• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تقلید

فرقان

رکن
شمولیت
مارچ 28، 2011
پیغامات
12
ری ایکشن اسکور
46
پوائنٹ
31
اسلام علیکم
میرا سوال تقلید کے بارے مین ہے۔دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ darulifta-deoband.org مین ایک عنوان "تقلید پر امت کا اجماع ہے" کے نام سے ہے۔اس مین انہون نے بہت سے علعماء اور اکابرین کی اس موضوع پر رائے دی ہے .اس مین شاھ ولی اللہ اور امام نووی رحمتہ اللہ علیھما کا بھی موضوع کی تائید مین حوالہ ھے.جبکہ مین نے سنا ہے کہ یہ علعماء تقلید کے قائل نہین تھے -پھر یہ تضاد کیون... براھے کرم اس موضع کو ویب سائٹ سے پرھ کر تفصیلی جواب دے دین تاکہ ذہن کی پریشانی دور ھو جائے. جزاک اللہ
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
میں نے یہ فتوی دیکھا ہے اور اس میں اس دعوی کی مناسبت سے کوئی دلیل بیان نہیں کی گئی ہے۔ ائمہ اربعہ کی تقلید کے لیے اجماع سکوتی کو دلیل بنایا گیا ہے جبکہ خود ائمہ اربعہ اور ان کے متبعین میں اجماع سکوتی کے دلیل ہونے کے بارے اختلاف موجود ہے اور جمہور اہل علم اجماع سکوتی کو حجت نہیں سمجھتے ہیں۔

شاہ ولی اللہ دہلوی رحمہ اللہ کا جو قول نقل کیا گیا ہے، اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ ائمہ اربعہ میں سے کسی ایک تقلید جائز ہے۔ جواز اور لازم ہونے یا واجب ہونے میں جو فرق ہے، وہ کسی سے مخفی نہیں ہے۔
جہاں تک امام نووی رحمہ اللہ کی عبارت کا معاملہ ہے تو اس کا مفہوم یہ ہے کہ اجتہاد مطلق ائمہ اربعہ پر ختم ہو گیا ہے، اس میں تقلید کی بحث ہی موجود نہیں ہے۔

ہمارے خیال میں کسی ایک متعین امام یا ائمہ اربعہ کی تقلید کو لازم یا واجب قرار دینا ان حضرات کو دین میں ایک ایسا مقام عطا کرنا ہے جو انبیا و رسل کے علاوہ کسی کے لیے بھی جائز نہیں ہے۔ ہاں ان ائمہ کی تقلید کے جواز کی بات درست ہے اور اس میں بھی اہل الحدیث تقلید کی بجائے اہل علم کی اتباع کے قائل ہیں لیکن ان میں سے کسی ایک یا ان چاروں کی تقلید کو واجب سمجھنا اور اس باہر نکلنے کو گمراہی یا بدعت قرار دینا، خود شرک ہے۔
 
Top