• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تقدیر میں کیا کچھ پہلے سے مقرر ہے؟

ijaz1976

رکن
شمولیت
جون 10، 2011
پیغامات
11
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
46
محدث فورم کے تمام دوستوں کو السلام علیکم!
میں کچھ عرصہ سے تقدیر کے متعلق معلومات حاصل کررہا ہوں اور اس ضمن میں صحیح احادیث کافی تعداد میں میرے پاس موجود ہیں، میرا سوال یہ ہے کہ تقدیر کے متعلق ہمارا عقیدہ تو یہی ہے کہ انسان کے اعمال اللہ تعالیٰ نے پہلے سے ہی اپنے علم سے جان کر لکھ دئیے ہیں کیا کچھ چیزیں انسان کی زندگی میں ایسی بھی ہیں جو اللہ تعالیٰ نے اپنی طرف سے مقرر یا طے کی ہوں اور انسان ان سے تجاوز نہ کرسکتا ہو مثلاً رزق، موت، عمر، قسمت وغیرہ
براہ کرم اس کی وضاحت فرمائیں۔
اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے (آمین)
اعجاز احمد
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
محترم اعجاز بھائی جان،
محدث فورم پر خوش آمدید۔ ممکن ہو تو ازراہ کرم اپنا کچھ تعارف ’نئے اراکین کا تعارف‘ کیٹگری میں پیش کر دیں۔ بھائی جان، اگر آپ کوئی مضمون شیئر کرنا چاہتے ہوں تو فورم پر کہیں بھی کسی متعلقہ کیٹگری میں شیئر کر سکتے ہیں۔لیکن ازراہ کرم اگر آپ کا کوئی سوال ہو تو وہ صرف ’سوالات و جوابات‘ والی کیٹگری ہی میں ڈال دیا کریں تاکہ ٹریک رکھنا آسان ہو اور جواب بھی بروقت دیا جا سکے۔
اگر آپ چاہیں تو ہم آپ کے اس سوال کو بھی ’سوالات و جوابات‘ والی کیٹگری میں منتقل کر دیتے ہیں۔ لیکن آپ کی اجازت ضروری ہے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ دراصل خود کچھ احادیث شیئر کرنا چاہتے ہوں ۔

جزاکم اللہ۔
 

ijaz1976

رکن
شمولیت
جون 10، 2011
پیغامات
11
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
46
جی شاکر بھائی آپ کے جواب کا بہت بہت شکریہ اگر آپ حکم کریں تو تقدیر کے موضوع کے متعلق جو احادیث میرے پاس موجود ہیں وہ اس تھریڈ میں شیئر کردیتا ہوں۔
باقی آپ بیشک اس سوال کو سوال و جواب کے سیکشن میں منتقل کردیں۔
شکریہ
والسلام
اعجاز احمد
 
Top