عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
تبصرہ
اللہ تعالیٰ نے پہلی قوموں کو تقویٰ کا حکم دیا۔ تمام رسولوں، خاتم الرسل حضرت محمدﷺ اور ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن کو تقویٰ اختیار کرنے کی تلقین فرمائی۔ اہل ایمان اور تمام بنی نوع انسان کو بھی یہی حکم دیا۔ نبی کریمﷺ کثرت سے اللہ تعالیٰ سے تقویٰ کےعطا کیے جانے کا سوال کرتے رہتے۔ زیر نظر کتاب میں بھی ڈاکٹر فضل الہٰی صاحب نے بھی اپنے مخصوص اندازمیں تقویٰ کی اہمیت، برکات اور اس کے اسباب پر روشنی ڈالی ہے۔ کتاب کو چار مباحث میں بیا ن کیا گیا ہے۔ مبحث اول تقوی کے مفہوم پر مشتمل ہے۔ دوسری مبحث میں تقویٰ کی اہمیت بیان کی گئی ہے۔ تیسری مبحث میں تقویٰ کی برکات اور چوتھی مبحث میں تقویٰ کے اسباب کو تفصیل کے ساتھ بیان کی گیا ہے۔ کتاب کی اساس کتاب و سنت ہے۔ احادیث کو ان کے مراجع اصلیہ سے نقل کیا گی ہے۔ صحیحین کے علاوہ دیگر کتب حدیث سے نقل کردہ احادیث کے متعلق علمائے حدیث کےاقول پیش کیے گئے ہیں۔ (ع۔م)
Last edited: