• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ترجمہ قرآن مجید - مولانا محمود الحسن

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ الزلزلۃ
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. جب ہلا ڈالے زمین کو اس کے بھونچال سے
۲. اور نکال باہر کرے زمین اپنے اندر سے بوجھ
۳. اور کہے آدمی اس کو کیا ہو گیا
۴. اس دن کہہ ڈالے گی وہ اپنی باتیں
۵. اس واسطے کہ تیرے رب نے حکم بھیجا اس کو
۶. اس دن ہو پڑیں گے لوگ طرح طرح پر کہ ان کو دکھا دیے جائیں ان کے عمل
۷. سو جس نے کی ذرہ بھر بھلائی وہ دیکھ لے گا
۸. اسے اور جس نے کی ذرہ بھر برائی وہ دیکھ لے گا اسے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ العادیات
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. قسم ہے دوڑنے والے گھوڑوں کی ہانپ کر
۲. پھر آگ سلگانے والے جھاڑ کر
۳. پھر غارت ڈالنے والے صبح کو
۴. پھر اٹھانے والے اس میں گرد
۵. پھر گھس جانے والے اس وقت فوج میں
۶. بے شک آدمی اپنے رب کا ناشکرا ہے
۷. اور وہ آدمی اس کام کو سامنے دیکھتا ہے
۸. اور آدمی محبت پر مال کی بہت پکا ہے
۹. کیا نہیں جانتا وہ وقت کہ کریدا جائے جو کچھ قبروں میں ہے
۱۰. اور تحقیق ہووے جو کچھ کہ جیوں میں ہے
۱۱. بے شک ان کے رب کو ان کی اس دن سب خبر ہے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ القارعۃ
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. وہ کھڑ کھڑا ڈالنے والی
۲. کیا ہے وہ کھڑ کھڑا ڈالنے والی
۳. اور تو کیا سمجھا کیا ہے وہ کھڑ کھڑ ڈالنے والی
۴. جس دن ہویں لوگ جیسے پتنگے بکھرے ہوئے
۵. اور ہوویں پہاڑ جیسے رنگی ہوئی اون دھنی ہوئی
۶. سو جس کی بھاری ہوئیں تولیں
۷. تو وہ رہے گا من مانتے گزران میں
۸. اور جس کی ہلکی ہوئیں تولیں
۹. تو اس کا ٹھکانا گڑھا ہے
۱۰. اور تو کیا سمجھا وہ کیا ہے
۱۱. آگ ہے دہکتی ہوئی
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ التکاثر
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. غفلت میں رکھا تم کو بہتات کی حرص نے
۲. یہاں تک کہ جا دیکھیں قبریں
۳. کوئی نہیں آگے جان لو گے
۴. پھر بھی کوئی نہیں آگے جان لو گے
۵. کوئی نہیں اگر جانو تم یقین کر کے
۶. بے شک تم کو دیکھنا ہے دوزخ
۷. پھر دیکھنا ہے اس کو یقین کی آنکھ سے
۸. پھر پوچھیں گے تم سے اس دن آرام کی حقیقت
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ العصر
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. قسم ہے عصر کی
۲. مقرر انسان ٹوٹے میں ہے
۳. مگر جو لوگ کہ یقین لائے اور کیے بھلے کام اور آپس میں تاکید کرتے رہے سچے دین کی اور آپس میں تاکید کرتے رہے تحمل کی
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ الہمزۃ
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. خرابی ہے ہر طعنہ دینے والے عیب چننے والے کی
۲. جس نے سمیٹا مال اور گن گن کر رکھا
۳. خیال کرتا ہے کہ اس کا مال سدا کو رہے گا اس کے ساتھ
۴. کوئی نہیں وہ پھینکا جائے اس روندنے والی میں
۵. اور تو کیا سمجھا کون ہے وہ روندنے والی ایک آگ ہے
۶. اللہ کی سلگائی ہوئی
۷. وہ جھانک لیتی ہے دل کو
۸. ان کو اس میں موند دیا
۹. لنبے لنبے ستونوں میں
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ الفیل
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. کیا تو نے نہ دیکھا کیسا کیا تیرے رب نے ہاتھی والوں کے ساتھ
۲. کیا نہیں کر دیا ان کا داؤ غلط
۳. اور بھیجے ان پر اڑتے جانور ٹکڑیاں ٹکڑیاں
۴. پھینکتے تھے ان پر پتھریاں کنکر کی
۵. پھر کر ڈالا ان کو جیسے بھس کھایا ہوا
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ قریش
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. اس واسطے کہ مانوس رکھا قریش کو
۲. مانوس رکھنا ان کو سفر سے جاڑے کے اور گرمی کے
۳. تو چاہیے کہ بندگی کریں اس گھر کے رب کی
۴. جس نے ان کو کھانا دیا بھوک میں اور امن دیا ڈر میں
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ الماعون
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. تو نے دیکھا اس کو جو جھٹلاتا ہے انصاف ہونے کو
۲. سو یہ وہی ہے جو دھکے دیتا ہے یتیم کو
۳. اور نہیں تاکید کرتا محتاج کے کھانے پر
۴. پھر خرابی ہے ان نمازیوں کی
۵. جو اپنی نماز سے بے خبر ہیں
۶. وہ جو دکھلاوا کرتے ہیں
۷. اور مانگی نہ دیویں برتنے کی چیز
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ الکوثر
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. بے شک ہم نے دی تجھ کو کوثر
۲. سو نماز پڑھ اپنے رب کے آگے اور قربانی کر
۳. بے شک جو دشمن ہے تیرا وہی رہ گیا پیچھا کٹا
 
Top