ہے، کہ ایک دفعہ سید صاحب تکیہ( سید صاحب کا گاؤں) میں مریدوں کے ساتھ تعمیرمیں مصروف تھے .مولانا ولایت علی گارا تیار کررهے تھے، اسی اثنا میں عظیم آباد سے ان کے والد کا بھیجا ہوا ملازم پہنچ گیا، جو مولانا کے لیے قیمتی پوشاک اور بھاری رقم لے کر آیا تھا، آکر مولانا سے ہی پوچھنے لگا: ولایت علی صاحب کدھر ہیں؟ کہا: میں ہی ولایت علی ہوں، اس نے جب قائل کی ہیئت کذائی دیکھی کہ گارے میں لتھڑا ہوا ایک مبتذل سا شخص خود کو ولایت علی کہہ رہا ہے، تو مذاق سمجھ کر ناراض ہوگیا، بعد میں جب تصدیق ہوگئی تو بہت شرمندہ ہوا. بصد احترام ان کا سامان ان کے حوالے کیا. لیکن مولانا نے ان قیمتی اشیاء میں سے ایک چیزبھی خود نہ رکھی، بلکہ سید صاحب کو بیت المال میں جمع کروادی.
یہی عظیم آباد ہے، جو ہندوستان میں محاہدین کا مرکز رہا، بلکہ وہاں ایک جگہ ’قافلہ‘ کے نام سے مشہور ہوگئی تھی جہاں مجاہدین کے قافلے بہ کثرت آکر ٹھہرا کرتے تھے.
اہل عظیم آباد تحریک سیدین کے ساتھ اس طرح منسلک ہوچکے تھے، کہ انہیں سید صاحب کے غالی معتقد کہا جاسکتا ہے... جب سیدین کی شہادت ہوگئی، تو ان بزرگوں کی عقیدت نے اجازت نہ دی، کہ انہیں شہید مان لین، بلکہ کہا کرتے تھے، سید صاحب وقتی طور پر منظر عام سے غائب ہوگئے ہیں، مناسب حالات میں کسی بھي وقت واپس لوٹ آئیں گے۔( یہ عقیدہ کیوں بنا؟ اور اس کا پس منظر و پیش منظر کیا ہے؟ یہ الگ بات ہے، البتہ یہ عقیدہ اور محبت و عقیدت میں غلو قطعات درست نہیں، تحریکی و غیر تحریکی دیگر علماء اس کی ہمیشہ مخالفت کرتےر ہے)
سیدین کی شہادت کے کچھ سالوں بعد دعوت وتبلیغ کے میدان سے نکل کر یہ بزرگ سیدھا میدان کارزار میں جاپہنچے، اور بعد میں عظیم آباد سے اپنی ساری جائیداد بیچ کر وہ بھي راہ جہاد میں وقف کردی، اور ہمیشہ کے لیے سرحد میں ہی توطن اختیار کیا، ساری عمر سرحد کے مرغزاروں کو توحید و جہاد کے نغموں سے مسحورکرتے رہے. اور شہیدوں کی اسی سرزمین میں سپرد خاک ہوئے.
تحریک جہاد کی امارت بھي اسی خاندان میں چلی.
مولوی عبد الرحیم صاحب’ الدر المنثور فی تذکرۃ علماء صادق فور‘ یعنی ’تذکرہ صادقہ‘ بھی سرزمین عظیم آباد کے ہی سپوت تھے، مجاہدین کی اعانت کے قابل فخر جرم میں جزیرہ انڈیمان میں پندرہ بیس سال رہے، تمام جائیداد بھی اسی جرم میں ضبط کرلی گئی تھی، عظیم آباد سرزمین کے جس حصے پر تحریک ۤدعوت و جہاد کا کاروبار چلتا تھا، مسافر خانے، مدرسہ اور ان بزرگوں کی رہائش تھی، وہ سب انگریزی حکومت نے غصب کرکے، وہاں بلدیہ کا سلسلہ شروع کرلیا.
مولانا جب کالاپانی سے سزا کاٹ کر عظیم آباد لوٹے تو ’خراب دیار‘ دیکھ کر ضبط نہ کرسکے، وہاں کھڑےکھڑے حسرت سے چند اشعار نوک زبان پر آگئے، جو یہاں نقل کیے جاتے ہیں:
یا منزلا لعب الزمان بأھلہ
فأبادہم بتفرق لا یجمع
إن الذین عھدتہم بک مرۃ
كان الزمان بهم يضر و ينفع
أصبحت تفزع من يراك وطالما
كنا إليك من المعادل تفزع
ذهب الذين يعاش في أكنافهم
بقي الذين حياتهم لا تنفع
اللہ سب بزرگوں کی قبروں کو جنت کی کیاریاں بنائے، اور دین اسلام کے لیے کئی گئی ان کوششوں کو کاوشوں کوشرف قبولیت سے نوازے. اور ہمیں بھی توفیق دے کہ ہم وقت کے تقاضوں کے مطابق احیائے اسلامیت کی تحریک بپا کرسکیں.
 
شمولیت
مئی 20، 2017
پیغامات
269
ری ایکشن اسکور
36
پوائنٹ
66
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ،
کیا یہ بات درست ہے کہ شاہ عبدالعزیز دہلوی نے انگریزوں کی آمد پر برصغیر کو دارالحرب قرار دیا تھَا؟
تب تو اہل دیوبند کا کوئی وجود نہیں تھا نا؟
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ،
کیا یہ بات درست ہے کہ شاہ عبدالعزیز دہلوی نے انگریزوں کی آمد پر برصغیر کو دارالحرب قرار دیا تھَا؟
تب تو اہل دیوبند کا کوئی وجود نہیں تھا نا؟
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
یہ مجھے علم نہیں، البتہ اس وقت کئی علما کرام ہندوستان کو دار الکفر کہہ کر وہاں سے ہجرت کو ضروری سمجھتے تھے، سیدین کے ساتھ سرحد کی طرف ہجرت کرنے والوں میں بھی بہت سارے لوگ ایسے تھے۔
 
شمولیت
مئی 20، 2017
پیغامات
269
ری ایکشن اسکور
36
پوائنٹ
66
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
یہ مجھے علم نہیں، البتہ اس وقت کئی علما کرام ہندوستان کو دار الکفر کہہ کر وہاں سے ہجرت کو ضروری سمجھتے تھے، سیدین کے ساتھ سرحد کی طرف ہجرت کرنے والوں میں بھی بہت سارے لوگ ایسے تھے۔
اگر ایسا ہے تو آج کے حالات اس دور کی نسبت زیادہ سنگین ہیں. کچھ دن قبل یہ صفحہ نظروں سے گزرا.

_20190111_185157.JPG


یہ فتوی کا متن فارسی میں ہے.
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
سیدین شہیدین کی تحریک میں دعاۃ و واعظین کو یہ بھی ہدایت تھی کہ اپنی اپنی مساجد میں عدل و انصاف کا نظام قائم کریں، لوگوں کے مسائل و مشکلات کو نپٹائیں، تاکہ لوگ غیر مسلم عدالتوں کی طرف رجوع نہ کریں۔
 
شمولیت
مئی 20، 2017
پیغامات
269
ری ایکشن اسکور
36
پوائنٹ
66
سیدین شہیدین کی تحریک میں دعاۃ و واعظین کو یہ بھی ہدایت تھی کہ اپنی اپنی مساجد میں عدل و انصاف کا نظام قائم کریں، لوگوں کے مسائل و مشکلات کو نپٹائیں، تاکہ لوگ غیر مسلم عدالتوں کی طرف رجوع نہ کریں۔
بہترین ہدایت. تب کے مسلمانوں کی مذہبی حالت اتنی ابتر نہیں تھی. میں اپنی پندرہ سالہ تعلیم اور تین سالہ تحقیق کا موازنہ کروں تو آپ یقین مانیں ،،، اللہ ہدایت نہ دیتا تو ناممکن تھا کہ دین پر خاتمہ ہوتا. ایک شیخ کا نام میرے ذہن میں نہیں آ رھا، انہوں نے اپنے درس میں کہا تھا کہ بہت مشکل ہے کہ یہ اگلی نسل اسلام پر زندہ رہے. اور میں اب اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی ہوں.

آپ سیدین کی ان ہدایات پر مختصر مضمون لکھیے.
 
Top