• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تقلید کسے کہتے ہیں ؟

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
سوال: تقلید کسے کہتے ہیں؟

جواب:لغت اور اصولِ فقہ کی رو سے آنکھیں بند کرکے، بغیر سوچے سمجھے، کسی امتی کی بے دلیل بات ماننے کو تقلید کہتے ہیں۔
جدید مقلدین کے طرزِعمل کی رو سے "کتاب و سنت کے مخالف و منافی قول" ماننے کو تقلید کہتے ہیں ۔ مقلدین قرآن و حدیث کو حجت نہیں سمجھتے بلکہ ان کے نزدیک صرف قولِ امام ہی حجت ہوتا ہے۔ دار الافتاء و الارشاد ناظم آباد کراچی کے مفتی محمد (دیوبندی) لکھتے ہیں:

"مقلد کے لیے اپنے امام کا قول ہی سب سے بڑی دلیل ہے۔"
(ضرب مومن جلد3 شمارہ 15 ص 6 مطبوعہ 9تا15-اپریل 1999ء)
1969197_672809372757449_1043989600_n.jpg

 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
سوال:کیا صحاح ستہ (بخاری، مسلم، ترمذی، ابو داؤد، نسائی و ابن ماجہ کی کتابیں) ماننا اور ان پر عمل کرنا تقلید نہیں ہے ؟

جواب:جی ہاں، یہ تقلد نہیں ہے بلکہ اتباع ہے، اتباع کی دو قسمیں ہیں:

اول: اتباع بالدلیل

دوم: اتباع بلا دلیل، اسے تقلید کہتے ہیں۔

شریعت اسلامیہ میں اتباع بالدلیل مطلوب ہے اور بلادلیل ممنوع ہے۔ صحاحِ ستہ و دیگر کتبِ احادیث کی احادیث پر ایمان و عمل اتباع بالدلیل ہے۔


1925082_672812012757185_562704182_n (1).jpg
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
سوال:کیا عالم سے مسئلہ پوچھنا تقلید نہیں ہے؟

جواب: جی ہاں، عالم سے مسئلہ پوچھنا تقلید نہیں ہے۔ دیوبندی و بریلوی عوام اپنے علماء سے مسئلے پوچھتے ہیں۔ مثلاً رشید احمف دیوبندی (ایک عام ان پڑھ شخص) اپنے عالم، مولوی مجیب الرحمٰن سے مسئلہ پوچھتا ہے۔ کیا دیوبندی علماء کہیں گے کہ رشید احمد اب مجیب الرحمٰن کا مقلد بن کے "مجیبی" بن گیا ہے؟

جب حنفی شخص اپنے مولوی سے مسئلہ پوچھ کر حنفی ہی رہتا ہے (!) تو اس کا مطلب واضح ہے کہ پوچھنا تقلید نہیں ہے۔

1780793_672812349423818_2011617024_n.jpg
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
سوال: کیا اللہ تعالیٰ نے ہمیں حنفی یا شافعی ہونے کا حکم دیا ہے؟

جواب: ہر گز نہیں ، بلکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی اور اپنے رسول ﷺ کی اطاعت کا حکم دیا ہے۔ (دیکھئے سورہ آل عمران آیت: 32)

ملا علی قاری حنفی (1014ھ)فرماتے ہیں:

"یہ معلوم ہے کہ اللہ سبحانہ نے کسی کو حنفی یا مالکی یا شافعی یا حنبلی ہونے پر مجبور نہیں کیا بلکہ اس پر مجبور کیا ہے کہ اگر وہ عالم ہوں تو کتاب و سنت پر عمل کریں اور اگر جاہل ہوں تو علماء کی تقلید کریں (یعنی مقلد جاہل ہوتا ہے)۔" (شرح عین العلم و زین الحلم ج 1 ص 446)

تنیبہ: ملا علی قاری نے یہاں "تقلید کریں" کا لفظ غلط استعمال کیا ہے۔ مسئلے پوچھنا اور ان پر عمل کرنا تقلید نہیں کہلاتا بلکہ اتباع و اقتداء کہلاتا ہے۔ لہٰذا صحیح الفاظ درج ذیل ہیں:
"اور اگر جاہل ہوں تو علماء کی اتباع کریں۔"

10004059_672813302757056_1032492653_n.jpg

لنک
 
Top