• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تقابل کریں

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
تقابل کریں

’’تصویر‘‘ کا ایک رُخ​
دورانِ حفظ القرآن الکریم ہمارے صاحبزادے کو ’’سی ڈیز‘‘ دیکھنے کا بہت شوق ہوا۔ مقدور بھر میں نے کنٹرول رکھا۔ ایک دن میرے ایک دوست کے ہاں سے وہ ایک سی ڈی لے آیا۔ (میرے مذکورہ دوست کے بڑے دونوں بیٹے حافظ قرآن ہیں۔ اور وہیں پڑھتے تھے جہاں میرا بیٹا پڑھ رہا تھا)۔ چنانچہ وہ سی ڈی چلائی گئی تو پتہ چلا کہ ایک کارٹون قسم کی فلم میں موت کی منظر کشی کی گئی ہے اور بتایا یہ جا رہا ہے کہ ’’روح‘‘ کیسے نکلتی ہے، اور ’’دفن‘‘ ہونے تک وہ میت کے ساتھ ساتھ رہتی ہے۔ وغیرہ وغیرہ۔

مجھے بڑا تعجب ہوا۔ اور سخت رنجیدگی بھی کہ سی ڈی پر ایک معروف ادارے کا اسٹیکر بھی لگا ہوا ہے۔

میں نے اپنے بچے کو سمجھایا کہ بیٹا! یہ سب خرافات ہیں۔ لیکن وہ ذہن اس چیز کو کیسے مان سکتا ہے جو بچپنے میں ہو۔

مجھے یاد ہے کہ جب میں پہلی کلاس میں گیا تھا تو اُس وقت اردو کے قاعدے میں نظم ہوا کرتی تھی:
چوں چوں چوں چوں چوں
مرغی میری امی ہے
یعنی سب اُوٹ پٹانگ۔ کیونکہ آپ ایک انسان کو تعلیم دے رہے ہیں تو اُسے یہ بتائیں کہ ایک ’’انسان‘‘ ہی میری والدہ ہے۔

چنانچہ جب ایک بچے کو آپ یہ دیکھائیں کہ ’’روح‘‘ اس طرح پرواز کرتی ہے اور پھر دفنانے تک وہ ساتھ ساتھ رہتی ہے تو ………… اسلامی نظریہ کی دھجیاں بکھر جاتی ہیں جس میں بتایا جاتا ہے کہ فرشتے نظر نہیں آتے۔ روح کے متعلق بہت کم علم تمہیںدیا گیا ہے۔ وغیرہ وغیرہ۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہی معبود ہماری حفاظت فرمائے۔

وگرنہ ………… ہم کو تو اپنوں نے مارا ’’غیروں‘‘ میں کہاں دَم تھا………​
بشکریہ محمد آصف مغل بھائی​
 
Top