• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تعصب

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ​

تعصب


تعصب معاملات کو صرف اپنی سمجھ کے مطابق دیکھنے اور کسی اور پہلو سے ان کا جائزہ نہ لینے سے عبارت ہے، نیز اس کے مفہوم میں عقل اور دین کی روح کے منافی باتوں پر ضد اور ہٹ دھرمی کرنا بھی شامل ہے۔ تعصب کے لفظ میں مجبور کرنے کا مفہوم پایا جاتا ہے۔ اس لحاظ سے یہ کسی معاملے پر حد سے زیادہ اصرار کرنے، دوسروں کا لحاظ کیے اور ان کی بات سنے بغیر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرنے اور ہر معاملے میں صرف اپنی ذات اور رائے کو سب سے برتر سمجھنے سے عبارت ہے۔ تعصب کا عقل، درست فیصلے اور شعور کے ساتھ کسی قسم کا تعلق نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جس طرح متعصب انسان شعور عام کے ذریعے کوئی کام نہیں کرسکتا اسی طرح اس کے لیے ضمیر کے ذریعے محسوس کی جانے والی حقیقی روحانی کیفیات کو پانا بھی ممکن نہیں ہوتا۔

تعصب کا کسی مخصوص علاقے سے تعلق نہیں ہوتا۔یہ منفی رویہ کسی بھی قوم میں مختلف افکار و نظریات کے روپ میں آسکتا ہے۔نیز مذہبی لوگ بھی تعصب سے اس قدر متاثر ہوسکتے ہیں کہ بعض لوگ ہر چیز کو اپنے محدود نقطہ نظر سے دیکھتے اور اپنے سطحی علم کو مطلقاً صداقت سمجھتے ہیں۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ وہ ثانوی اہمیت کے معاملات کے بارے میں بھی بے لچک اور عدم برداشت پر مبنی رویہ اپناتے ہیں۔

منقول از واٹس اپ
 
Top