• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تصویر سے عمر کا اندازہ لگائیں

ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
تصویر سے عمر کا اندازہ لگائیں


کیا کمپیوٹر تصویر کی مدد سے درست عمر کا اندازہ لگا سکتا ہے؟ حال ہی میں سان فرانسسکو میں ہونے والی بِلڈ ڈیویلپر کانفرنس میں مائیکروسافٹ نے ایک ویب سائٹ پیش کی، جس کا دعویٰ ہے کہ وہ صرف ایک تصویر سے عمر کا اندازہ لگا سکتی ہے۔ اس ویب سائٹ کا نام ’’ہاؤ اولڈ ڈانٹ نیٹ‘‘ ہے۔
http://how-old.net

اس ویب سائٹ نے منظر عام پر آتے ہی مقبولیت کے جھنڈے گاڑھ دیے ہیں۔ حالانکہ سبھی کو اپنی عمر بخوبی پتا ہوتی ہے لیکن ایک تجربہ کرنے کے لیے اس ویب سائٹ پر اپنی تصاویر اپ لوڈ کر کے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ اس ویب سائٹ میں مائیکروسافٹ کی فیس ریکگنیشن اے پی آئی (Microsoft’s face recognition API) کو استعمال کیا گیا ہے۔

اس ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ہم آپ کی کوئی تصویر اپنے پاس محفوظ نہیں رکھتے، اس لیے آپ دل کھول کر جتنی چاہیں تصاویر اپ لوڈ کر کے نتائج جان سکتے ہیں۔ اس ویب سروس کو استعمال کرنا بھی بہت آسان ہے، بس اس پر جائیں اور اپنی تصویر اپ لوڈ کر کے دیں۔ یہ فوراً چہرے کو اسکین کر کے عمر اور جنس کا تعین کر دیتی ہے۔

اس ویب سائٹ کا نتیجہ کتنے فیصد درست ہے؟ اس بات کا انحصار آپ کی تصویر اور چہرے کی ساخت پر بھی ہے۔ اگر آپ کو واضح اور چہرے کی کلوز اپ تصویر اپ لوڈ نہیں کریں گے تو نتیجہ دیکھ کر آپ کی چیخیں بھی نکل سکتی ہیں۔ لیکن اپنی کوئی معصومانہ تصویر اپ لوڈ کر کے اس چکمہ دے کر اصلی عمر سے چند سال چھوٹے ہونے کا سرٹیفکیٹ حاصل کر کے دل کو تسلی بھی دے سکتے ہیں۔

مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ یہ سروس تاحال زیرِ تکمیل ہے، اس کو بہتر سے بہترین بنانے کا عمل جاری ہے۔ بہرحال یہ ایک دلچسپ ویب سائٹ ہے جس سے سبھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ مئی2015 میں شائع ہوئی)
 
Top