• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تصرف فی المور ( عقیدہ دیوبند )

شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
156
ری ایکشن اسکور
93
پوائنٹ
85
تصرف فی الامور:
مقلد سید اصغر حسین دیوبندی فرماتے ہیں:
1322ھ کےآخر میں دیو بند میں شدید طاعن ہوا چند طلبہ بھی مبتلا ہوئے ایک فارغ التحصیل طالب علم محمدصالح ولایتی
جو صبح و شام میں سند فراغت لےکر وطن رخصت ہونے والے تھے اسی طرض میں مبتلا ہوئے اور حالت آخری ہوگئی
وفات سےکسی قدر پہلے انہوں نے ایسی گفتکو شروع کی کہ گویا شیطان سے مناظرہ کر رہے ہیں ا س کے دالائل کو توڑتے اپنے استدلال پیش کرتے ایسا معلوم ہوتا تھا کہ انہوں نے مناظرہ میں شیطان کو بخوبی شکست دےدی پھر کہنے
لگے افسوس اس جگہ کوئی ایسا خداکا بندہ نہیں ہے جو مجھ سے اس خبیث کو دفع کرے یہ کہتے کہتے دفعۃ اٹھے کہ واہ واہ سبحان اللہ سبحان اللہ دیکھو میرے استاد حضرت مولانا محمود حسن صاحب تشریف لائے دیکھو وہ شیطان بھا گا ارے خبیث کہاں جاتا ہے ایک ساعت کے بعد طالب علم کا انتقال ہوگیا حضرت مولانا اس واقعہ کے وقت ہاں موجود نہ تھے
مگر روحانی تصرف سے امداد فرمائی۔
( حیات شیخ الھند ص 255 )
حوالہ۔ حدیث اور اہل تقلید بجواب حدیث اور اہل حدیث جلد 1 ۔
http://kitabosunnat.com/kutub-libra...eed-ba-jawab-hadith-aur-ahl-hadith-jild1.html
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,567
پوائنٹ
791
اصل میں وہاں نہ تو مولوی محمود حسن صاحب وارد ہوئے تھے۔اور نہ ہی وہ نوجوان شیطان سے مناظرہ ،مکالمہ کر رہا تھا ۔
بس اپنے اساتذہ سے ایسی کہانیاں سن سن کر،وہ نوجوان اس حد کو پہنچا ہوا تھا کہ جیسے ہی بیماری نے اس کا دماغ اور دفاعی نظام کمزور کیا ،اسے
اپنے عقیدہ کے مطابق شیطان ،اور مولوی محمود حسن صاحب باہم دست و گریبان نظر آنے لگے ۔
تصوف کے ماروں کا یہی حال سنتے ،دیکھتے آئے ہیں ۔
ع
وہ عجب گھڑی تھی کہ جس گھڑی لیا درس نسخۂ عشق کا
کہ کتاب عقل کی طاق پر جو دھری تھی سو وہ دھری رہی
 
Top