• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شکایت تصویر میں تبدیلی

فلک شیر

رکن
شمولیت
ستمبر 24، 2013
پیغامات
186
ری ایکشن اسکور
100
پوائنٹ
81
السلام علیکم!
دو ایک روز قبل میں نے اپنے پروفائل پکچر کے طور پہ اپنی اصل تصویر لگائی تھی۔ آج ایک دھاگے میں محترم @کنعان صاحب نے مجھے اس طرف توجہ دلائی اور کہا کہ مجھے تصویر نہ لگانی چاہیے اور ارکان سے تعاون کرنا چاہیے۔ اس سلسلہ میں ان سے مراسلت آگے نہ بڑھی تھی، کہ میں نے کمپیوٹر بند کر دیا۔ابھی تھوڑی دیر پہلے میں نے لاگ ان کیا ، تو میری پروفائل تصویر انتظامیہ کی طرف سے تبدیل کی جا چکی تھی۔ میں اس پہ اپنا احتجاج رجسٹر کروا رہا ہوں، کہ مجھے مطمئن کیے بغیر ۔۔انتظامیہ نے کسی قسم کی مراسلت کے بغیر ۔۔۔صفائی اور قوانین کی وضاحت کیے بغیر تصویر تبدیل کر دی ہے۔
کیا اسے عدم برداشت سے تعبیر کیا جا سکتا ہے؟
واضح رہے، کہ مسئلہ مجھے اپنی تصویر دکھانے پہ اصرار کا نہیں ہے، بلکہ ایک خاص mind setکا ہے، جس کی طرف میں اشارہ کر رہا ہوں۔ کہ کوئی ہماری بات نہ مانے، تو وہ جائے کدھر۔ اختیار ہمارے پاس ہے، کسی کو وضاحت دینا، یا اس کا موقع دینا ہم پسند نہیں کرتے۔
فلک شیر
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ
محترم فلک شیرصاحب ناراض نہ ہوں ۔ فورم پر تصویر لگانے کی اجازت نہیں ۔ آپ کو اعتماد میں لیے بغیر تصویر ہٹادی گئی اس کے لیے ہم معذرت خواہ ہیں ۔
اور جواب نہ ملنے پر بھی آپ نے بہت جلدی رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔ حالانکہ آپ نے منتظمین میں سے کسی کو ٹیگ بھی نہیں کیا ۔
مثلا @شاکر بھائی
@انس نضر صاحب
@حافظ اختر علی صاحب
 
Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
السلام علیکم!
دو ایک روز قبل میں نے اپنے پروفائل پکچر کے طور پہ اپنی اصل تصویر لگائی تھی۔ آج ایک دھاگے میں محترم @کنعان صاحب نے مجھے اس طرف توجہ دلائی اور کہا کہ مجھے تصویر نہ لگانی چاہیے اور ارکان سے تعاون کرنا چاہیے۔ اس سلسلہ میں ان سے مراسلت آگے نہ بڑھی تھی، کہ میں نے کمپیوٹر بند کر دیا۔ابھی تھوڑی دیر پہلے میں نے لاگ ان کیا ، تو میری پروفائل تصویر انتظامیہ کی طرف سے تبدیل کی جا چکی تھی۔ میں اس پہ اپنا احتجاج رجسٹر کروا رہا ہوں، کہ مجھے مطمئن کیے بغیر ۔۔انتظامیہ نے کسی قسم کی مراسلت کے بغیر ۔۔۔صفائی اور قوانین کی وضاحت کیے بغیر تصویر تبدیل کر دی ہے۔
کیا اسے عدم برداشت سے تعبیر کیا جا سکتا ہے؟
واضح رہے، کہ مسئلہ مجھے اپنی تصویر دکھانے پہ اصرار کا نہیں ہے، بلکہ ایک خاص mind setکا ہے، جس کی طرف میں اشارہ کر رہا ہوں۔ کہ کوئی ہماری بات نہ مانے، تو وہ جائے کدھر۔ اختیار ہمارے پاس ہے، کسی کو وضاحت دینا، یا اس کا موقع دینا ہم پسند نہیں کرتے۔
فلک شیر
وعلیکم السلام
بھائی جان اس فورم پر رجسٹریشن ہونے سے پہلے جو فارم بھرا جاتا ہے اس میں محدث فورم کے قوائد و ضوابط سے مکمل طور پر اتفاق کیے بغیر رجسٹریشن ممکن ہی نہیں ہے۔اگر آپ میرے دیے ہوئے لنک پر جواب نمبر ٨ دیکھ لے تو ضرور آپ کو پتا چل جائے گا
"فورم میں واضح اور مکمل تصویر کے استعمال سے اجتناب کیا جائے۔"
آپ کا غصہ جائز ہے لیکن شاید آپ نے بھی اس فورم کی پالیسی کو نہیں پڑھا ۔
 
شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
یہاں پوسٹ نمبر25 میں یوسف ثانی بھائی نے بتایا کہ فورم پر واضح انسانی تصویر لگانے پر پابندی شرعی بنیادوں پر نہیں ہے۔ ایک اسلامی فورم پر یہ بات پڑھ کر بہت ہی تعجب ہوا۔ کیا انتظامیہ میں سے کوئی شخص اس کی وضاحت کرسکتا ہے؟
اگر تصویر کی پابندی شریعت کی وجہ سے ہے تو بہت اچھی بات ہے اور پابندی ہونی چاہیے اور اگر واقعی پابندی کی بنیاد شرعی نہیں تو پھر تصویر لگانے کی اجازت دینی چاہیے۔
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

http://forum.mohaddis.com/threads/ٹوپی.25263/page-3#post-204083

میں یہاں پر آپکی طرح ایک عام ممبر ہوں، اس لئے کچھ باتیں شیئر کرنا ضروری سمجھتا ہوں، جو بات قوائد ضوابط میں درج ہو اس پر ممبر کی کوئی چوائس نہیں ہوتی۔

محترم انتظامہ پر احتجاج ریکارڈ کروانے کے بعد ورکنگ ڈے 24 گھنٹہ تک انتظار کرنا چاہئے کیونکہ انتظامیہ کے ارکان اور ممبران اپنی جاب، کاروبار اور فیملی کو وقت دینے کے بعد سے کچھ وقت نکال کر فارم میں تشریف لاتے ہیں، انتظامیہ میں اگر کوئی رکن پاکستان سے ھے تو وہاں اتوار چھٹی ہوتی ھے اور اگر کوئی گلف سے ھے تو وہاں جمعہ کو چھٹی ہوتی ھے جس پر شائد گھر پر بھی بہت سے کام ہوتے ہیں، اس لئے کسی کا ریکارڈ اگنور نہیں کیا جاتا بلکہ اس سے وقت ملنے پر انتظامیہ مل کر احتجاج ریکارڈ کروانے والے کے احتجاج پر غور کرنے کے بعد جواب میں اپنا فیصلہ لگاتی ھے اس لئے تھوڑا انتظار کر لینے میں کوئی حرج نہیں۔

پروفائل میں تصویر لگانے پر جو میں نے پوسٹ کی وہ اگر میں نہ کرتا تو کوئی دوسرا ممبر آپ کو اس پر تصویر ہٹانے پر ضرور لکھتا، اس کی وجہ یہ ھے کہ فارم میں کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں جو پہلے رونما ہو چکی ہوتی ہیں اور نئے ممبر کو اس پر آگاہ کیا جاتا ھے اگر ممبران آگاہ نہ کریں تو پھر انتظامیہ اس پر ضرور رابطہ کرتی ھے۔ آپ اگر پروفائل میں اپنی فوٹو رکھنا چاہتے ہیں تو آپ اپنی تصویر رکھنے پر جو وجوہات آپ سمجھنے ہیں اسے یہاں یا جو نام دئے گئے ہیں انہیں پرائیویٹ میسج کے ذریعے بیان کریں اگر انتظامیہ آپکی فوٹو واپس رکھتی ھے تو مجھے کوئی اعتراض نہ پہلے تھا اور نہ اب ہو گا۔

پابندی شرع شریف کی جانب سے نہیں ہے، تو کتاب و سنت کی ترویج کے داعی اس فورم کے اپنے قواعد و ضوابط
اس سٹیٹمنٹس پر آپ شائد کسی غلط فہمی کا شکار ہیں اگر چاہیں تو کوئی تھریڈ بنا کر کنورسیشن کر سکتے ہیں آپ میرے ساتھ۔

میری آپ سے درخواست ھے کہ انتظامیہ کے اتھارٹی ممبران کے جواب کا آپکو انتظار کرنا چاہئے تھا ایسا فارم چھوڑنا عقلمندی نہیں۔

والسلام
 
آپ کے ایک غیر متعلقہ دھاگے میں اس فقیر سے متعلق "اظہارِ خیال" کے لیے شکرگزار ہوں ۔
 
Top