• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تعارف

شمولیت
جولائی 27، 2012
پیغامات
18
ری ایکشن اسکور
77
پوائنٹ
42
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
میں اس محدث فورم پر آج پہلی مرتبہ آیا۔ اور باقاعدہ کھاتہ بھی کھول لیا، لیکن اس چوپال (فورم) میں جابجا مسلکی اختلافات پر بحثیں دیکھ کر دل اوب گیا۔ پتہ نہیں مسلمان کب اپنی صلاحیتوں کو درست استعمال کریں گے۔ ایک صدی گذر رہی ہے ان مباحث میں۔ دونوں جانب سے دلائل (خواہ غلط ہوں یا صحیح) پیش کیے جارہے۔ لیکن ان کا فائدہ؟ کیوں نہ کچھ تعمیری کام کرلیے جائیں۔ اس چوپال کے جتنے بھی تعمیری دھاگے کھول کر دیکھا وہ یا تو خالی ملے یا انتہائی کم مراسلے۔ اور مسلکی اختلافات کے زمرے تو خوب آباد۔ میری ان دوستوں سے گذارش ہے کہ تعمیری اور مثبت زمرہ جات میں تشریف لے جائیں اور امت کے سامنے علمی ورثہ پیش کریں۔ آپسی اختلافات میں پڑنے سے کچھ حاصل نہیں سوائے نفس امارہ کی تسکین کے۔
اللہ ہم سب کو معاف فرمائے۔ آمین۔
 
محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاۃ
سب سے پہلے تو شعیب بھائی آپ کو اس فارم پر دل کی اتھاہ گہرایئوں سے خوش آمدید
شاید آپ نے اس فارم کے فرنٹ کے اُوپر نہیں پڑھا کہ لکھا ہے.قرآن و سنت کی روشنی میں فہم سلف کے مطابق آزادانہ بحث و تحقیق کا حامی و علمی فارم.
بھائی یہ الحمد للہ واحد فارم ہے کہ جو سب مسالک کو آزادی دیتا ہے کہ وہ اپنے نظریات پیش کریں.وگرنہ دوسرے فارمز پر تو کسی دوسرے مسلک کی بات کو برداشت بھی نہیں کیا جاتا بلکہ فورا بین کر دیاجاتا ہے.
اللہ نے قرآن میں فرمایا ہے !.اگر تم جانتے ہو تو حق کو نہ چھپائو.اور دوسری جگہ فرمایا !کہ اگر تم نہیں جانتے تو اہل زکر سے پوچھو.یعنی تحقیق کرو.اللہ کے فضل سے یہاں کبھی بھی اس طرح بحث نہیں ہوئی کہ ایک دوسرے کو نیچا دیکھانے کیلئے اور نہ ہی نوبت لڑائی تک پہنچتی ہے.ہاں یہاں کے بھائی ایک دوسرے کی اصلاح کی غرض سے اگر اپنے اپنے نظریات پیش کرتے ہیں تو اس میں بُرا منانے والی کونسی بات ہے.اور الحمد للہ یہاں تعمیری سوچ کے حامل افراد ہی جمع ہیں.اور اس فارم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں پر ما شاء اللہ بڑے بڑے شیوخ حضرات اپنے علم کی روشنی بکھیرتے ہیں. الحمد للہ
آپ ٹھنڈے دل و دماغ سے یہاں تشریف لایئں ان شا ء اللہ بہت فائدہ ہوگا.جزاک اللہ خیرا یا اخی الکریم
اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے.آمین
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اہلا وسہلا ومرحبا!

اُمید ہے کہ آپ تعمیری اور مثبت دھاگوں کے ذریعے سب کے علم میں اضافہ کریں گے!
 
بہت مشکور ہوں آپ کا، آپ نے رہنمائی فرمائی۔ اس فورم میں کیا ہورہا ہے یہ تو میں دیکھ ہی رہا ہوں۔ البتہ کتاب وسنت کے دیگر منصوبے قابل تحسین ہیں۔ جیسے محدث لائبریری وغیرہ۔
 
شمولیت
جولائی 27، 2012
پیغامات
18
ری ایکشن اسکور
77
پوائنٹ
42
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اہلا وسہلا ومرحبا!

اُمید ہے کہ آپ تعمیری اور مثبت دھاگوں کے ذریعے سب کے علم میں اضافہ کریں گے!
نوازش جناب۔ ان شاء اللہ کوشش رہیگی۔
 
Top