• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تفسیر قرطبی جلد1

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
تفسیر قرطبی جلد1

مصنف
ابوعبداللہ محمد بن احمد الانصاری القرطبی

مترجم
ڈاکٹر حافظ اکرام الحق یسین

ناشر
شریعہ اکیڈمی اسلام آباد


تبصرہ

’تفسیر قرطبی‘ ایک ایسا نام ہے جو گزشتہ آٹھ صدیوں سے اہل علم کے ہر طبقہ میں یکساں مقبول ہے۔ اس کی جامعیت اور علمی وسعت کے پیش نظر اگر اسے مسلم سپین کی تہذیب و ثقافت کی درخشاں یادگار تالیف کہا جائے تو بے جانہ ہو گا۔ کہنے کو تو یہ بھی قرآن کریم کے قانونی مطالعہ کی کتاب ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ مطالعہ قرآن کا قانونی پہلو ہو یا عام تفسیری انداز، تفسیر قرطبی علوم اسلامیہ کے تمام پہلوؤں پر ایک جامع دستاویز ہے۔ فقہ و اصول فقہ میں تمام مروجہ مکتب ہائے فکر کا تقابلی مطالعہ اس کا امتیاز ہے۔ اس طرح قانون دان طبقہ کے لیے یہ کتاب حوالہ کا درجہ رکھتی ہے، علما و محققین کے لیے علوم دینیہ کا دائرہ معارف ہے، خطبا اور واعظین کے لیے لا تعداد موضوعات کا خزینہ ہے اورذاکرین کے لیے فضائل و معارف کا مجموعہ ہے۔ اردودان طبقہ کی سہولت کے لیے اس کو اردو قالب میں پیش کیا جا رہا ہے۔ ترجمہ میں آسان اردو محاورہ استعمال کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ احادیث کی تخریج حتی الامکان مستند کتب سے کی گئی ہے اور حسب ضرورت توضیحی حواشی کا بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ امام قرطبی رحمۃ اللہ علیہ کےتعلیمی مراحل اور علمی مقام کا ایک مربوط خاکہ ان کی اپنی تالیفات کے شواہد کے ساتھ شروع میں پیش کردیا گیا ہے۔ (ع۔ م)
اس کتاب تفسیر قرطبی جلد1 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
فہرست
فہرست مضامین
پیش لفظ
رمز شناسائی
مقدمہ مولف
باب1۔قرآن کریم اور حاملین قرآن کے فضائل
باب2۔تلاوت قرآن مجید کی کیفیت وآداب
باب3۔علماء اور قراء کو ریاکاری پر تنبیہ
باب4۔حامل قرآن کے لیے ضروری ہدایات
باب5۔اعراب سیکھ کر تلاوت کرنے کے فضائل
باب6۔تفسیر قرآن مجید اور مفسرین کے فضائل
باب7۔حاملین قرآن کی پہچان
باب8۔تعظیم قرآن میں حاملین قرآن کی ذمہ داریاں
باب9۔مفسرین کے درجات اور تفسیر بالرائے پر وعید
باب10۔تفسیر قرآن مجید بذریعہ سنت
باب11۔کتاب وسنت کی تعلیم کا طریقہ اور سلف کی خصوصیات
باب12۔قرآن کریم کے سات حروف اور مروجہ قراءت
باب13۔حفظ وتدوین قرآن عہد نبوی تا عہد عثمانی
باب14۔قرآن مجید کی سورتیں،آیات اور احزاب وحروف
باب15۔سورت،آیت،کلمہ اور حرف
باب16۔قرآن مجید میں غیرعربی الفاظ
باب17۔اعجاز قرآنی اور معجزہ
باب18۔فضائل قرآن کے بارے میں من گھڑت روایات
باب19۔مصحف عثمانی کے مخالفین کا رد
راوی ابوصالح کا تعارف
سورہ الفاتحہ
باب1۔سورہ فاتحہ کا فضائل اور نام
باب2۔سورہ فاتحہ کا شان نزول اور اس کے احکام
باب3۔آمین کا بیان
باب4۔فاتحہ کی تفسیر اور حمد کرنے والوں کے فضائل
سورہ بقرہ
مقام ومدت نزول
فضیلت واہمیت
مسئلہ رفع الیدین
فلاح کی لغوی تحقیق
کفر کیاہے؟
اہل سنت کا موقف
لاعلمی میں فساد پھیلانے کا حکم
شیاطین سے مراد
برق کی تحقیق
منافقین کی مثال میں صوفیہ کی رائے
عبادت کیا ہے؟
علماء تصوف کی تفسیر
پاکیزہ بیویوں کے اوصاف
ہدایت وگمراہی کا مفہوم
قراءت
اشاریہ
شخصیات
اقوام وقبائل
مقامات
کتب
سورتوں کے حوالہ جات
مسائل فقہیہ
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
اس تفسیر کی بقیہ جلدیں کب تک اپ لوڈ کریں گے؟
بھائی جی فی الحال ہمارے پاس ایک ہی جلد تھی جو اپلوڈ کردی ہے باقی بھی ان شاءاللہ جوں مہیا ہوتی ہیں۔اپلوڈ کردی جائیں گی۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
بھائی جی فی الحال ہمارے پاس ایک ہی جلد تھی جو اپلوڈ کردی ہے باقی بھی ان شاءاللہ جوں مہیا ہوتی ہیں۔اپلوڈ کردی جائیں گی۔
کلیم بھائی، ویسے میری رائے یہ ہے کہ ایسے ادھوری کتب پیش کرنا مناسب نہیں۔ بہتر ہے جب تک ساری جلدیں ہاتھ میں نہ ہوں، اس کتاب کو ہاتھ ہی نہ لگایا جائے۔ ورنہ تشنگی بڑھ جاتی ہے اور بعد میں دیگر جلدیں تلاشنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
کسی مبشر بھائی نے ہمارے ای میل پر رابطہ کر کے پوچھا ہے کہ تفسیر قرطبی کی جلد دوم کہاں ہے؟
کلیم حیدر بھائی،
ازراہ کرم مکتبہ اسلامیہ وغیرہ سے اپ ڈیٹ لیجئے کہ آیا دوسری جلد شائع ہوئی بھی ہے یا نہیں؟ اگر شائع ہو چکی ہے تو اس کی قیمت معلوم کر لیں۔
جزاکم اللہ خیرا۔
 

عکرمہ

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 27، 2012
پیغامات
658
ری ایکشن اسکور
1,870
پوائنٹ
157
بھائی جان
میرے خیال میں دوسری جلد ابھی شائع ہی نہیں ہوئی ہے،کیونکہ بہالپور(اسلامیہ یونیورسٹی)میں شریعہ اکیڈمی والوں نے اپنی کتابوں کا سٹال لگایا تھا،جس پر ایک جلد ہی موجود تھی۔
واللہ اعلم
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
کسی مبشر بھائی نے ہمارے ای میل پر رابطہ کر کے پوچھا ہے کہ تفسیر قرطبی کی جلد دوم کہاں ہے؟
کلیم حیدر بھائی،
ازراہ کرم مکتبہ اسلامیہ وغیرہ سے اپ ڈیٹ لیجئے کہ آیا دوسری جلد شائع ہوئی بھی ہے یا نہیں؟ اگر شائع ہو چکی ہے تو اس کی قیمت معلوم کر لیں۔
جزاکم اللہ خیرا۔
جی شاکر بھائی جلد دوم مارکیٹ میں نہیں ہے۔
 
Top