• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تفہیم القرآن - مترجم مولانا ابو الاعلیٰ مودودی (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
۹۹۔ سورۃ زلزال
۹۹|۱|جب زمین اپنی پوری شدت کے ساتھ ہلا ڈالی جائے گی
۹۹|۲|اور زمین اپنے اندر کے سارے بوجھ نکال کر باہر ڈال دے گی
۹۹|۳|اور انسان کہے گا کہ یہ اِس کو کیا ہو رہا ہے
۹۹|۴|اُس روز وہ اپنے (اوپر گزرے ہوئے) حالات بیان کرے گی
۹۹|۵|کیونکہ تیرے رب نے اُسے (ایسا کرنے کا) حکم دیا ہو گا
۹۹|۶|اُس روز لوگ متفرق حالت میں پلٹیں گے تاکہ اُن کے اعمال اُن کو دکھائے جائیں
۹۹|۷|پھر جس نے ذرہ برابر نیکی کی ہو گی وہ اس کو دیکھ لے گا
۹۹|۸|اور جس نے ذرہ برابر بدی کی ہو گی وہ اس کو دیکھ لے گا
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
۱۰۰۔ سورۃ عادیات
۱۰۰|۱|قسم ہے اُن (گھوڑوں) کی جو پھنکارے مارتے ہوئے دوڑتے ہیں
۱۰۰|۲|پھر (اپنی ٹاپوں سے) چنگاریاں جھاڑتے ہیں
۱۰۰|۳|پھر صبح سویرے چھاپہ مارتے ہیں
۱۰۰|۴|پھر اس موقع پر گرد و غبار اڑاتے ہیں
۱۰۰|۵|پھر اِسی حالت میں کسی مجمع کے اندر جا گھستے ہیں
۱۰۰|۶|حقیقت یہ ہے کہ انسان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے
۱۰۰|۷|اور وہ خود اِس پر گواہ ہے
۱۰۰|۸|اور وہ مال و دولت کی محبت میں بری طرح مبتلا ہے
۱۰۰|۹|تو کیا وہ اُس حقیقت کو نہیں جانتا جب قبروں میں جو کچھ (مدفون) ہے اُسے نکال لیا جائے گا
۱۰۰|۱۰|اور سینوں میں جو کچھ (مخفی) ہے اُسے برآمد کر کے اس کی جانچ پڑتال کی جائے گی؟
۱۰۰|۱۱|یقیناً اُن کا رب اُس روز اُن سے خوب باخبر ہو گا
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
۱۰۱۔ سورۃ قارعہ
۱۰۱|۱|عظیم حادثہ!
۱۰۱|۲|کیا ہے وہ عظیم حادثہ؟
۱۰۱|۳|تم کیا جانو کہ وہ عظیم حادثہ کیا ہے؟
۱۰۱|۴|وہ دن جب لوگ بکھرے ہوئے پروانوں کی طرح
۱۰۱|۵|اور پہاڑ رنگ برنگ کے دھنکے ہوئے اون کی طرح ہوں گے
۱۰۱|۶|پھر جس کے پلڑے بھاری ہوں گے
۱۰۱|۷|وہ دل پسند عیش میں ہو گا
۱۰۱|۸|اور جس کے پلڑے ہلکے ہوں گے
۱۰۱|۹|اس کی جائے قرار گہری کھائی ہو گی
۱۰۱|۱۰|اور تمہیں کیا خبر کہ وہ کیا چیز ہے؟
۱۰۱|۱۱|بھڑکتی ہوئی آگ
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
۱۰۲۔ سورۃ تکاثر
۱۰۲|۱|تم لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اور ایک دوسرے سے بڑھ کر دنیا حاصل کرنے کی دھن نے غفلت میں ڈال رکھا ہے
۱۰۲|۲|یہاں تک کہ (اسی فکر میں) تم لب گور تک پہنچ جاتے ہو
۱۰۲|۳|ہرگز نہیں، عنقریب تم کو معلوم ہو جائے گا
۱۰۲|۴|پھر (سن لو کہ) ہرگز نہیں، عنقریب تم کو معلوم ہو جائے گا
۱۰۲|۵|ہرگز نہیں، اگر تم یقینی علم کی حیثیت سے (اِس روش کے انجام کو) جانتے ہوتے (تو تمہارا یہ طرز عمل نہ ہوتا)
۱۰۲|۶|تم دوزخ دیکھ کر رہو گے
۱۰۲|۷|پھر (سن لو کہ) تم بالکل یقین کے ساتھ اُسے دیکھ لو گے
۱۰۲|۸|پھر ضرور اُس روز تم سے اِن نعمتوں کے بارے میں جواب طلبی کی جائے گی
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
۱۰۳۔ سورۃ العصر
۱۰۳|۱|زمانے کی قسم
۱۰۳|۲|انسان درحقیقت بڑے خسارے میں ہے
۱۰۳|۳|سوائے اُن لوگوں کے جو ایمان لائے، اور نیک اعمال کرتے رہے، اور ایک دوسرے کو حق کی نصیحت اور صبر کی تلقین کرتے رہے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
۱۰۴۔ سورۃ ہمزہ
۱۰۴|۱|تباہی ہے ہر اُس شخص کے لیے جو (منہ در منہ) لوگوں پر طعن اور (پیٹھ پیچھے) برائیاں کرنے کا خوگر ہے
۱۰۴|۲|جس نے مال جمع کیا اور اُسے گن گن کر رکھا
۱۰۴|۳|وہ سمجھتا ہے کہ اُس کا مال ہمیشہ اُس کے پاس رہے گا
۱۰۴|۴|ہرگز نہیں، وہ شخص تو چکنا چور کر دینے والی جگہ میں پھینک دیا جائے گا
۱۰۴|۵|اور تم کیا جانو کہ کیا ہے وہ چکنا چور کر دینے والی جگہ؟
۱۰۴|۶|اللہ کی آگ، خوب بھڑکائی ہوئی
۱۰۴|۷|جو دلوں تک پہنچے گی
۱۰۴|۸|وہ اُن پر ڈھانک کر بند کر دی جائے گی
۱۰۴|۹|(اِس حالت میں کہ وہ) اونچے اونچے ستونوں میں (گھرے ہوئے ہوں گے)
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
۱۰۵۔ سورۃ فیل
۱۰۵|۱|تم نے دیکھا نہیں کہ تمہارے رب نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا کیا؟
۱۰۵|۲|کیا اُس نے اُن کی تدبیر کو اکارت نہیں کر دیا؟
۱۰۵|۳|اور اُن پر پرندوں کے جھنڈ کے جھنڈ بھیج دیے
۱۰۵|۴|جو اُن پر پکی ہوئی مٹی کے پتھر پھینک رہے تھے
۱۰۵|۵|پھر اُن کا یہ حال کر دیا جیسے جانوروں کا کھایا ہوا بھوسا
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
۱۰۶۔ سورۃ قریش
۱۰۶|۱|چونکہ قریش مانوس ہوئے
۱۰۶|۲|(یعنی) جاڑے اور گرمی کے سفروں سے مانوس
۱۰۶|۳|لہٰذا اُن کو چاہیے کہ اِس گھر کے رب کی عبادت کریں
۱۰۶|۴|جس نے اُنہیں بھوک سے بچا کر کھانے کو دیا اور خوف سے بچا کر امن عطا کیا
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
۱۰۷۔ سورۃ ماعون
۱۰۷|۱|تم نے دیکھا اُس شخص کو جو آخرت کی جزا و سزا کو جھٹلاتا ہے؟
۱۰۷|۲|وہی تو ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے
۱۰۷|۳|اور مسکین کو کھانا دینے پر نہیں اکساتا
۱۰۷|۴|پھر تباہی ہے اُن نماز پڑھنے والوں کے لیے
۱۰۷|۵|جو اپنی نماز سے غفلت برتتے ہیں
۱۰۷|۶|جو ریا کاری کرتے ہیں
۱۰۷|۷|اور معمولی ضرورت کی چیزیں (لوگوں کو) دینے سے گریز کرتے ہیں
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
۱۰۸۔ سورۃ کوثر
۱۰۸|۱|(اے نبیؐ) ہم نے تمہیں کوثر عطا کر دیا
۱۰۸|۲|پس تم اپنے رب ہی کے لیے نماز پڑھو اور قربانی کرو
۱۰۸|۳|تمہارا دشمن ہی جڑ کٹا ہے
 
Top