آج مطالعہ کی میز پر تشہد میں انگشت شہادت سے اشارہ اور اسکی ہیئت و کیفیت نامی کتابچہ ہے ۔تشہد میں انگشت شہادت سے اشارہ کی مشروعیت، اس کی حکمت ، اسکی ہیئت و کیفیت ، با لخصوص انگشت اشارہ کو متحرک یا ساکن رکھنے پر عمدہ تفصلی بحث کی گئی ہے ۔ اور آخر الذکر مسئلہ میں علامہ محمد ناصر الدین البانی رحمہ اللہ کے مختار موقف حرکت دینے پر بھی بحث و تبصرہ ہے ۔ اور ان کے موقف کے برخلاف انگشت اشارہ کو حرکت نہ دینے کو بھی صحیح بلکہ راجح قرار دیا گیا ہے ۔ اس کے کتابچہ کے مؤلف ہندوستان کے صاحب نظر اہل حدیث عالم دین شیخ محفوظ الرحمٰن فیضی حفظہ اللہ ہیں ۔ کتاب کے مطالعہ سے حدیث و فقہ میں مولانا کے تبحر علمی کا اندازہ ہوتا ہے ۔ لائق مطالعہ کتاب ہے ۔مؤلف و ناشر ہماری طرف سے دعا اور شکریہ کے مستحق ہیں ۔