محمد علی جواد
سینئر رکن
- شمولیت
- جولائی 18، 2012
- پیغامات
- 1,986
- ری ایکشن اسکور
- 1,553
- پوائنٹ
- 304
بھائی میرے - قرآن و حدیث کا ادنی فہم رکھنے والا بھی سمجھ سکتا ہے کہ اس حدیث رسول کا اس موضوع سے متعلق کیا مطلب بنتا ہے -جو میں نے اپنی پوسٹ میں پیش کی ہے - رہی بات دلائل کی تو اس باطل نظریے کے متعلق پہلے ہی بہت کچھ اس فورم پرلکھا جا چکا ہے -اور میں بھی کئی مرتبہ اس پر دلائل پیش کرچکا ہوں -مجھے افسوس ہے کہ آپ کا پورامراسلہ بھی پڑھ کر مجھے نہیں لگاکہ اس میں میرے کسی سوال کا جواب ملتاہے؟اتباع اقوام سابقہ کی حدیث آپ نے نقل کردی اورسمجھے کہ اپنی ذمہ داری سے بری ہوگئے۔
تصوف اورویدانت میں کیااورکونسی باتیں مشترک ہیں دلائل کے ساتھ بتائیں گے تب ہی توہم جانیں گے کہ تصوف ویدانت سے ماخوذ ہے
تصوف اور بدھ ازم میں کون سے کلیات اورفروعات مشترک ہیں اگرحوالوں اوردلائل کے ساتھ بیان کریں توہم کو نتیجے تک پہنچنے پر آسانی ہوگی
تصوف اوریونان کے علم الاصنام کے تشابہ کواگرنظیراورمثالوں کے ساتھ واضح کریں توآپ کا علمی قد مزید اونچاہوگا۔
ورنہ یہ اوراس طرح کی حدیث نقل کرکے ہرایک کو حق ہے کہ وہ دوسرے پر چسپاں کردے۔
جیسے کچھ لوگ حدیث نجد کو محمدبن عبدالوہاب پر چسپاں کرتے ہیں۔ کچھ لوگ نجد کو عراق میں تلاش کرتے ہیں بطور خاص کوفہ میں۔کچھ لوگ خوارج کی حدیثوں کو موجودہ غیرمقلدین پر چسپاں کرتے ہیں۔
آپ نے جس طرح ایک حدیث لی اوراسے ڈائریکٹ تصوف پر چسپاں کردیا۔یہ کام ہمیں بھی آتاہے ۔کوشش کریں کہ جو بات کہیں اورکریں وہ دلائل کے ساتھ اورحوالوں سے مزین ہو۔ورنہ بے پرکی ہانکنے میں توہرایک استاد ہے۔
نعیم صاحب نے کسی کتاب کا اقتباس نقل کیاہے اگریہ میرے سوال کے جواب میں ہے تومیں حیران ہوں کہ اس اقتباس سے میرے کس سوال کا جواب ملتاہے۔ اگروہ وضاحت کردیں توبہترہوگاشاید میں ہی اپنی کم علمی کی وجہ سے یہ نہیں جان سکاکہ میرے سوال اوران کے اقتباس میں کیارشتہ اورربط ہے۔
والسلام
اگر مزید تسلی چاہیے تو یہ کتاب اگر وقت ملے تو ضرور پڑھ لیجیے گا - آپ کو جوابات مل جائیں گے- لنک نیچے دیا گیا ہے -
http://www.muhammadilibrary.com/Books/deoband Aur sofiyat.pdf
ویسے بھی مجھے امید نہیں کہ حنفیت اور دیوبندیت کے حامی و علمبردار کبھی اپنے اباو اجداد اور نام نہاد علماء اور آئمہ جن کی تقلید میں یہ رات دن ایک کردیتے ہیں - ان کی تعلیمات پر قرآن و حدیث کو ترجیح دیں گے -