• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تذکرۃ الحفاظ (عربی) مطبوعہ مکتبہ رحمانیہ لاہور پاکستان - 5 جلد

saeedimranx2

رکن
شمولیت
مارچ 07، 2017
پیغامات
178
ری ایکشن اسکور
16
پوائنٹ
71
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
حافظ ذہبی کی تذکرۃ الحفاظ کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔یہ کتاب آن لائن پی ڈی ایف کی صورت میں "دارالکتب العلمیہ" کی مطبوعہ موجود ہے۔ اگرچہ یہی نسخہ ساری دنیا میں رائج ہے اور چلتا ہے لیکن اس سے استفادہ کرنا تھوڑا مشکل ہے۔ یہ ساری کتاب ایک ہی جلد میں پی ڈی ایف کی صورت میں ہے جس کی فہرست سے کسی شخصیت کا تلاش کرنا بھی مشکل ہے۔ راقم کے پاس تذکرۃ الحفاظ مطبوعہ مکتبہ رحمانیہ لاہور پاکستان، موجود تھی جس سے راقم استفادہ حاصل کرتے ہوئے آسانی محسوس کرتا ہے۔ یہ "ذیل تذکرۃ الحفاظ" سمیت پانچ حصوں پر مشتمل ہے ، جس کی کل تین جلدیں ہیں۔ راقم نے اسے سکین کیا ہے اور بلیک اینڈ وہائٹ کاپی اپ لوڈ کی گئی ہے۔ فائل سائز چھوٹا رکھا گیا ہے اور کوالٹی بہت اچھی نہیں ہے لیکن کمپیوٹر اور موبائل کی سکرین پر با آسانی پڑھی جاسکتی ہے۔ اگر کسی حضرت کو اس کے اوریجنل کلر سکین کی ضرورت ہو تو ضرور رابطہ کرے۔ چونکہ راقم نے یہ جلدی میں سکین کی ہے اور راقم کوئی پی ڈی ایف ایکسپرٹ بھی نہیں اس لیے اگر کوئی شخص اس کے کلر سکین سے بہتر پی ڈی ایف بنا سکتا ہے تو ضرور رابطہ کرے۔
میں نے اسے پانچ جلدوں کی صورت میں سکین کر کے آرکائیو پر اپ لوڈ کر دیا ہے ۔ امید ہے کہ استفادہ کرنے والوں کے لیے یہ بہتر ثابت ہو گی۔ دعاؤں کا طلبگار۔
محمد سعید عمران

تذکرۃ الحفاظ مکمل پانچ جلد ڈاؤن لوڈ
 

اٹیچمنٹس

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
یہ پہلے چھپے ہوئی کتاب کی ہی نقل ہے، یا خود سے تحقیق کرکے چھاپی گئی ہے؟
 

saeedimranx2

رکن
شمولیت
مارچ 07، 2017
پیغامات
178
ری ایکشن اسکور
16
پوائنٹ
71
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
یہ پہلے چھپے ہوئی کتاب کی ہی نقل ہے، یا خود سے تحقیق کرکے چھاپی گئی ہے؟
السلام علیکم بھائی۔۔ ظاہر بات ہے نقل کی گئی ہے ، طبعہ نئی ہے، حوالہ جات کا حاشیہ بھی ہے۔ باقی وہی نقل کردہ ہی ہے۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,590
پوائنٹ
791
مکتبہ رحمانیہ والوں کاپی رائیٹ کے خلاف دارالکتب العلمیۃ بیروت کے نسخہ کی کاپی شائع کی ہے ؛
یہ بہت مفید نسخہ ہے اس نسخہ پر بیروت لبنان کے مشہور محقق شیخ زکریا عمیرات کے مفیدحواشی اور کتاب کے آخر میں تین کتابیں بھی ملحق ہیں :
لحظ الألحاظ بذيل طبقات الحفاظ لابن فهد الهاشمي المكيّ الشافعي (المتوفى: 871هـ)
وذيل طبقات الحفاظ للسيوطي
التنبيه والإيقاظ لما في ذيول تذكرة الحفاظ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
978-2-7451-2217-9.jpg
 

saeedimranx2

رکن
شمولیت
مارچ 07، 2017
پیغامات
178
ری ایکشن اسکور
16
پوائنٹ
71
کیا اس کا پی ڈی ایف موجود ہے آن لائن؟
 

saeedimranx2

رکن
شمولیت
مارچ 07، 2017
پیغامات
178
ری ایکشن اسکور
16
پوائنٹ
71
تذکرۃ الحفاظ اردو ترجمہ کی پہلی جلد سکین کر لی ہے ان شاء اللہ دوسری بھی جلد ہی سکین کرکے اپ لوڈ کرکے لنک شئیر کر دوں گا۔۔
 
Top