عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
کتاب کا نام
مصنف
مریم خنساء
ناشر
مشربہ علم وحکمت لاہور
[URL=http://s1053.photobucket.com/user/kitabosunnat/media/TitlePages---Tazkia-Nafas-Me-Shukar-Ka-Kirdar.jpg.html][/URL]
تبصرہ
اسلامی شریعت کی اصطلاح میں تزکیہ کا مطلب ہے اپنے نفس کوان ممنوع معیوب اور مکروہ امور سے پاک صاف رکھنا جنہیں قرآن وسنت میں ممنوع معیوب اورمکروہ کہا گیا ہے۔گویا نفس کو گناہ اور عیب دارکاموں کی آلودگی سے پاک صاف کرلینا اور اسے قرآن وسنت کی روشنی میں محمود ومحبوب اور خوب صورت خیالات وامور سے آراستہ رکھنا ہے۔اللہ تعالیٰ نے انبیاء کو جن اہم امور کےلیے بھیجا ان میں سے ایک تزکیہ نفس بھی ہے جیسا کہ نبی اکرم ﷺ کے متعلق ارشاد باری تعالیٰ ہے : هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّيِّينَ رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ‘‘اس آیت سے معلوم ہوتاہےکہ رسول اکرم ﷺ پر نوع انسانی کی اصلاح کےحوالے جو اہم ذمہ داری ڈالی گئی اس کےچار پہلو ہیں ۔تلاوت آیات،تعلیم کتاب،تعلیم حکمت،تزکیہ انسانی۔ قرآن مجید میں یہی مضمون چار مختلف مقامات پر آیا ہے جن میں ترتیب مختلف ہے لیکن ذمہ داریاں یہی دہرائی گئی ہیں۔ان آیات سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ تلاوت آیات اورتعلیم کتاب وحکمت کا منطقی نتیجہ تزکیہ ہے۔تزکیہ نفس کے حصول کےلیے قرآن وحدیث میں وارد بہت سے امور کااختیار کرنا اور بہت سےامور کا ترک کرنا ضروری ہے ۔ حصول تزکیہ نفس کے لیے اختیارکیے جانے والے امور میں شکر کا کرداربڑا اہم ہے ۔شکرایک مومن کی صفات وعادات میں سے بنیادی صفت ہے یہی صفت ایک مومن کو اصل مومن اورایک بندے کو بہترین بندہ بناتی ہے۔ انبیائے کرام چوں کہ انسانوں میں سے چیدہ اور برگزیدہ انسان ہوتے ہیں اس لیے ان میں تمام مومنانہ صفات مکمل طور پر موجود ہوتی ہیں۔چنانچہ قرآن حکیم میں شکر کا انبیاء کی صفت کے حوالے سے اکثر ذکر ملتاہے۔زیر تبصرہ کتابچہ ’’تزکیہ نفس میں شکر کا کردار ‘‘محترمہ مریم خنساء کی ایک اہم تحریر ی کاوش ہے جس میں موصوفہ کی والدہ محترمہ کے کچھ اضافہ جات بھی شامل ہیں ۔اس میں مصنفہ نے شکر کے معنی مفہوم اور اس کے فضائل وفوائد کو بڑے احسن انداز میں بیان کیا ہے اللہ تعالی ٰ اسے عوام الناس کےلیے نفع بخش بنائے (آمین) (م۔ا)مریم خنساء
ناشر
مشربہ علم وحکمت لاہور
[URL=http://s1053.photobucket.com/user/kitabosunnat/media/TitlePages---Tazkia-Nafas-Me-Shukar-Ka-Kirdar.jpg.html][/URL]
تبصرہ