• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تراویح

شمولیت
مارچ 28، 2011
پیغامات
26
ری ایکشن اسکور
81
پوائنٹ
58
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک دوست نے سوال بھیجا ہے۔

کیا نبی علیہ السلام سے پورا رمضان مسجد میں جماعت کے ساتھ تراویح کی نماز پڑھنا پڑھانا ثابت ہے؟ اگر نہیں اور صحابہ کی سنت کو آپ نہیں مانتے تو کون سی حدیث کے تحت آٹھ رکعت پورا رمضان جماعت کے ساتھ مسجد میں پڑھی جاتیں ہیں؟ اور پورا قرآن ختم کیا جاتا ہے۔
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان میں تین دن جماعت کے ساتھ تراویح پڑھی ہے اور مکمل رمضان پڑھنے کی خواہش کا اظہار کیا لیکن پڑھی اس لیے نہیں کہ فرض نہ ہو جائے۔ پس اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے چونکہ فرضیت کا خدشہ ختم ہو گیا لہذا آپ کی خواہش کے مطابق مکمل رمضان جماعت کے ساتھ تراویح پڑھنا مسنون قرار پایا۔ ایک روایت کے الفاظ ہیں:
( قام بأصحابه ثلاث ليال وفي الثالثة أوفي الرابعة لم يُصلّ ، وقال : إني خشيت أن تُفرض عليكم ) رواه البخاري
آپ نے اپنے صحابہ کے ساتھ تین راتیں قیام کیا۔ اور تیسری یا چوتھی رات آپ نے جماعت نہیں کروائی اور یہ کہا: میں نے اس خدشے سے جماعت نہیں کروائی کہ تم پر یہ نماز فرض نہ ہو جائے۔
 
Top