• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تقلیدِ ائمہ یا تقلیدِ صحابہ !

marhaba

رکن
شمولیت
اکتوبر 24، 2011
پیغامات
99
ری ایکشن اسکور
274
پوائنٹ
68
دارلعلوم دیو بند کے دو صاحبان آئے- انهوں نے تقلید ائمہ کی بات کی-میں نے کہا کہ تقلید ائمہ نہیں بلکہ تقلید صحابہ-
انهوں نے کہا کہ صحابہ کا مسلک عام لوگوں کو کیسے معلوم هو گا-میں نے کہا کہ اسی طرح جس طرح ان کو ائمہ کا مسلک معلوم هوتا ہے-
پهر انهوں نے کہا کہ"تقلید صحابہ"تو ایک نیا لفظ ہے-یہ اب تک هم نے نہیں سنا تها-
میں نے کہا کہ حدیث میں ہے کہ اسلام بعد کے زمانہ میں غریب (اجنبی) هو جائے گا-
یہی مطلب ہے اسلام کے اجنبی هو جانے کا کہ آپ تقلید ائمہ کے لفظ سے آشنا ہیں مگر آپ تقلید صحابہ کے لفظ سے آشنا نہیں-
حالنکہ قرآن و حدیث میں کہیں بهی تقلید ائمہ کا حکم موجود نہیں-جب کہ تقلید صحابہ کا حکم صراحتہ موجود ہے-
مثلا قرآن میں فرمایا کہ فان امنوا بمثل ما آمنتم به فقداهتدوا-اس سے معلوم هوا کہ هدایت پر وه ہے جس کا ایمان مثل صحابہ ایمان هو-
اسی طرح حدیث میں ہے کہ اصحابی کا لنجوم بایهم اقتدیتم اهتدیتم - اس سے معلوم هوتا ہے کہ بعد کے لوگوں کو صحابہ کی اقتداء کرنا ہے- اس سے ان کو هدایت ملے گی-
ڈائری 24 جون 1992
مولاناوحیدالدین خاں
کمپوزنگ:جہانگیرآفریدی​
نوٹ:خط کشیدہ حدیث کے بارے میں یہ حکم ہے کہ وہ سنداور متن کے اعتبار سے صحیح نہیں ہے ۔۔
 
شمولیت
مارچ 15، 2012
پیغامات
154
ری ایکشن اسکور
493
پوائنٹ
95
نا تقلید ائمہ نا تقلید صحابہ قل اطیعواللہ والرسول فان تولوا فان اللہ لا یحب الکفرین-
 
Top