عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
کتاب کا نام
تلاش حق کا سفر
مصنف
محمد رحمت اللہ خان
نظرثانی
محمد منیر قمر
ناشر
توحید پبلیکشنز،بنگلور
تبصرہ
کسی بھی انسان کے لئے یہ بہت بڑی سعادت کی بات ہے کہ اللہ تعالی اسے صراط مستقیم پر چلا دے اور اس کے سامنے حق کو واضح کر دے۔اور جو آدمی خلوص اور تعصبات سے بالا ہو کر حق کو تلاش کرتا ہے ،اللہ اسے ضرور راہ حق دکھا دیتے ہیں۔تلاش حق کے مسافروں میں سے ایک مسافر اس کتاب کے مولف محمد رحمت اللہ خان صاحب ہیں۔جو حق کی تلاش میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے کے بعد بالآخر مسلک حق مسلک اہل حدیث سے منسلک ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے تلاش حق کے سفر میں پیش آنے والے واقعات کو جمع کرتے ہوئے یہ کتاب مرتب فرمائی ہے، تاکہ دیگر لوگوں کو حق سمجھنے میں آسانی ہو جائے۔ مؤلف کی یہ کتاب سالہا سال کی تحقیق وکاوش کاماحاصل ہے ۔ان کی زندگی کا آغاز تقلید اور خانقاہی سلسلوں سے ہوا۔ پھر اللہ تعالی نےانہیں حق کو سمجھنے اور اس پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطافرمائی۔ اس دوران انہوں نے مختلف مسالک او ران کے عقائد ونظریات کا گہرائی سے مطالعہ کرکے کتاب وسنت سے ان کاتقابل کیا ۔یوں صراط مستقیم اپنی تمام ترحقانیت کےساتھ ان پر واضح ہوگیا۔ انہی تفصیلات کو انہوں نے کتابی شکل میں جمع کےکے اس کانام ''تلاش حق کا سفر'' رکھا تاکہ ان کی یہ بے پناہ ریاضت متلاشیان حق کےلیے سہولت بن جائے۔ کتاب کو فضیلۃ الشیخ ابو عدنان محمد منیر قمر﷾جیسے کبار اہل علم کی تصدیق وتائید حاصل ہے۔ عقیدہ سے لےکر عبادات تک جملہ اختلافی مسائل کے حل کے لیے انتہائی مدلل اوربہترین کتاب ہے ۔تلاش حق کے ہر مسافر کو اس کتاب کا ضرور مطالعہ کرنا چاہئے۔اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو حق پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین(راسخ)تلاش حق کا سفر
مصنف
محمد رحمت اللہ خان
نظرثانی
محمد منیر قمر
ناشر
توحید پبلیکشنز،بنگلور
تبصرہ
Last edited: